yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

اقوام متحدہ/افریقی ممالک کا نسل پرستی پر بحث کا مطالبہ

MH Kazmi June 13, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز)امریکہ میں جارج فلائیڈ کے پولیس اہلکار کے ہاتھوں بے رحمانہ قتل اورصدیوں سے جاری نسل پرستی کے خلاف افریقہ کے تمام ملکوں نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صدیوں سے جاری نسل پرستی اورعدم مساوات اورپولیس تشدد کیخلاف فوری طورپر بحث کا آغاز کیا جائے۔ اس سلسلے میں ہیومن رائٹس کونسل کو لکھے گئے ایک خط پر براعظم افریقہ کے تمام 54 ممالک نے دستخط کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جینوا میں اقوام متحدہ کے لیے برکینا فاسو کے سفارت کار ڈیوڈون ڈیزائر سوگوری نے ان 54 ممالک کی طرف سے یہ خط لکھا ہے، جس میں انسانی حقوق کی کونسل سے نسل پرستی کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، افریقی نژاد باشندوں کے ساتھ پولیس کی زیادتیوں اور پرامن مظاہرین کے خلاف پر تشدد کارروائیوں جیسے موضوعات پر فوری بحث کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ اس خط میں ایسی ناانصافیوں کو ختم کرنے کی بات بھی کی گئی ہے۔ اس خط میں کہا گيا ہے کہ آئندہ ہفتے جب انسانی حقوق کی کونسل کا 43 واں اجلاس دوبارہ شروع ہو، تو ان موضوعات پر کھل کر بات ہونا چاہیے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب اقوام متحدہ کے بھی تقریباﹰ تمام اداروں کا کام کاج بند رہا جو آئندہ ہفتے سے بحال ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل جارج فلوئڈ کے اہل خانہ، پولیس کی زیادیتوں کا شکار ہونے والے دیگر متاثرین کے لواحقین اور انسانی حقوق کی علم بردار تقریباﹰ چھ سو تنظیموں نے بھی اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ اسے نسل پرستی کے تناظر میں پولیس کی زیادتیوں پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس اپیل کے بعد ہی افریقی ممالک کی جانب سے جنیوا میں عالمی ادارے کی کونسل کو یہ خط لکھا گيا ہے۔انسانی حقوق کی کونسل میں اس طرح کی درخواست پر غور کے لیے کم از کم کسی ایک رکن ملک کی تائید درکار ہوتی ہے۔ تاہم کونسل کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ چونکہ یہ مطالبہ درجنوں ممالک نے کیا ہے، اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ اب اس موضوع پر کونسل کا ایک اجلاس ہو گا۔افریقی ممالک نے ہیومن رائٹس کونسل کے نام اپنے خط میں لکھا ہے، ’’کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس طرح کے جانے کتنے ہی دیگر متاثرین پر اس لیے توجہ نہیں دی گئی کیونکہ ان کی ویڈیوز نہیں بن سکیں اور لوگ انہیں دیکھ نہیں سکے۔ آج دنیا بھر میں جو مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، وہ اس نسلی عدم مساوات اور امتیازی سلوک کو مسترد کرتے ہیں جو امریکا میں افریقی نژاد شہریوں اور دیگر نسلوں کے باشندوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔‘‘ امکان ہے کہ پیر کے روز اس بارے میں ایک اجلاس کے لیے وقت مقرر کیا دیا جائےگا اور اگر کسی رکن ملک کو کوئی اعتراض نہ ہوا، تو اس موضوع پر بحث ہونا بھی یقینی ہے۔

AFRICAN, COUNTRIES, DEMANDED, DIAGLOGUE, IN, UNITED NATIONS, FOR, RACISM

امریکا میں 46 سالہ افریقی نژاد شہری جارج فلوئڈ کو ریاست مِنیسوٹا کے مرکزی شہر مینییاپولس میں چار سفید فام پولیس اہلکاروں نے اپنی ایک کارروائی کے دوران سڑک پر پیٹ کے بل گرا دیا تھا اور پھر ان میں سے ایک پولیس اہلکار اپنے ایک گھٹنے سے فلوئڈ کی گردن پر پوری طاقت سے تقریبا ًنو منٹ تک دباؤ ڈالتا رہا تھا۔ اس دوران فلوئڈ کے ہاتھ اس کی کمر پر بندھے ہوئے تھے اور وہ پولیس سے التجا کرتے رہے تھے، ”پلیز، میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں۔ میرا دم گھٹ رہا ہے۔ مجھے جان سے نہ مارنا۔” لیکن ان پولیس اہلکاروں نے ان کی ایک نہ سنی تھی اور اسی کارروائی کے چند منٹ بعد جارج فلوئڈ کی موت واقع ہو گئی تھی۔جس پولیس اہلکار نے فلوئڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبا رکھا تھا، اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکا کی سبھی ریاستوں میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جو دیکھتے دیکھتے ہی یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک تک پھیل گئے تھے۔ اسی حوالے سے برطانیہ میں مظاہروں کا سلسلہ تو اب بھی جاری ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post چین: کرونا کی دوسری لہر کا خدشہ، بیجنگ میں 45 کیس رپورٹ
Next Post پاکستانی ٹرک آرٹ کے ماہرآرٹسٹ سمیت دنیا کے مختلف مصوروں کی جانب سے جارج فلائیڈ کو خراج تحسین

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.