yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ازدواجی زندگی سمیت سری دیوی سے متعلق وہ باتیں جو آپ کو شاید معلوم نہیں ‎جان کر حیران رہ جائیں گے اور انکے کاموں بارے داد دیںگے

MH Kazmi November 1, 2019 1 min read
Share this:

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ روز دبئی میں انتقال کر گئیں جہاں وہ اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ہمراہ شادی کی ایک تقریب میں شریک تھیں. سری دیوی 13اگست 1963ءکو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر سوا کاسی میں پیدا ہوئیں.ان کے فلمی کیریئر کا آغاز 1967ءمیں چار سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ ہوا اور4سال کی عمر میں ہی انہیں بہترین چائلڈ سٹار کا کیرالہ سٹیٹ فلم ایوارڈ مل گیا.1975ءتک انہوں نے کئی فلموں میں چائلڈ سٹار کے طور پر کام دیا اور 1975ءمیں انہوں نے بطور ہیروئن فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا. 1982ءتک وہ جنوبی بھارتی کی تامل، ملیالم اور تیلگو فلم انڈسٹریز پر راج کرتی رہیں. اس دوران انہوں نے رجنی کانت اور کمل ہاسن جیسے سپرسٹارز کے ساتھ کام کیا.1981ءمیں انہیں تیلگو فلم میں بہترین کردار ادا کرنے پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا.سری دیوی نے 1979ءمیں اپنی پہلی ہندی فلم ”سولہواں سال“ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن ان کی یہ فلم قبول عام نہ ہو سکی. اس کے چار سال بعد 1983ءمیں وہ فلم ”ہمت والا“ میں جتنیدر کی ہیروئن بنیں. یہ فلم بلاک بسٹر رہی اور سری دیوی کا سکہ بالی ووڈ میں بھی جم گیا. اگلے سال 1984ءمیں ان کی فلم ”تحفہ“ نے خوب دھوم مچائی اور اس کے بعد بالی ووڈ کی ”ہوا ہوائی گرل“ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. 1997ءتک بالی ووڈ پر انہی کا راج رہا اور وہ بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں ”فی میل سپراسٹار“ کہلانے کا اعزاز حاصل ہوا. سری دیوی نے اپنا دوسرا فلم فیئر ایوارڈایسی فلم سے جیتا جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ناکام ہوئی تھی. یہ فلم ”لمحے“تھی. یش چوپڑا کی اس فلم میں انیل کپور ان کے مقابل ہیروتھے.فلم تو ناکام ہو گئی لیکن اس میں سری دیوی نے کے کام کو ناقدین نے خوب سراہا اور وہ اس پر ایوارڈ بھی لے اڑیں. سری دیوی کے بہن بھائیوں میں ایک بہن اور دو سوتیلے بھائی تھے.انہوں نے پہلی شادی خفیہ طور پر متھن چکرورتی سے کی. ان کی محبت کا چرچا ہدایت کار اور پروڈیوسر راکیش روشن کی فلم ”جاگ اٹھا انسان“ کی شوٹنگ کے دوران ہونا شروع ہواجو بالآخر 1985ءمیں خفیہ شادی پر منتج ہوا. دونوں اس شادی سے انکاری رہے لیکن ایک سال بعد ایک میگزین نے ان کی شادی کا سرٹیفکیٹ شائع کر دیا جس پر متھن چکرورتی نے حقیقت تسلیم کر لی. تاہم ان کی شادی 1988ءمیں ٹوٹ گئی.8سال بعد 1996ءمیں سری دیوی نے معروف پروڈیوسر بونی کپور سے دوسری شادی کر لی.انیل کپور اور سنجے کپور کے بڑے بھائی بونی کپور بھی پہلے سے شادی شدہ تھے. سری دیوی کی یہ شادی کامیاب رہی اور اس سے ان کے دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی ہوئیں. شادی کے بعد سری دیوی نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کر لی لیکن ٹیلی ویژن سیریز اور اور دیگر پروگرامز میں دکھائی دیتی رہیں. 2012ء میں فلم ”انگلش ونگلش“ کے ذریعے انہوں نے واپس بالی ووڈ میں قدم رکھا اور شاندار اداکاری سے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے. 2017ءمیں انہوں نے فلم ”مام“ میں کام کیا جو ان کی آخری فلم ثابت ہوئی. ان کی اس آخری فلم میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی نے بھی کام کیا تھا.سری دیوی کی معروف فلموں میں صدمہ، ہمت والا، تحفہ، نگینہ، چال باز، چاندنی، لمحے، مسٹر انڈیا، گمراہ، روپ کی رانی، چوروں کا راجا، خدا گواہ، جدائی و دیگر شامل ہیں.سری دیوی نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں بے شمار ایوارڈ اور اعزازات حاصل کیے. انہیں 2013ءمیں پدماشری ایوارڈ بھی دیا گیا. نیوزویب سائٹ ہم سب کے مطابق اس کے علاوہ انہوں نے 5بار فلم فیئر ایوارڈ جیتا.1982ءمیں تامل فلم ”میڈوم کوکیلا“ ، 1991ءمیں تیلگو فلم ”کشاناکشنم“، 1990ءمیں فلم ”چال باز“، 1992ءمیں فلم ”لمحے“ اوردو فلموں”نگینہ“ اور ”مسٹرانڈیا“پر مشترکہ طور پر فلم فیئرایوارڈ دیا گیا.

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Mohib Mirza, and, amina sheikh, separated, but, they, have, love, with, each, other
Previous Post راہیں جدا ہونے کے باوجود اتنا پیار کہ ۔۔۔۔۔۔ اداکار محب مرزا اور انکی اہلیہ آمنہ شیخ کے حوالے سے ناقابل یقین انکشاف
Next Post وزیر اعظم عمران خان خودکشی کا وعدہ کب پورا کریں گے؟ آزادی مارچ کے دوران دبنگ شخصیت نے مطالبہ کر ڈالا
when, imran khan, is, going,to, fulfill, his, promises, of, suicide

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.