yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وہ ان میں سے ایک تھی

F A Farooqi August 16, 2016 1 min read
Girl Student
Share this:
Girl Student
Girl Student

تحریر : شاہ فیصل نعیم
خود طالب علم ہوتے ہوئے میں اپنی زندگی میں جن طالب علموں سے متاثر ہوا وہ اُن میں سے ایک تھی ۔ دنیا کے ٢٥ سے زائد ممالک گھوم چکی تھی، ٧ زبانوں پر عبور حاصل تھا اور مزید سیکھنے کاجنون، شاید ہی زندگی میں کبھی دوسرے نمبر پر آئی ہو، بزنس ٹائیکون بننا اُس کا مقصد تھا اور کروشیا میں٦ ماہ کے لیے اپنے ملک قزاقستان کی نمائندگی کر رہی تھی اور میں پاکستان کی۔اُس کا نام کافی لمبا تھا جس کا تلفظ میری کافی تگ ودو کے باوجود ٹھیک ادا نہیں ہوتا تھا میں نے اُس سے کہا: “یار اپنے نام کے معاملے میں کوئی درمیانی راستہ نکالو ۔ یہ مجھ سے ٹھیک طرح ادا نہیں ہوتا آپ مجھے اپنا نِک نیم بتا دو تو آسانی ہوگی”۔ وہ ہنستے ہوئے کہنے لگی : “شاہ! آپ مجھے نازا کہہ سکتے ہو”۔

جب بھی اُس سے کلاس میں ملاقات ہوتی یا باہر کہیں میرے پاس بیٹھتی تو اپنی محبوب ڈائری میں کچھ نا کچھ لکھ رہی ہوتی اب مجھے تجسس لگا رہتا کہ ناجانے یہ کیا لکھتی رہتی ہے کوئی کہانی یا سفر نامہ تو معلوم نہیں ہوتا تھا۔ ایک تو کسی کی ڈائری پڑھنا بُری بات اور اُوپر یہ عذاب کہ ڈائری ایک ایسی زبان میں لکھی ہو جو آپ کی سمجھ سے باہر ہو۔ ایک دن میں نے اُس سے پوچھ ہی لیا: “نازا! کیا میں آپ سے کچھ پوچھ سکتا ہوں”؟ وہ میری طرف متوجہ ہوئی: “کیوں نہیں شاہ”۔ “یہ آپ ہر وقت ڈائری میں عجیب و غریب الفاظ میں کیا لکھتی رہتی ہو”؟ وہ مسکراتے ہوئی کہنے لگی : “او مائی ڈئیر شاہ! میں نے یہ مہینہ ختم ہونے تک کون کون سے اہداف حاصل کرنے ہیں ، کون سا کام کب کرنا ہے اور ہر کام کے لیے کتنا وقت دینا ہے وہ سب میں نے یہاں تفصیل سے لکھا ہوا ہے”۔

پھر وہ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہنے لگی: “شاہ ! تمہیں پتا ہے کہ اگر ہم روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ اپنا ٹائم پلان کرنے پر لگائیں تو ہم روزانہ کے ٢٤ گھنٹوں میں ایسے ٧ گھنٹے بچا سکتے ہیں جو ٹائم مینج نا کرنے کی وجہ سے روز ضائع ہو جاتے ہیں۔ میں کافی عرصہ سے یہ پریکٹس کر رہی ہوں اور آہستہ آہستہ میرا دماغ چیزوں کو خودپلان کرنا شروع کر دے گا جس کی وجہ سے میرا وہ ایک گھنٹہ بھی بچنا شروع ہو جائے گا جو مجھے ٹائم پلان کرنے کے لیے لگانا پڑتا ہے”
یہ بڑے پتے کی بات ہے اگر آپ کو اس کی سمجھ آجائے تو آپ اپنے وقت یعنی زندگی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گزار سکتے ہیں اور تاریخ بتاتی ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کم ہی ناکام ہوتے ہیں پھر وہ پلان چاہے کامیابی کے لیے ہوں یا ناکامی کے لیے۔

Time
Time

ہم ہر روز اپنا بہت سارا وقت جو پلاننگ نا ہونے کی وجہ سے فضول کاموں میں اُلجھ کر ضائع کر دیتے ہیں اُس کو کام میں لاکر مثبت نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ چاہے آپ طالبِ علم ہیں یا پھر روزگار کے لیے تگ ودو کرتے انسان آپ اپنی گزرتی اور گزرنے والی زندگی پر غور کر سکتے ہیں آپ اپنی زندگی کو ایک پلان میں ڈال کر اس سے کہیں بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں جو ابھی تک آپ نے کیے ہیں۔ آپ ہر روز سکول ، کالج، یونیورسٹی یا دفتر جاتے ہیں ان اداروں تک پہنچنے کے لیے آپ کو کتنا وقت لگتا ہے؟۔

آپ وہ وقت کیسے گزارتے ہیں؟ کیا آپ گاڑی میں بیٹھ کر روڈ سے گزرتی گاڑیوں کو دیکھتے رہتے ہیں؟ کیا آپ سڑک کنارے لگے سائن بورڈ ز کودیکھتے رہتے ہیں؟یا کچھ اور کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آرہی۔ اب یہاں رکیں اور ایک لمحہ کے لیے سوچیں کہ آپ اس وقت کو کیسے کارآمد بنا سکتے ہیں؟ آپ اپنی فیلڈ سے متعلق کوئی کتاب پڑھ سکتے ہیں، کوئی لیکچر سن سکتے ہیں، کوئی کام مکمل کرسکتے ہیں یا کچھ اور۔

آپ اپنے پاس ایک پاکٹ سائز ڈائری رکھیں جس میںآپ ہفتے یا مہینے کو آپ نے کیسے گزارنا ہے ؟ تحریر کریں۔ہو سکتا ہے آپ کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے مگر کچھ وقت گزرنے کے بعد آپ وقت کو ایسے ترتیب دینے کے عادی ہو جائیں گے اور یہ عادت آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔ آپ اپنے طور پر ایک چھوٹا سا سروے بھی کرسکتے ہیں۔ اُن لوگوں پر جو زندگی کو پلان کے تحت گزار رہے ہیں اور جو پلان کے بغیر۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ لوگ جو زندگی کو بغیر کسی پلاننگ کے گزار رہے ہیں اُن کے ہاں مسائل ہی مسائل ہیں اور ایسے مسائل جو اُنہوں نے خود اپنے لیے پیدا کیے اور پھر خود ہی اُن کا شکار ہو گئے۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر : شاہ فیصل نعیم

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Dowry
Previous Post اصلاح ہو تو کیسے
Next Post اے قائد! ہم شرمندہ ہیں
Quaid e Azam

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.