yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شہباز شریف کو 146 ووٹ بھی نہیں مل سکیں گے

Web Editor August 16, 2018 1 min read
Shahbaz Sharif will not get 146 votes
Share this:

کراچی: سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل جانے سے قبل ن لیگ میں جان ڈال کر گئے تھے، شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوئے تو انہیں 146 ووٹ بھی نہیں مل سکیں گے، آصف زرداری نے کافی عرصے سے اپنی سیاست کو اپنے کیسوں کا غلام بنادیا ہے پیپلز پارٹی کا شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کرنے پر اعتراض بنتا نہیں ہے، پارٹیوں میں اتحاد ہوتا ہے تو نامزدگی کا اختیار پارٹی کے پاس ہوتا ہے، اپوزیشن متحد رہی تب بھی شہباز شریف کو وزیراعظم کے انتخاب میں 146 ووٹ نہیں ملیں گے، نواز شریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہونا چاہئے یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، فواد چوہدری اپنی اور اپنے لیڈر کی حیثیت سے بڑھ کر بات کررہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ابھی بنی نہیں لیکن غرور و تکبر حد کو پہنچا ہوا ہے، عمران خان کو فوری طور پر عمران علی شاہ سے ایم پی اے کی نشست واپس لے لینی چاہئے،عمران علی شاہ کو عین اسی جگہ داؤد چوہان سے اتنے ہی تھپڑ لگوانے چاہئیں جتنے اس نے عام شہری کو مارے۔ ان خیالات کا اظہار سلیم صافی، حسن نثار، امتیاز عالم، مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی اور ارشاد بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال پیپلز پارٹی کا شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ نہ دینے کا اعلان، کیا مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم کے ممکنہ امیدوار شہباز شریف کو 146 ووٹ بھی مل سکیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوئے تو انہیں 146 ووٹ بھی نہیں مل سکیں گے، وقت نے ثابت کردیا نواز شریف حکومت نہیں کرسکتے مگر سیاست کرسکتے ہیں جبکہ شہباز شریف حکومت کرسکتے ہیں لیکن سیاست نہیں کرسکتے، آصف زرداری نے کافی عرصے سے اپنی سیاست کو اپنے کیسوں کا غلام بنادیا ہے، انور مجید کی گرفتاری کی صورت میں کل آصف زرداری کو پیغام مل گیا ہے کہ وہ شہباز شریف کا ساتھ نہ دیں،لگتا ہے آصف زرداری اس پیغام پر عمل کرتے ہوئے شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا شہباز شریف کووزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کرنے پر اعتراض بنتا نہیں ہے، پارٹیوں میں جب بھی اتحاد ہوتا ہے تو کسی شخص پر اتفاق نہیں کیا جاتا بلکہ پارٹی کو نامزدگی کا اختیار دیا جاتا ہے، یہاں معاملات کچھ اور ہیں ان میں ایک معاملہ وہی ہے جس کی طرف سلیم صافی نے اشارہ کیا، پیپلز پارٹی وزارت عظمیٰ کے بدلے ن لیگ سے صدر کیلئے اپنے امیدوار کی حمایت مانگ سکتی ہے۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ آصف زرداری کی مفاہمت بڑی کامیاب رہی کہ انہیں سندھ میں اقتدار مل گیا ہے نواز شریف جیل جانے سے قبل ن لیگ میں جان ڈال کر گئے تھے، شہباز شریف نے تیرہ جولائی کو ن لیگ کو بہت نقصان پہنچایا، شہباز شریف کی سیاست نواز شریف کے بیانیہ سے لگّا نہیں کھاتی ہے، ن لیگ کی سیاست کا مستقبل نواز شریف کے بیانیہ سے جڑا ہوا ہے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر اپوزیشن متحد رہتی تب بھی شہباز شریف کو وزیراعظم کے انتخاب میں 146 ووٹ نہیں ملیں گے، بلاول بھٹو زرداری خود اپوزیشن لیڈر بننا چاہتے ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور پر مقدمات بھی اس صورتحال میں اہم ہیں۔امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوئے تو انہیں 146ووٹ بھی نہیں مل سکیں گے، شہباز شریف اپوزیشن لیڈر بننے کے قابل نہیں ہیں، پیپلز پارٹی اگر فرینڈلی اپوزیشن بنی تو بہت زیادہ نقصان اٹھائے گی۔دوسرے سوال کیا نواز شریف کا ٹرائل احتساب عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کردیناچاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی اور اپنے لیڈر کی حیثیت سے بڑھ کر بات کررہا ہے، نواز شریف کے ساتھ کیا ہوگااس کا فیصلہ فواد چوہدری ،عمران خان یا ان کے مشیروں نے نہیں کرنا ہے، نواز شریف کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو جو عام لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے، اس ملک میں کہیں قانون نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ عزت افزائی یا چھترول گھر میں ہو یا چوراہے پر انجام بہرحال ایک ہی ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
We are with you
Previous Post ہم تمہارے ساتھ ہیں
Next Post Nawaz Sharif: Workers keep flowers on the wrong car
Nawaz Sharif: Workers keep flowers on the wrong car

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.