yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تحریک انصاف کا اجلاس: شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں تلخ کلامی

Web Editor May 23, 2018 1 min read
Session of Tehreek-e-Insaf: Bitter words in Shah Mehmood Mehmood Qureshi and Jahangir Tareen
Share this:

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیرخان ترین کے مابین اختلافات ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگئے اور پارٹی اجلاس کے دوران دونوں ایک دوسرے پر پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگا تے رہے۔

Session of Tehreek-e-Insaf: Bitter words in Shah Mehmood Mehmood Qureshi and Jahangir Tareenاس دوران پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے مداخلت کی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دونوں رہنماؤں کے درمیان معاملے کو فوری ٹھنڈا کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ الزامات لگانے کا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے شرکاء کی توجہ مغربی پنجاب کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی رائی حسن نواز کی جانب دلوائی اور کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 3 سال قبل انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

جب شاہ محمود قریشی نے رائی حسن نواز کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر سوال اٹھایا تو پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے یہ معاملہ اٹھا کر ان کی جانب اشارہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر کوئی انہیں مشیر کے فرائض انجام ادا کرتا نہیں دیکھ سکتا تو وہ اپنے گھر جانے کے لیے تیار ہیں جہاں کرنے کے اور بہت سے کام ہیں۔

بعدازاں جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی کی پارٹی میں کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنی خدمات گنوانی شروع کردی۔ اس صورتحال میں عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین قابل احترام اور عزت کے قابل ہیں اور انہیں پارٹی کے وسیع تر مفاد کے لیے اپنے اختلافات کو دور کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین گزشتہ برس دسمبر میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد سے پی ٹی آئی میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے تاہم وہ اس وقت بطور مشیر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے جب شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جہانگیرترین سے تلخ کلامی کے واقع کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایسا کوئی جھگڑا یا تلخ کلامی کا واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم میں نے ای سی پی کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں قانونی نقطہ اٹھایا تھا’۔ دوسری جانب جہانگیر ترین نے معاملے پر بات کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ وہ عوام کے سامنے پارٹی کے داخلی امور پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘اگر دوسرے کررہے ہیں، وہ ان کا ضمیر ہے لیکن میں اپنے اعلیٰ اخلاقی قدروں کی پاسداری کروں گا’۔

علاوہ ازیں جب پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے معاملے کو دباتے ہوئے کہا کہ ‘وہ مسئلہ 85 سیکنڈز کا تھا’۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ پی ٹی آئی کے دونوں سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے ہوں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور سینیٹر چوہدری سرور کو ملنے والی پارٹی اہمیت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی زیادہ خوش نہیں اور ان کا ماننا ہے کہ دونوں رہنما پیسوں کی وجہ سے سیاست کا حصہ ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Security Guards
Previous Post غیر تبریت یافتہ گارڑزاور سیکورٹی کمپنیوں نے تباہی مچادی، آءے روز حادثات معمول، کم عمر سیکورٹی گارڈ سے بندوق چل گءی اور پھر خطرناک ترین سانحہ پیش آگیا
Next Post صرف ایک انڈہ روزانہ جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟
What does an egg daily use affect on body?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.