yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

زیادہ موسیقی سننا خطرے کا باعث

Web Editor December 4, 2018 1 min read
Hearing more music is the cause of danger
Share this:

عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ اس وقت ایک ارب دس کروڑ نو عمر نوجوان اور بالغان غیر محفوظ آواز میں ہیڈ فون کے ذریعے زیادہ دیر تک موسیقی سننے کی وجہ سے خود کو سماعت کے مستقل نقصان کے خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت “ڈبلیو ایچ او” نے کہا ہےکہ نوجوانوں کو دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ ہیڈ فون پر موسیقی نہیں سننی چاہیئے۔

ایک رپورٹ میں اسمارٹ فونز اور آڈیو آلات پر آواز کے غیرمحفوظ استعمال کی وجہ سے قوت سماعت کو پہنچنے والے نقصان کے خطرے سےخبردار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ تیز آواز میں موسیقی سننے سےسماعت کی صلاحیت متاثر ہونےکا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں منگل کو ‘انٹرنیشنل ایئر کیئر ڈے’ (کان کی حفاظت) کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ اس وقت ایک ارب دس کروڑ نو عمر نوجوان اور بالغان غیرمحفوظ آواز میں ہیڈ فون کےذریعے زیادہ دیر تک موسیقی سننے کی وجہ سے خود کو سماعت کے مستقل نقصان کے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں دنیا کے متوسط اور زیادہ آمدنی والے ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی تعداد نصف کے برابر ہے جو اپنے موبائل فون، ایم پی تھری اور دیگر آڈیو آلات پر آواز کے غیر محفوظ درجے پرموسیقی سن رہے ہیں۔

تنظیم کے اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ چار کروڑ تیس لاکھ نوجوان جن کی عمریں 12 سے 35 برس کے درمیان ہیں، وہ قوت سماعت کی کمزوری کے مسئلے سے دوچار ہیں اور ان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جبکہ اس عمر کے لوگوں میں سے ہر 2 میں سے 1 ذاتی آڈیو آلات پر موسیقی سننے کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے اور 10 میں سے 4 لوگوں کی سماعت کھیل کے میدان، کلب اور دیگر شور والے مقامات سےمتاثر ہوتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او سے وابستہ ڈاکٹر ایٹائن کرگ نے کہا کہ روزمرہ زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے جو نوجوان قوت سماعت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں انھیں علم ہونا چاہیئے کہ سماعت سے محروم ہو جانے کے بعد اس کا لوٹ آنا ممکن نہیں ہے لیکن سادہ سی احتیاطی تدابیر سے لوگ سماعت کو نقصان میں ڈالے بغیر بھی موسیقی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ سماعت کے نقصان کے ممکنہ طور پر لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے علاوہ تعلیم اور روزگار پر تباہ کن نتائج مرتب ہوتے ہیں اور اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے جس کے لیے ذاتی آڈیو پلئیر کے استعمال کو محدود کرنے اور دن میں ایک گھنٹے سے کم موسیقی سننے کی سفارش کی گئی ہے۔

تنظیم کی طرف سے آواز کے درجے کو ناپنے کے لیے (ڈی بی) یا ڈیسی ایبل کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے مطابق 100 ڈیسی ایبل اونچی آواز کے شور کو 15 منٹ سے زیادہ سننا سماعت کے غیر محفوظ درجے میں شمار کیا گیا ہے اسی طرح دن کے آٹھ گھنٹے سے زائد 85 ڈیسی ایبل شور کو سماعت کے لیے غیر محفوظ بتایا گیا ہے۔

ڈاکٹر شیلی چاڈنا عالمی ادارہ صحت میں سماعت کے نقصان کی روک تھام کی تکنیکی افسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تنظیم کئی سالوں سے اس مسئلے پر غور کرنے میں مصروف عمل ہے کیونکہ شور سماعت کے نقصان کی وجوہات میں سے ایک ہے جو قابل انسداد ہے۔

‘میک سیف لیسننگ رپورٹ’ میں تنظیم کی جانب سے اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی فروخت کو ممکنہ خطرے کی ایک نشانی قرار دیا گیا ہے جس سے ذاتی آڈیو آلات تک رسائی اور موسیقی سننے کے لیے طویل دورانیے کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور اس روئیے سے سماعت کی صلاحیت کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تنظیم کے مطابق کام کی جگہ پر آواز کے شور کی نمائش 85 ڈیسی ایبل آٹھ گھنٹے روزانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے اور یہ شور ایک چلتی کار کی آواز کے برابر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنسرٹ،کلب اور سینما ہال میں عام طور پرایک سو ڈیسی ایبل شور عام ہے جسے 15 منٹ سے زیادہ نہیں سننا چاہیئے جبکہ ایسی جگہوں پر ایئر پلگ پہننے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ایک سابقہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں 1994 سے 2006 کے درمیان نو عمر نوجوانوں میں سماعت کے نقصان کے کیسز کی تعداد 3.5 سے بڑھ کر 5.3 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہیڈ فون کے ذریعے موسیقی سننے والوں کی تعداد میں 1990 سے2005 تک 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Hot news from the world of Shubes: What great Hollywood celebrity is coming after Pakistan after Salma Hake? You will not believe knowing the name
Previous Post شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر : سلمیٰ ہایک کے بعد ہالی ووڈ کی کونسی عظیم شخصیت پاکستان آرہی ہے؟ نام جان کر آپ یقین نہیں کریں گے
Next Post پلاسٹک سرجری کا بھیانک انجام
Sudden breakthrough of plastic surgery

Related Posts

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

August 16, 2026
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.