yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

رافیل طیاروں سمیت بھارت کے جنگی عزائم پرگہری نظر ہے، عالمی طاقتوں کو بھارت کی اسلحہ پالیسی کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

MH Kazmi July 30, 2020July 30, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(رپورٹ ۔اصغر علی مبارک)بھارت کو اسلحہ ذخیرہ سے روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔اس سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ دنیا پہلے ہی بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ رویے سے آگاہ ہے جو منفی ایجنڈے پر گامزن ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے رافیل طیاروں کی حالیہ خریداری کی اطلاعات کے ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی حقیقی دفاعی ضروریات سے زیادہ فوجی صلاحیت بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر اسلحہ جمع کرنے اور جارحانہ سکیورٹی عزائم کو مسلسل اجاگر کررہا ہے جو جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک استحکام کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے، اس اسلحے کی خریداری میں اسے تجارتی مفادات کی مدد حاصل ہے جس کے تحت اسے رعایتیں، چھوٹ اور جدید اسلحے اور ٹیکنالوجی کی فراہمی جاری ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ اسلحے کی یہ منتقلی متعدد برآمدی کنٹرول معاہدوں کی بھی خلاف ورزی اور دیرینہ تنازعات والے خطوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام تر صورتحال سے آگاہ ہے، پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے فرانس سمیت دیگر ممالک سے دوطرفہ تعلقات ہیں، ان ممالک سے مختلف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے تاہم رافیل طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاملہ تاحال فرانس سے نہیں اٹھایا گیا ہے’۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کو آج 300 دن ہو گئے ہیں، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی بلا اشتعال فائرنگ جاری رکھی ہے’۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کشمیر میں عید الاضحی پر نماز کی پابندی کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کے دورہ پاکستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کے بارے میں ابھی مصدقہ تاریخ کا علم نہیں۔عید الاضحیٰ کے موقع پر طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان طالبان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘قیدیوں کے تبادلے سمیت دونوں اطراف کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے’۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان نے عالمی عدالت انصاف آرڈیننس لایا، جس کے نتیجے میں 60 روز میں کلبھوشن یادیو کے وکیل کے لیے بھارت نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا تھا تاہم بھارت کی جانب سے ایسا نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کے لیے خطرناک ہیں’۔

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2020/07/WhatsApp-Video-2020-07-30-at-02.47.09.mp4

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2020/07/WhatsApp-Video-2020-07-30-at-02.49.39.mp4
https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2020/07/WhatsApp-Video-2020-07-30-at-03.06.55.mp4

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بینکنگ محتسیب پاکستان میں نوکریاں
Next Post زائرین کو تفتان بارڈر پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں ۔قائمہ کمیٹی کی ہدایت

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.