yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سری لنکا نے بھارت کو شکست دے دی

MH Kazmi June 8, 2017 1 min read
Sri Lanka beat by India
Share this:

لندن: آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ 

Sri Lanka beat by India
Sri Lanka beat by India

لندن میں کھیلے گئے گروپ بی کے آٹھویں میچ  میں بھارت نے شیکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 321 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے 322 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے نروشان ڈکویلا اور دانوشکا گوناتھیلاکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈکویلا صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ گوناتھیلاکا نے کوشال مینڈس کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی شاندار شراکت قائم کی لیکن بدقسمتی سے دونوں کھلاڑی بالترتیب 76 اور 89 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ کپتان اینجلا میتھیوز اور کوسل پریرا نے چوتھی وکٹ کیلیے 75 رنز کی شراکت قائم کی مگر پریرا ٹانگ میں تکلیف کے باعث 47 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تاہم کپتان وکٹ پر ڈٹے رہے اور 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا جب کہ گناراتنے نے 34 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

اس سے قبل سری لنکن کپتان اینجلیو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے ٹیم کو 138 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور سری لنکن ٹیم کو پہلی کامیابی کے لیئے 25 ویں اوور کا انتظار کرنا پڑا جب روہت شرما 78 رنز بنا کرملینگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما نے شیکھردھون کے ساتھ مل کر 138 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ دوسری وکٹ کے لیئے آئی لینڈرز کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی بغیر کوئی رنز بنائے پردیپ کا شکار ہوگئے جبکہ پاکستان کے خلاف فیصلہ کن اننگز کھیلنے والے یووراج سنگھ 179 کے مجموعی اسکور پر صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،انہیں گونارتنے نے کلین بولڈ کیا۔

اس موقع پرشیکھردھون نے وکٹ کے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا اور مہندا سنگھ دھونی کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران انہوں نے شاندارسینچری بھی مکمل کی اور  وہ 125 رنز بنا کرملینگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ دھونی نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولر عماد وسیم کو لگاتار تین چھکے مارنے والے ہارڈک پانڈیا صرف 9 ہی رنز بناسکے جب کہ کیدار جادیو نے 13 گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 2 جب کہ لکمل، پردیب، پریرا اور گناراٹنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جیت کے بعد گروپ بی کے اگلے میچز انتہائی اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں اور دونوں میچز کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگئے ہیں جب کہ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ واضح رہے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا اگلا مقابلہ سری لنکا جب کہ بھارت کا مقابلہ جنوی افریقا سے ہوگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
secret, behind, men's, increasing, belly, fat
Previous Post آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟
Next Post ایران میں پرانے قاتل نئے بھیس میں
Old killer in new disguise in Iran

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.