yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پلاسٹک سرجری کا بھیانک انجام

Web Editor December 4, 2018 1 min read
Sudden breakthrough of plastic surgery
Share this:

برازیلی ماڈلز کی خوبصورت سُرین یا کولہوں کا ہر سال مقابلہ ہوتا ہے۔ ان میں شریک ایک برازیلین ماڈل کو پلاسٹک سرجری کے منفی اثرات کا سامنا ہے۔ اندرونی بدن کے ری ایکشن سے اب یہ خاتون ماڈل ناقابلِ بیان اذیت میں مبتلا ہے۔

مِس بَم بَم کےان مقابلوں میں شرکت کرنے والی نوجوان لڑکیاں اپنے جسمانی خطوط کو پلاسٹک سرجری سے سنوارنے پر کثیر سرمایہ صرف کر دیتی ہیں۔ پلاسٹک سرجری میں ماہرین سلیکون اور ہائیڈرو جیل سے ایک خاتون کے بدن کو نئی ہیت بخشتے ہیں۔ ڈاکٹرز ایک کلینکل سرجری کے ذریعے یہ میٹیریل بدن میں داخل کرنے کے ساتھ ساتھ سٹیرائڈ ادویات کا بھی استعمال کرواتے ہیں۔ برازیل میں 2013ء میں پلاسٹک سرجری کے 1.5 ملین آپریشن کیے گئے اور یوں یہ ملک پلاسٹک سرجری کے جنون میں امریکا سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

برازیل کا ایک ٹیلی وژن چینل جسمانی خطوط کی زیبائش کے حوالے سے سالانہ بنیادوں پر مِس بَم بَم کا مقابلہ کرواتا ہے۔ انگریزی زبان کے بازاری لہجے میں لفظ بَم کسی عورت کے سُرین یا کولہے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

برازیل میں پلاسٹک سرجری کے جنون میں مبتلا ایک ٹین ایجر اندریسا اُوراش بھی رہی ہے۔ اُس نے اپنے جسمانی خطوط سنوارنے کے ساتھ ساتھ اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری بھی کروائی۔ وہ برازیلی ٹیلی وژن چینل کے مِس بَم بَم کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔ چند برس قبل تک اندریسا اُوراش اپنے ملک میں پلاسٹک سرجری کی کُھلے عام حمایت کرتی تھیں۔ اُن کا خیال تھا کہ کاسمیٹک سرجری سے حسین بننا ہر عورت کا بنیادی حق ہے۔ اُوراش نے اپنی چھاتیوں کو بھی پُرکشش بنانے کے لیے اسٹیرائڈ انجیکشن لگوائے۔ اپنی شہرت کے ایام میں اِسی خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیان رونالڈو کے ساتھ بھی خوشگوار لمحے گزار چکی ہے۔

گزشتہ برس جولائی میں اچانک اندریسا اُوراش کے بدن کے اُن حصوں میں انفیکشن شروع ہو گئی، جہاں جہاں پلاسٹک سرجری کے دوران سیلیکون جیل ڈالی گئی تھی۔ یہ بےچینی بڑھتی گئی اور پھر ایک دن اُس کی رانوں کی بیرونی جلد کے پھٹنے سے بننے والے زخموں میں سے ہائیڈرو جیل بہہ نکلی۔ اس جَیل کا حجم چار سو ملی لِٹر بتایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون ماڈل کے بدن نے ہائیڈرو جیل کو قبول کرنے اور جسم کا حصہ بننے کے خلاف اندرونی ری ایکشن ظاہر کیا۔ اس بھیانک انجام سے دوچار ہونے کے بعد پلاسٹک سرجری کے حوالے سے اس ماڈل کا نقطہٴ نظر یکسر تبدیل ہو چکا ہے۔ سن 2012 میں مِس بَم بَم میں دوسرا مقام حاصل کرنے والی اِس خاتون نے اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ دولت کمانے کے چکر میں اپنی صحت کو تباہ کرنا بہت غلط ہے اور خوبصورت بننے کا یہ عمل ظاہر کرتا ہے گویا انسان کو کبھی موت نہیں آئے گی۔ کبھی اپنی پُرکشش ترین تصاویر جاری کرنے والی اس ماڈل نے دوسروں کو پلاسٹک سرجری کے ہولناک نتائج سے خبردار کرنے کے لیے اپنی وہ تصاویر بھی آن لائن پر جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس میں اُس کے کٹے پھٹے اور بد ہیئت جسم کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پلاسٹک سرجری کے منفی اثرات کا سامنا کرنے والی اندریسا اُوراش نے برازیل کی آر سیون  ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جو میٹریل پلاسٹک سرجری کے دوران استعمال کیا گیا، اُس سے کئی زخموں کے ساتھ ساتھ جسم کے اندرونی حصے کے ٹِشُو بھی شدید متاثر ہوئے۔ اب تک اُوراش کے بدن سے تمام ہائیڈرو جیل نکالنے کے دو ناکام آپریشن ہو چکے ہیں۔ اب اُس کی رانوں کے زخم انفیکشن کی وجہ سے مزید خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین نے اُسے پورٹ الیگرو کے بڑے اور جدید کونسیکاؤ ہسپتال روانہ کر دیا ہے تاکہ ایڈوانس لیول کی انفیکشن کا علاج ممکن ہو سکے۔ اُوراش کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ اُس کی والدہ ماریسٹے ڈی فاواری نے ٹویٹر پر اُس کے دو لاکھ سے زائد مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُوراش کی زندگی کے لیے دعا کریں۔

برازیل کے نسائی امُور کے ماہرین اور حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری سے خوبصورت بننے کے کلچر نے اُن کے ملک کی خواتین کو ناقابلِ تلافی نقصانات سے دوچار کر دیا ہے۔ برازیل میں سند یافتہ پلاسٹک سرجنوں کی تعداد 5 ہزار 5 سو ہے جبکہ غیر سند یافتہ جعلی ماہرین کی تعداد بارہ ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ یہ غیر سند یافتہ ماہرین ڈھکے چھپے انداز میں سستے داموں اور غیر معیاری میٹیریل استعمال کر کے خواتین کی پلاسٹک سرجری کرتے ہیں۔ اصل میں وہ ایسی شوقیہ نوجوان خواتین کی صحت اور مستقبل کو تاریک کرنے میں مصروف ہیں۔ برازیل کی فیڈرل کونسل آف میڈیسن ہی پلاسٹک سرجری کے لیے لائسنس جاری کرتی ہے اور وہ جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن کا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Hearing more music is the cause of danger
Previous Post زیادہ موسیقی سننا خطرے کا باعث
Next Post سیب اور آلو سے موبائل چارج کریں
Charger the mobile with apples and potatoes

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.