yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

چین: کرونا کی دوسری لہر کا خدشہ، بیجنگ میں 45 کیس رپورٹ

MH Kazmi June 13, 2020 1 min read
Share this:

چین میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیشِ نظر دارالحکومت بیجنگ کے ایک ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بیجنگ میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ بیجنگ کے جنوب مغربی ضلع فینگتائی میں ہفتے کو حکام نے 45 کیس رپورٹ ہونے پر ایمرجنسی نافذ کر دی۔ ضلعی عہدے دار چو جن وی کا کہنا ہے کہ فینگتائی کی ژنفادی نامی گوشت کی ایک ہول سیل مارکیٹ میں کیے گئے 517 ٹیسٹس میں سے 45 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ لیکن ان میں سے کسی میں کرونا وائرس کی علامات نہیں تھیں۔

بیجنگ شہر کے ترجمان نے بتایا کہ جمعے کو شہر میں جن پانچ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اُنہوں نے فینگتائی کی ہول سیل مارکیٹ کا دورہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں ہی سب سے پہلے کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ وائرس ووہان میں جنگلی حیات کی ہول سیل مارکیٹ سے انسانوں میں منتقل ہوا۔ وائرس کی نئی لہر کے پیشِ نظر فینگتائی کے حکام نے کہا ہے کہ ضلع کے اطراف 11 آبادیوں کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

صورتِ حال کے پیشِ نظر نیم فوجی دستوں کو بھی ان علاقوں میں طلب کر لیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے ہفتے کی صبح تین بجے ژنفادی ہول سیل مارکیٹ کو سیل کر دیا جب کہ اس علاقے میں 10 ہزار افراد کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وائرس ہول سیل مارکیٹ میں حفظان صحت کے اُصولوں پر عمل نہ ہونے سے لوگوں میں منتقل ہوا۔ اس سے قبل بیجنگ حکام نے مذکورہ مارکیٹ میں گائے اور بکرے کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی اس کے علاوہ بھی شہر میں دیگر گوشت کی دکانیں بند کرائی گئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نے پیر کو گریڈ ون کے بچوں کے لیے اسکول کھولنے کا فیصلہ بھی نئے کیسز کے پیشِ نظر واپس لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس کے 80 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے تھے جب کہ اس وائرس سے چار ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ البتہ چینی حکام کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے کافی حد تک وائرس پر قابو پا لیا ہے۔ لیکن بیجنگ کے نواح میں کیسز رپورٹ ہونے سے حکام کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اب تک چار لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ لاطینی امریکہ کے ملکوں میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بھارت/پاکستان زندہ باد کا نعرے لگانے والی امولیہ لیونا کو ضمانت مل گئی
Next Post اقوام متحدہ/افریقی ممالک کا نسل پرستی پر بحث کا مطالبہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.