yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نئے اسکول

MH Kazmi August 15, 2017August 17, 2017 1 min read
New school
Share this:

صبح صبح والدین کے خوشی سے تمتماتے ہوئے چہروں نے ایک خبر سنائی کہ حکومت نے اسکولوں میں بچوں کی خوش خوراکی پر پابندی لگا دی ہے اور اب اسکولوں میں بچوں کے منہ کسی ٹافی وغیرہ سے نہیں کتاب کے کسی حصے کو چباتے ہوں گے اور ان کے منہ کی حرکت کسی کتاب کے کسی حصے کو چباتے ہوئے دکھائی دے گی کسی ٹافی وغیرہ کو چباتے ہوئے نہیں۔ ہماری تعلیمی دنیا میں اسے ایک انقلاب کہا جا سکتا ہے کہ اس سے ہمارے بچوں کے معدے اور منہ سلامت رہیں گے۔ ہماری تعلیمی دنیا ہی بدل جائے گی، ہمارے طلبا زیادہ وقت جیب خرچ کھانے میں لگا دیتے ہیں اب ان کا یہ وقت سبق کا کوئی حصہ یاد کرنے میں گزرے گا اور ان کا یہ قیمتی وقت برباد نہیں جائے گا۔

حکومت نے اسکولوں میں مختلف مشروبات پر یہ پابندی کیوں لگا دی ہے اس کا نتیجہ تو طلبا سے پوچھیں لیکن طلبا کے والدین اور اساتذہ کس حال میں ہوں گے اور طلبا کے ساتھ ان کی دنیا بھی بدل جائے گی جو اپنی جیبوں پر یہ بوجھ بڑی شدت کے ساتھ محسوس کرتے ہیں اور جس کا ان بچوں کی تعلیم میں کوئی حصہ نہیں ہوتا سوائے اسکول کے قرب و جوار کے دکانداروں کی معقول لگی بندھی آمدنی کے۔ اسکول کے بچے جہاں اس کمی کو شدید محسوس کریں گے وہاں ان کے والدین بھی مطمئن ہوں گے کہ ان کی صبحیں بھی آرام سے گزریں اور ان کے دن اور راتیں بھی سکھ چین سے گزریں گے۔

آج کے زمانے میں اگر کچھ لوگ ہر وقت آپ کی خدمت اور آپ کے ساتھ تعاون پر تیار ملیں تو یہ بھی ایک نعمت ہے لیکن اس ضمن میں تجربہ بتاتا ہے کہ آزمائش شرط ہے کیونکہ کسی بااعتماد فرد کی بے وفائی بڑی تکلیف دہ ہوتی ہے اور اس کا دیا ہوا دکھ یاد رہتا ہے اور بھولتا نہیں ۔ یہ بڑی فضول سی باتیں ہیں اس لیے کر رہا ہوں کہ میں خود ان سے گزر چکا ہوں اور یہ میں اپنے ساتھیوں کا قرض سمجھتا ہوں جو ادا کر رہا ہوں ۔ اور جو آج یہ ادھار اور قرض محسوس کرتا ہے جو اپنے بچپن میں والدین سے وصول کرتا رہا ہے اور وہ بھی والدین کی حیثیت سے زیادہ ہی، وہ کسی ضدی بچے کی ضد پوری کرتے تھے لیکن کئی گھرانے تو کئی گھریلو خرچ بچانے کی کوشش کرتے اور شام کو دوست احباب کے ساتھ اپنا دل کا بوجھ ہلکا کرتے کیونکہ ہمارے ہاں عام گھروں کی آمدنی ہی ضرورت کے تحت ہی ہوتی لیکن اور اس میں سے بچوں کی ضدیں بھی پوری کرنی پڑتیں جو ایک بڑا ہی مشکل کام ہوتا ہے۔ گھریلو خواتین بڑی ہی قربانی کرتیں جو بچوں کی ضد خواہش اور پیارپورا کرنے کے لیے کتنے ہی ضروری خرچ بچا لیتی ہیں اور ان کے بغیر ہی دن رات کے خرچ پورا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

آج کل کے زمانے میں دنیا بھر کی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے نت نئے طریقے متعارف کرا دئے ہیں جن میں ان مصنوعات کو استعمال کرنے والوں کو مختلف ترغیبات دی جاتی ہیں تا کہ وہ انہی کی مصنوعات کو استعمال کریں جس سے ان کو منافع کی مد میں ایک خاطر خواہ رقم وصول ہوتی ہے۔ ان نت نئی مصنوعات کی کشش سے سب سے پہلے ہمارے بچے ہی متاثر ہوتے ہیں اور وہ ان کے اشتہار دیکھ کر ان کی جانب متوجہ ہوتے ہیں اور پھر ان کو استعمال کرنے کے لیے اپنے والدین کی جیب پر بوجھ ڈالتے ہیں ۔ دنیا کی نئی نئی مصنوعات متعارف کرانے والی کمپنیاں یہ جانتی ہیں کہ ان کا آسان ترین شکار آج کل کے نوجوان ہی ہیں جو کہ بغیر کچھ سوچے سمجھے ان کی جانب راغب ہوجاتے ہیں اور ان کا باقاعدہ استعمال شروع کر دیتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں میں مختلف مصنوعات جن میں مختلف قسم کے مشروبات اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں ان کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے کہ ان کے استعمال سے بچوں کی صحت خراب ہوتی ہے اور ان کی نشوو نماء میں فرق پڑتا ہے ۔ دیر آید درست آید کے مطابق حکومت کو اس بات کا خیال بہت دیر سے آیا ہے اور اب تک نہ جانے کتنی نسلیں ان غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کے استعمال کی وجہ سے خرابی کا شکار ہو چکی ہیں لیکن اگر ابھی بھی یہ قدم اُٹھالیا گیا ہے تویہ درست سمت میں پہلا قدم ہی کہا جاسکتا ہے۔

بچوں کی پسندیدہ غذاء ہی بازاری اشیا ہیں جو کہ بچے بڑے شوق سے کھاتے پیتے ہیں اور ان کی وجہ سے اپنی صحت خراب کرتے ہیں دراصل ان اشیا میں بچوں کو رغبت ہی اس طرح کی دی جاتی ہے کہ وہ ضد کر کے والدین کو اس بات کے لیے مجبور کر دیتے ہیںکہ ان کو یہ خرید کر دی جائیں اور والدین بچوں کی ضد کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں ۔ یہ عالمی ساہوکار کمپنیاں یہ بات اچھی طرح جان چکی ہیں کہ بچے ہی آسان شکار بن سکتے ہیں اس لیے وہ اپنے ان آسان شکاروں کو ہی اپنی مصنوعات کا ہدف بناتے ہیں ۔

نوجوان نسل ہی ملک کے مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے اور ایک اچھا تربیت یافتہ نوجوان ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے ان کو بچپن سے ہی اگر صحیح رہنمائی میسر آجائے تووہ آگے چل کر معاشرے کی اصلاح میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں ۔ والدین کی کل کائنات اور سرمایہ ان کی اولاد ہی ہوتی ہے حکومت کی جانب سے کیے گئے اس نئے فیصلے سے والدین کو اپنے بچوں کی صحت کے متعلق کسی حد تک اطمینان نصیب ہو گا کہ اسکول میں اب ان کو معیاری غذاء ملے گی لیکن اب حکومت پر یہ بھاری ذمے داری عائد ہو گئی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دے ۔

اس ضمن میں متعلقہ افسران ہی اس حکومتی فیصلے پر موثر عمل کرا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ان کو مسلسل اپنے اس فیصلے کا پہرہ دینا ہوگا ۔ اس کے علاوہ ہر اسکول میں بچوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائی اشیا کے متعلق آگاہی کی بھی انتہائی ضرورت ہے کہ بچوں کے ذہنوں میں اس بات کو بٹھا دیا جائے کہ کون سی اشیا کا ستعمال ان کے لیے مضر ہے۔ یہ آگاہی اسکولوں کے اساتذہ ہی دے سکتے ہیں اور اب اساتذہ کو عمومی تعلیم کے ساتھ غذائی اشیا کے متعلق بھی تعلیم دینی پڑے گی کیونکہ یہی نسل آگے چل کر ملک میں ایک صحت مند معاشرے کی ضامن ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس اہم کام کو شروع کرنے میں حکومت شاباش کی مستحق ہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Strike doctors and new legislation
Previous Post ہڑتالی ڈاکٹرز اور نئی قانون سازی
Next Post ریاست کا انتظار کیوں کرتے ہو؟
Why wait for the state?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.