yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

زائرین کو تفتان بارڈر پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں ۔قائمہ کمیٹی کی ہدایت

MH Kazmi July 30, 2020July 30, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد (رپورٹ :اصغر علی مبارک سے ) مجلس قائمہ وزارتِ مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ ایران ۔عراق جانیوالے زائرین کو تفتان بارڈر پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلے میں خصوصی اجلاس وزارت مذہبی امور کے صدر دفتر اسلام آباد میں ہوا جس میں مجلس قائمہ نے زیارات کے سلسلے میں زائرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مشہد اور کربلائے معلیٰ میں زائرین کی سہولت کے لیے بالترتیب ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل کے دفاتر کھولے جائیں گے۔ اور زیارات کے لیے ٹور آپریٹرز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جلد ہی ایران اورعراق کی حکومتوں کے ساتھ وزارتِ خارجہ کے ذریعے یادداشتِ مفاہمت پر دستخط کیے جائیں گے۔ مجلس ِ قائمہ نے ہدایت کی کہ زائرین کی سہولت کے لیے کوئٹہ سے تفتان تک کی ریل گاڑی کو دوبارہ چلایا جائے اورتفتان بارڈر پر زائرین کے لیے رہائش و بہتر خوراک کی مزید سہولیات کا انتظام کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ مشہد میں بھی ، کربلائے معلیٰ کی طرح ڈائریکٹر جنرل کا دفتر قائم کیا جائے ۔ اس کے علاوہ نجف اشرف اور بغداد میں بھی زائرین کی سہولت کے لیے دفاتر کھولے جائیں۔ مجلس قائمہ نے وزارتِ مذہبی امور کے نئے سیکرٹری کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اورقابلِ اعتراض ویب سائٹس کی بندش کے لیے کی جانے والی اُن کی کاوشوں کو سراہا۔ شرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت قرآنِ پاک اوردیگر مقدس اوراق کے تقدس کے تحفظ کے لیے پلانٹ لگائے گی۔گذشتہ دو ماہ میں مقدس ہستیوں کی بے ادبی پر مشتمل دس ہزار ویب سائٹس کو بند کیا گیا۔قائمہ کمیٹی نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلقہ بل نمٹا دیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی کے صدر نشیں جناب مولانا اسعد محمود نے کی وزارتِ مذہبی امور کے دفتر واقع کوہسار بلاک، اسلام آباد میں منعقد اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ قرانِ مجید کے پرانے اوراق اور دیگر متبرک و مقدس اوراق کے ادب و تقدس کے تحفظ کے لیے ری سائیکلنگ پلانٹ کا پی سی –ون بنا لیا گیا ہے اور وزارتِ منصوبہ بندی کی منظوری کے بعد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وزارتِ مذہبی امور کے متعلقہ ونگ نے دس ہزار ایسی ویب سائٹس کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا ہےجن کے بارے میں یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ قابلِ اعتراض مواد اور مقدس ہستیوں کے بارے میں نازیبا الفاظ کی حامل ہیں۔ چنانچہ تمام ایسی ویب سائٹس کو پی ٹی اے کی مدد سے بلاک کر دیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے ڈاکٹر رمیش کمار کی طرف سے پیش کیے گئےمذہب کی جبری تبدیلی کے بِل پر غور کیا ۔ مجلسِ قائمہ کو بتایا گیا کہ بِل کے مندرجات پر پہلے ہی اسلامی نظریاتی کونسل اپنی رائے دے چکی ہے نیز سُپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے کے دوران یہ قرار دیا تھا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کے سلسلے میں آئین پہلے ہی تحفظ دیتا ہے لہٰذاس سلسلے میں مزید کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔ چنانچہ سُپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں مجلسِ قائمہ نے بل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔ مجلس قائمہ کے اجلاس کی صدارت، چیئرمین جناب اسدش محمود نے کی، جبکہ ممبران مجلس قائمہ برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جناب صاحبزادہ صبغت اللہ، جناب محمد بشیر خان، جناب مجاہد علی،جناب محمد اقبال خان، جناب چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، جناب جمشید تھامس، محترمہ سائرہ بانو، محترمہ شنیلا رُتھ پارلیمانی سیکرٹری،جناب چوہدری فقیر احمد، بیگم طاہرہ بخاری، جناب سید عمران احمد شاہ، جناب کیسو مل کھیل داس، محترم مہر ارشاد احمد خان، محترمہ شگفتہ جمانی ، محترمہ شاہدہ اختر علی، جناب ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، محرک،کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جناب آفتاب اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری، وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سینئرجوائنٹ سیکرٹری، وزارتمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اورجوائنٹ سیکرٹریزکے علاوہ کئی اعلی ٰسول افسران نے بھی شرکت کی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post رافیل طیاروں سمیت بھارت کے جنگی عزائم پرگہری نظر ہے، عالمی طاقتوں کو بھارت کی اسلحہ پالیسی کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی
Next Post کرونا اورسانس کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیےامریکہ کی جانب سے پاکستان کو مزید 100 وینٹی لیٹرز کی فراہمی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.