yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہڑتالی ڈاکٹرز اور نئی قانون سازی

MH Kazmi August 15, 2017August 17, 2017 1 min read
Strike doctors and new legislation
Share this:

یوم آزادی پر ہر طرف مبارکباد کا سماں تھا۔ بلا شبہ یوم آزادی خوشیوں کا تہوار ہے۔ ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور فخر ہونا بھی چاہیے۔ کیونکہ ہمارا جینا مرنا پاکستان ہے۔ بیس کروڑ عوام کے نہ تو بیرون ملک اثاثے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس بیرون ملک جانے کے وسائل۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی ہی رہنا ہے۔ ایک طرف یوم آزادی پر جشن آزادی مبارک کے پیغامات تھے دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کا پیغام ملا کہ وہ یوم آزادی کے بعد پنجاب بھر کے اسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں حیران اور پریشان تھا کہ یوم آزادی پر ہمارے یہ پڑھے لکھے بچے ہمیں کیا پیغام دے رہے ہیں۔ وہ ایمرجنسی بند کرنے کے اعلان کو ایسے بتا رہے ہیں جیسے کوئی بہت فخر کا کام کرنے جا رہے ہوں۔

ویسے اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی ایسا جرم کرتا ہے تو وہ اسے چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو علم نہ ہو کہ اس نے یہ کام کیا ہے لیکن ہمارے بچے یہ ینگ ڈاکٹرز اب اتنے سنگدل ہو گئے ہیں کہ اپنے چند مطالبات کے لیے اسپتالوں کی ایمرجنسیاں بند کر کے اس کا فخریہ اعلان بھی کر رہے ہیں۔ ہم نے تو یہ پڑھا ہے کہ اسپتال تو جنگ کے دوران بھی بند نہیں ہوتے۔ دشمن جب ہر طرف بمباری کرتا ہے تو اسپتالوں پر بمباری اور حملہ منع ہے۔ امریکا نے افغانستان میں جب ایک اسپتال پر بمباری کی تو امریکا کے صدر کو اس پر معافی مانگنی پڑی۔ لیکن ہمارے یہ بچے نہ جانے جنگ کے اصول بھی بھول گئے ہیں۔ ان کی محکمہ صحت کے ساتھ جنگ ہو تب بھی ان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ انسانیت اور جنگ کے مروجہ اصولوں کے تحت اسپتال بند نہیں کر سکتے۔

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو اب چودہ روز ہو گئے ہیں۔ ہزاروں آپریشن التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اسپتال بند کروانے کے لیے کوشاں ہیں اور محکمہ صحت اس ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے اسپتال کھلے رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ عجیب صورتحال ہے، عجیب بے بسی ہے، ایک ڈیڈ لاک ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب فیصلہ کن گھڑی آگئی ہے۔ حکومت پنجاب کو اب ان ینگ ڈاکٹرز اور ان کی ہڑتال کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا چاہیے۔ یہ روز روز کا تماشہ بند ہونا چاہیے۔ اس کا ایک ہی مرتبہ پکا حل ہونا چاہیے۔ایک طرف تو ن لیگ کی قیادت اس ملک کی طاقتور اسٹبلشمنٹ سے لڑنے کی بات کر رہی ہے۔ ووٹ کی حرمت کی بات کر رہی ہے اور دوسری طرف ان ڈاکٹرز سے لڑنے کی ہمت نہیں ہے۔ جب آپ ان ڈ اکٹرز سے نبٹ نہیں سکتے تو اسٹبلشمنٹ سے کیا لڑیں گے۔ آپ ہماری جان نہیں بچا سکتے اسپتال کھلے نہیں رکھ سکتے ہمارے ووٹ کی حرمت کی کیا حفاظت کریں گے۔ یہ ینگ ڈاکٹرز اب عوام اور حکومت دونوں کو بلیک میل کرنے پر آگئے ہیں۔

مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ پنجاب حکومت کس مخمصے کا شکار ہے۔ پنجاب اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہے۔ یہ وہ واحد موضوع ہے جس پر عوامی رائے عامہ بھی حکومت کے ساتھ ہے ۔ میڈیا بھی حکومت کے ساتھ ہے۔ چودہ دن کی ہڑتال میں عوام کا صبر قابل دید ہے۔ میڈیا کی جانب سے ہڑتال کی مذمت کی گئی پھر بھی حکومت طاقت نہیں پکڑ رہی۔ کیوں پنجاب اسمبلی میں ایک سخت قانون نہیں لایا جاتا جس میں اسپتالوں میں کسی بھی قسم کی ہڑتال اور علاج معالجہ کی سہولتوں میں خلل ڈالنا ایک دہشت گردی جیسا جرم قرار دے دیا جائے۔ اسپتال میں ہڑتال کی سزا دہشت گردی کی سزاؤں کے برابر کی جائے۔

کیوں نہیں پنجاب حکومت مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر اسپتالوں میں ہڑتال کرنے والی تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتی۔ کیوں نہیں ہڑتال کرنے والے ہر ڈاکٹر کی تمام ڈگریاں یک جنبش قلم منسوخ کرنے کا قانون بنایا جاتا تاکہ ہڑتال کرنے والے یہ ڈاکٹر ڈاکٹر ہی نہ رہیں۔آپ یقین کریں اس قانون سازی کو نہ صرف پنجاب کے عوام بلکہ پورے ملک سے بے پناہ پذیرائی ملے گی۔ کوئی اس قانون کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ کیونکہ اس قانون کی عوام خود حفاظت کریں گے۔ پنجاب ہمت تو کرے باقی صوبے اس کے نقش قدم پر چلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اگر ہم دہشت گردی سے نبٹنے کے لیے نئے قوانین بنا سکتے ہیں۔ ملٹری کورٹس بنا سکتے ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے سکتے ہیں تو ڈاکٹرز کی ہڑتال سے نبٹنے کے لیے ایسا کیوں نہیں کر سکتے۔ یہ بھی انسانی جانوں کا معاملہ ہے۔ میری نظر میں دونوں ہی برابر کے سنگدل ہیں۔ کسی بھی ایک معصوم شخص کی جان لینے والا دہشت گرد ہے، وہ خود کش ہے یا کوئی اور پڑھا لکھا شخص،دونوں برابر ہیں۔ ویسے تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ حکومت پنجاب نے ان ینگ ڈاکٹرز کے آگے نہ جھکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہڑتالی ڈاکٹرز کو نوکری سے فارغ کیا ہے۔ یا کم از کم ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن شروع کیا گیا ہے۔ لیکن یہ کم ہے۔ ان کے خلاف اس سے بھی زیادہ سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

اس ضمن میں قانونی سقم دور کر کے فوری طور پر نئی قانون سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ مفادات کی اندھی ہوس میںمیرا اور آپکا خون کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔ جب میں پوچھتا ہوں کہ میرا کیا قصور ہے تو کہتے ہیں کہ حکومت کو کہو ہماری بات مانے۔ میں حکومت کو یہ کیوں کہوں کہ آپ کی بات مانے، وہ آپ کو قانون کی زبان سے آپ کو آپ کا بھولا ہوا سبق کیوں نہ یاد دلائے کہ مریض کا علاج آپ کا فرض ہے اور فرض میں کوتاہی کی سزا جیل ہے۔ بس جیل ہے۔ بس جیل ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
We all are mufti
Previous Post ہم سب مفتی ہیں
Next Post نئے اسکول
New school

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.