yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تبدیلی کے موسم میں تبدیلی کی تلاش

Web Editor June 24, 2018 1 min read
Search for change in change season
Share this:

الیکشن کاموسم آن پنہچا ہے، تبدیلی کی تند و تیز ہوائیں چلنا شروع ہو چکی ہیں۔ پی پی پی اور ن لیگ کے درختوں سے پنچھی متوقع ’’تبدیلی‘‘ کی تلاش میں نئے محفوظ آشیانے کی تلاش میں پی ٹی آئی کے شجر سایہ دار پر بسیرا کرنا شروع کرچکے ہیں۔ ہجرت کرنے والے ’’الیکٹیبلز‘‘ نامی پرندوں کی تعداد 125 سے متجاوز ہے۔ دونوں جماعتیں اسعد بدایونی کی زبان میں گلہ کررہی ہیں کہ

پرندے کیوں مری شاخوں سے خوف کھاتے ہیں
کہ اک درخت ہوں، اور سایہ دار میں بھی ہوں

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ

پرندہ جانبِ دانہ ہمیشہ اُڑ کے آتا ہے

تبدیلی کی یہ ہوا 2013 کے الیکشن سے پہلے اس سے بھی زیادہ تیز رفتار تھی تاہم اس وقت یہ عوامی حمایت کے بل بوتے پر چل رہی تھی۔ تبدیلی کی خواہشمند عوام نے اپنا وزن پی ٹی آئی کے جلسوں میں ڈالا تو الیکشن نظام میں درکار ضروری اصلاحات سے بالکل لاپرواہ ہوکر پی ٹی آئی قیادت سے لے کر عام کارکن تک، سب نے سمجھ لیا کہ اگلی حکومت ہماری ہی ہوگی۔ خان صاحب نے ادائے بے نیازی سے پوری قوم کےسامنے لکھ کر دے ڈالا کہ الیکشن کے بعد حکومت ہماری ہوگی۔ عوامی حما یت کی تیز ہوتی ہواؤں کو دیکھ کر سطح بیں تجزیہ کاروں اور عام عوام کو بھی ایسا ہی محسوس ہورہا تھا۔ تاہم صرف طاہر القادری کہہ رہے تھے کہ تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک الیکشن نظام میں موجود خرابیوں کی اصلاحات نہ ہوجائیں۔ آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی چھلنی سے امیدوارں کی جانچ پڑتال کو لازم نہ کیا جائے، الیکشن سے پہلے احتساب نہ ہوجائے۔ لیکن نقار خانے میں تُوتی کی کون سنتا ہے؟

تاہم الیکشن کےبعد تمام جماعتوں، تجزیہ کاروں، عوام اور خود تبدیلی کے سب سے بڑے علمبردار عمران خان یہی کہتے رہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی، ڈاکٹر طاہر القادری ہی ٹھیک کہتے تھے۔

لوگوں میں ایک آس پیدا ہوئی کہ تبدیلی کے علمبردار اسمبلی میں الیکشن اصلاحات کےلیے مؤثر قانون سازی کرنے کےلیے آواز اٹھائیں گے تو الیکشن 2018 میں کرپشن، دھن دھونس اور دھاندلی کا راستہ بند ہوگا اور صاف شفاف امیدواروں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

برسوں کی محنت کے بعد اسمبلی سے الیکشن ایکٹ 2017 تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ مگر پرانے قانون کی خرابیوں کو دور کرنے کے بجائے نئے مسودہ قانون نے وہ تمام شقیں ہی ختم کردیں جن پر عملدرآمد سے چور، ڈاکو، غاصب اور کرپٹ عناصر کا راستہ رکنا تھا۔

نئے نامزدگی فارم میں اب امیدوار کو اپنے موجودہ اثاثے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں، دوہری شہریت کو ترک کرنے کا حلف دینے کی ضرورت نہیں، تعلیمی قابلیت اور ڈگری بتانے کی شرط نہیں، انکم ٹیکس گوشواروں کی معلومات درکار نہیں، بچوں کےلیے زیرکفالت کا لفظ تبدیل، بیوی بچوں کے اثاثے ظاہر کر نے کی شرط ختم، مالیاتی اداروں سے معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیل دینے کی ضرورت نہیں، مجرمانہ ریکارڈ مطلوب نہیں، غیر ملکی سفر کی معلومات درکار نہیں، واجب الادا یوٹیلیٹی بلز کی معلومات درکارنہیں، غلط معلومات درج کرنے پر اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا حلف بھی ختم۔ اور یہ سب اس جماعت کی رضامندی سے ہوا جو تبدیلی کی علمبردار اور 2013 کے الیکشن سے سبق سیکھ چکی تھی۔

یہ امر خوش آئند ہے کہ نیا انتخابی فارم بیرسٹر سعد رسول اور صحافی حبیب اکرم کی پیٹیشن کے نتیجے میں لاہور ہائیکورٹ سے کلعدم قرار دیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل کے نتیجے میں دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے ایک اضافی حلف نامے کے ذریعے اس خیانت کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ آئین سے متصادم الیکشن نامزدگی فارم پی ٹی آئی جیسی جماعت نے کیوں منظور کیا؟ اور جب ہائیکورٹ میں اس کو چیلنج کیا تو نہ ہی ان کے ساتھ پی ٹی آئی فریق بنی اور نہ ہی وہ الیکشن کمیشن جس کا کام ہی آزاد الیکشن منعقد کرانا ہے۔

’’رانجھا رانجھا کردے میں آپے ای رانجھا ہوئی‘‘ کے مصداق لیلائے اقتدار کی تڑپ میں کہیں پی ٹی آئی خود تو تبدیل نہیں ہوگئی؟ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ اقتدار صرف عوامی حمایت کے بل بوتے حاصل نہیں کیا جاسکتا، اس کےلیے ’’الیکٹیبلز‘‘ نامی پنچھیوں کا ساتھ ضروری ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں یہ خاموش تبدیلی ان پنچھیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر ہی کی گئی تھی جو پی ٹی آئی کے شجر کے ثمرات سمیٹنے کےلیے نقل مکانی کررہے ہیں۔ 62، 63 کی چھلنی سے یہ پنچھی زخمی ہوگئے تو تبدیلی کیسے آئے گی؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Engineer Qamar-ul-Islam Raja removed from the public helplessness of NA 59 and circle 10
Previous Post حلقہ 59 اور ‏پی پی 10 کے بارے میں عوام کا ابہام انجینئر قمر الاسلام راجہ نے دور کردیا
Next Post راولپنڈی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے
The workers of the PML-N came out on the roadss in Rawalpindi against distribution of tickets

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.