yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قذافی اسٹیڈیم کا خاموش ہیرو 33 سال کے بعد ریٹائر۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

MH Kazmi August 28, 2019 1 min read
Silent hero of Gaddafi Stadium retires after 33 years Details in this news
Share this:

Silent hero of Gaddafi Stadium retires after 33 years Details in this news

لاہور(ویب ڈیسک) کرکٹ گراؤنڈ میں اچھی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو داد ملتی ہے اور ایک اچھی کارکردگی کھلاڑی کو عالمی شہرت یافتہ بنا دیتی ہے لیکن کھلاڑی کو ہیرو بنانے میں خاموش ہیروز کا کردار اہم ہوتا ہے جو میچوں کیلئے پچ اور آؤٹ فیلڈ بناتے ہیں۔گرمی ہو، برفانی ٹھنڈ یا طوفانی بارش گراؤنڈ اسٹاف موسم کے نامساعد حالات کی پرواہ کیے بغیر محنت جاری رکھتے ہیں۔پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹر خان محمد 33 سال ملازمت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر رخصت ہوگئے۔1986 میں چونیاں کے ایک گاؤں میں زمینداری کرنے والے 28 سالہ نوجوان خان محمد نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلی بارقدم رکھا۔ اس دوران انہوں نے 1996 کے ورلڈ کپ فائنل سمیت درجنوں انٹرنیشنل میچوں کیلئے پچ تیار کی۔61 سالہ خان محمد 1987ء اور 1996 کے ورلڈکپ کیلئے پچز بناچکے ہیں۔ خان محمد کہتے ہیں کہ کرکٹ سے لگن تو بہت تھی مگر کرکٹ میچ کا احوال صرف ریڈیو پاکستان پر سنتا تھا امید تھی کہ وہ ان قومی ہیروز کو قریب سے دیکھ سکیں گا۔خان محمد کا قصور میں زمیندار ی سےقذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف ممبر تک کا سفر 61 سالہ خان محمد کا کہنا ہے کہ جب قذافی اسٹیڈیم میں بطور گراؤنڈ اسٹاف ممبر بھرتی ہوا تو یہاں پچ تیار کرنے کیلئے صرف 2 ملازم تھے مگر آج جدید دور میں یہاں 20 افراد کام کررہے ہیں۔خان محمد کہتے ہیں کہ ہم 16 پچز پر مشتمل اپنے اسکوائر کو غروب آفتاب سے قبل ڈھانپ دیتے ہیں۔ اس دوران ہم 3 سے 4 لوگ رات بھر یہاں ہی رہتے ہیں تاکہ موسم کی بدلتی رت کی صورت میں ہمہ وقت تیار رہیں۔خان محمد نے بتایا کہ ایک رات شدید طوفان کے باعث پچ پر پڑا منوں وزنی کوور ہوا کے ساتھ اڑ کر گراؤنڈ کے باہر چلا گیا جس کے باعث اگلے روز پی آئی اے اور حبیب بینک کے درمیان ڈومیسٹک میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پلے آف میچ سے قبل بارش اس قدر تیز ہورہی تھی کہ براڈ کاسٹرز نے میچ کے انعقاد کو ناممکن قرار دے دیا تھا مگر چیف کیوریٹر آغا زاہد نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی۔خان محمد نے بتایا کہ ہماری تجویز پر 2 ہیلی کاپٹرز گراؤنڈ کا پانی سکھانے کیلئے لائے گئے جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف میں شامل تمام اراکین نے ایک ناممکن کام کو ممکن کردکھایا۔اس اہم میچ کے کامیاب انعقاد اور ان کے بہترین کیریئر کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے خان محمد کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی تھی۔1996 ورلڈکپ کی یاد تازہ کرتے ہوئے خان محمد کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے فائنل میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی تھی۔ جوں جوں میچ اختتام کو پہنچ رہا تھا ہماری نظریں آسمان پر پھیلے کالے بادلوں پر جمنے لگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوورز ہاتھ تھامے باؤنڈری لائن پر کھڑے صرف یہ دعا کررہے تھے کہ میچ مکمل ہوجائے اور شائد ہماری دعا قبول ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان رانا ٹنگا نے فاتحانہ رنز بنائے تو ساتھ ہی تیز بارش شروع ہوگئی۔ اب گراؤنڈ اسٹاف پچ کو کوور کرچکا تھا اور کھلاڑی ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے تھے۔خان محمد نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف میدان میں اترنے والی دونوں ٹیموں کیلئے یکساں پچ کی تیاری کرتا ہے۔ جہاں ایک ہی میچ میں کوئی کھلاڑی سنچری اسکور کرتا ہے تو کوئی صفر پر آؤٹ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کی نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں 329 رنز کی اننگز میں کبھی نہیں بھول سکتا جبکہ اسی میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ایک اننگز میں محض 73 رنز پر بھی آؤٹ ہوگئی تھی۔اسی طرح لیگ اسپنر عبدالقادر کی 1987ء میں انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں نو وکٹیں بھی خان محمد کی حسین یادوں میں سےایک ہے۔ اس اننگز میں عبدالقادر نے 6 کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں 33 سال سے اپنے کام میں مگن رہنے والے خان محمد اپنی کئی خاندانی ذمہ داریوں کو کام کی وجہ سے ادھورا چھوڑ چکے ہیں۔ خان محمد اپنے چچا سمیت چند قریبی رشتہ داروں کے جنازوں میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ اس دوران قذافی اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کی دیکھ بھال کرنے میں مصروف تھے۔کرکٹ سیزن کے شروع ہوتے ہی خان محمد صبح صادق کے وقت قذافی اسٹیڈیم پہنچ جاتے تھے لیکن اب دنیا کا مشہور ٹیسٹ سینٹر اس خاموش ہیرو کو مدتوں بھلا نہیں سکے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Opposition will not do anything about it ", Senator Mustafa Nawaz Khokhar blamed the government
Previous Post اپوزیشن یہ کا م کسی بھی صورت نہیں کر ے گی“، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے حکومت پرواضح کردیا
Next Post حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی جانچنے کیلئے سروے میں عوام سے کونسے 16سوالات کے جوابات پوچھ لئے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
What 16 questions did the public ask in the survey to test their one-year performance? You will be surprised to know

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.