yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اصلاح ہو تو کیسے

F A Farooqi August 16, 2016 1 min read
Dowry
Share this:
Dowry
Dowry

تحریر: مسز جمشید خاکوانی
ایک معروف میگزین میں جہیز سے متعلق مضمون چھپا ہوا تھا جس میں تجاویز دی گئی تھیں کہ ہر شہر ہر قصبے ہر محلے میں ایسی تحقیقاتی کمیٹیاں بنائی جائیں جس کے سربراہ دیانت دار اور با اعتماد سرکاری افسر ہوں (اس سے بڑا لطیفہ کوئی نہیں) یہ کمیٹیاں محلے شہروں اور قصبوں میں ہونے والی شادیوں کے اخراجات سے باخبر ہوں اور حکومت کو مطلع کریں ان کمیٹیوں کی مشینری لازماً ایماندار ہونی چاہیے دوئم یہ کہ جہیز کے نقائص اور اس کے خراب سماجی ،اقتصادی نتائج کے بارے میں دستاویزی فلمیں تیار کی جائیں حکومت ان کو عوام تک پہنچائے (وہ اپنے کارنامے کیوں نہ پہنچائے) اور اخبارات میں اس بارے میں اشتہارات دیکر عوام میں یہ احساس پیدا کیا جائے کہ واقعی کوئی پابندی لگائی گئی ہے۔

(جس طرح سائبر کرائم بل میں زبان بندی کی گئی ہے)حقیقت میں اس کے کیا فوائد ہیں اس کے علاوہ اس بات پر بھی زور دینا چاہیے کہ دوسری سماجی برائیوں ،غیر ضروری رسم و رواج بیاہ شادیوں پر روشنیوں کا استعمال ،آتش بازی ،نمود و نمائش اور اس طرح کی دوسری رسومات پر پابندی لگانا چاہیے تاکہ نچلے طبقے کے لوگ دیکھا دیکھی میں ایسے کام نہ کریں مجھے یہ مضمون پڑھ کر چند دن پہلے کا ایک واقعہ یاد آ گیا ملتان کے ایک جیولر کے پاس ہم جیولری دیکھ رہے تھے سیل مین نے کہا جی میں آپکو مہرالنساء سیٹ دکھاتا ہوں مہرالنسائ؟ ہم نے حیرت سے پوچھا جی ہاں وہ سینہ چوڑا کر کے بولاوزیر اعظم نواز شریف نے اپنی نواسی کو جو سات کروڑ کا سیٹ دیا تھا وہ ہم نے صرف سات لاکھ میں تیار کر لیا ہے یہ دیکھیں یہ کہہ کر اس نے وہ سیٹ نکالا جو واقعی نواز شریف کی نواسی کے سیٹ کی نقل تھی کہنے لگا وہ تو جی خزانے پہ بیٹھے ہیں سات کروڑ کا سیٹ دے سکتے ہیں۔

Poor
Poor

لیکن ہم نے بھی غریب عوام کے لیے سات لاکھ میں ویسا سیٹ بنا لیا ہے غریب عوام؟ایک بار پھر ہمارے منہ سے نکلا جی ھاں جی یہ ایک پولیس افسر نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے بنوایا ہے پولیس افسر کی تنخواہ میں سات لاکھ کا ایک سیٹ؟ہم نے غریب شہریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنا مناسب نہ سمجھا اور سیٹ واپس رکھوا دیا ۔یہ ہوتی ہے دیکھا دیکھی جب حکمران اپنے مال کی جو انہوں نے عوام کو ہی لوٹ کر بنایا ہے اس طرح اندھا دھند نمائش کریں گے تو عوام کو وہ کس طرح حکماً ایسے کاموں سے روک سکتے ہیں وزیر اعظم کی نواسی تو سینتیس ارب کا ٹھیکہ بھی جہیز میں لے گئی تھی جو اس غریب قوم کے ٹیکسوں کے پیسے تھے بحرحال ہم تو کچھ نہیں کہہ سکتے مال مفت ہو تو جتنا مرضی خرچ کرو ۔ایک مزے کی بات اور تھی جس میگزین میں یہ مضمون چھپا تھا اس کے اگلے ہی صحفے پر ” نیل آرٹ ” سے متعلق جان کاری دی گئی کہ آجکل یہ آرٹ کس قدر مقبول ہو رہا ہے نیلز یعنی ناخونوں پر طرح طرح کے آرٹ کے نمونے بنائے گئے تھے اور لڑکیاں اس طرح کی چیزیں دیکھکر بہت متاثر ہوتی ہیں۔

ایک دلہن تیار ہونے میں کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں یہ وہی جانتے ہیں جن کے گھر بیٹیاں ہیں کیونکہ ترغیبات کا عفریت ہر جانب منہ کھولے کھڑا ہے اور انسان اندھا دھند اسی طرف بھاگ رہا ہیترغیبات کا سب سے بڑا ذریعہ میڈیا ہے چاہے وہ الیکٹرانک میڈیا ہو چاہے پرنٹ میڈیا نت نئی ترغیبات اسی ذریعے سے پھیلتی ہیں جب اس طرح کی چیزیں انسانی نگاہوں سے گذرتی ہیں تو ان کی خواہشیں بے لگام ہو جاتی ہیں ریت رواج اس قدر بڑھا دیے گئے ہیں کہ والدین بیٹی کو دلہن بنانے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں اپنا گھر بیچ دیں یا خود کو بیچ دیں اگر کوئی اس ریت رواج سے روگردانی کرتا ہے تو بیٹی گھر بٹھائے ۔امروں کی دیکھا دیکھی غریب بھی پیچھے نہیں رہتے وہ بھی لڑکی والوں سے گاڑی نہیں تو سکوٹر کا مطالبہ کر دیتے ہیں ارے بہن شکر کریں ہم نے گاڑی نہیں مانگی آپ سستے میں چھوٹ رہی ہیں ورنہ آجکل تو گاڑی کا زمانہ ہے آپ لاکھ کہو ہم نے بیٹی کو اچھی تعلیم و تربیت دی ہے وہ گئی کھوہ کھاتے میں اس کا کوئی مول نہیں مول ہے جہیز کا۔

Dress
Dress

ملبوسات اب ہزاروں سے لاکھوں میں پہنچ گئے ہیں عروسی جوڑا جو صرف ایک رات پہنا جاتا ہے لاکھوں میں بنتا ہے میک اپ کے اخراجات، فیشل، مہندی اور نیل آرٹ ان سب پر لاکھوں اٹھ جاتے ہیں حالانکہ شادیاں اس وقت بھی ہوتی تھیں جب بہنیں ،کزنیں مل کر دلہن کو مہندی لگا دیتی تھیں ساتھ ساتھ ہنسی مذاق اور خوش گپیاں جاری رہتیں لیکن اب مہندی بھی آرٹ بن گیا ہے اب ”پورٹریٹ ”مہندی کا رواج نکل رہا ہے دلہن کے ہاتھوں پر دولہے کی تصویر بنائی جائے گی بھلے اس دولہے کی ٹکے کی عزت نہ ہو وہ دلہن کے ہاتھوں پر ضرور چھپے گا اور پھر دھو دھو کے مٹے گا عجب تماشہ ہے اور شرم ان کو نہیں آتی جو آرٹ کے نام پر ان بدعتوں کو پھیلاتے ہیں۔

اصلاح تو تب ہو گی جب حکومت ایسی چیزوں کا نوٹس لے گی ان کے خلاف قانون پاس کرے گی جب حکومتی لوگ ستر قسم کے کھانے کھائیں گے تو عوام کو کیسے جبراً منع کر سکتی ہے ون ڈش کی پابندی کریں سادگی اپنائیں یہی وجہ ہے کہ ان کے دور میں ہر قسم کا قانون مذاق بن جاتا ہے ابھی کل پرسوں کی بات ہے ایفیڈرین فیم حنیف عباسی نے تھانے پر حملہ کر کے ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں کو چھڑا لیا نہ صرف اہلکاروں پر تشدد کیا بلکہ ایس ایچ او کو بھی معطل کروا دیا کیا اس طرح اصلاح احوال ہو سکتی ہے؟

Mrs Khakwani
Mrs Khakwani

تحریر: مسز جمشید خاکوانی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Asif Ali Zardari
Previous Post دھول جھونکنا
Next Post وہ ان میں سے ایک تھی
Girl Student

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.