yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سعد رفیق سے معذرت کے ساتھ

F A Farooqi September 1, 2016 1 min read
Pakistan Railways
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: حفیظ عثمانی
کسی یورپی ملک کا قصہ نہیں بلکہ یہ مکروہ کھیل اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پوری دیدہ دلیری کے ساتھ کھیلا گیا اور کھیلا جارہا ہے ۔اس کہانی کا ہر لفظ ہماری بے حسی سے تعبیر ہے اور اس کو سن کر ، دیکھ کر ، سمجھ کر سر پیٹنے کو جی چاہتا ہے ۔ یہ دھرتی جو بے پناہ قربانیوں کے بعد اس لیے حاصل کی گئی تھی کہ یہاں اسلام کا بول بالا ہوگا مگر کون جانتا تھا کہ یہاں سب سے زیادہ مشکل میں ہی اسلام پسند طبقہ ہوگا۔

12 فروری 2014 ء کو بعض قومی اخبارات میں ایک خبر نظر سے گزری یہ خبر پڑھ کر میں ششدر رہ گیا ۔ اس ہولناک خبر کا خلاصہ یہ تھا پاکستان ریلوے کے ساتویں یونٹ پراکس میں باپردہ خواتین کے پردے پر ایم ڈی آفتاب اکبر کو اعتراض ہے مذکورہ ایم ڈٰ ی کے زبانی احکامات پر عمل در آمد نہ کرنے کی پاداش میں تین خواتین کو سخت عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔

بہ طور اخبار نویس مجھے اس خبر پر سخت تشویس تھی اس کی ہولناکی کا اندازہ تھا اگر چہ یہ خبر پاکستان کی انتہائی معتبر نیوز ایجنسی نے جاری کی تھی ۔ لیکن اس کے باوجود اس کی تحقیق اس لیے ضروری تھی کہ وزارت ریلوے کا قلمدان خواجہ سعد رفیق کے پاس تھا جن کا تعلق اس خاندان سے تھا جس کی اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں میں دنگ تھا کہ خواجہ رفیق شہید کے بیٹے کی ناک تلے یہ شرمناک کھیل کیسے ممکن ہے۔

Pakistan Railways
Pakistan Railways

صحافت میں تحقیق ایک کھٹن مرحلہ ہے ہر لمحہ بدلتی صورتحال نے اخبار نویسوں کو اس قدر مصروف کردیا ہے کہ بسا اوقات تو خبر کا فالو اپ بھی دکھائی نہیں دیتا لیکن یہ اس قدر نازک مسئلہ تھا کہ میں نے انتہائی غیر جانبداری سے تمام حقائق کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور تقریبا ًپورے دو سال ایک ادارے کے معاملات پر نظر رکھے رہا دوران تحقیق ہولناک کرپشن سمیت کئی ایسے پہلو میرے سامنے عیاں ہوئے کہ میرے چودہ طبق روشن ہوگئے ۔ پاکستان ریلوے کے اس منافع بخش یونٹ کو ایک سازش کے ذریعے جس طرح تباہ کیا جارہا ہے ۔ اور سینکڑوں ملازمین سے رزق چھین کر پراکس کے اثاثوں کو لپیٹ کر اسے تالے لگانے کے جس منصوبے پر باقاعدہ حکمت عملی کے ساتھ کام ہورہا ہے اس پر آئندہ کسی کالم میں پوری تفصیل سے لکھوں گا۔

میری تحقیق سے کچھ مزید ہولنا ک حقیقتیں بھی سامنے آئیں ۔ فروری 2014ء میں آفتاب اکبر نامی شخص نے پراکس کے ایم ڈی کا چارج سنبھالتے ہی پردے کا مذاق اُڑایا اور زبانی احکامات جاری کیے کہ ہیڈ آفس کی باپردہ خواتین مجھے دکھائی نہ دیں ۔ان احکامات پر آفس کی تین باپردہ خواتین نے احتجاج کیا اور اسی دفتر کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شکیل نامی شخص نے بھی ایسے احکامات کو غیر قانونی اور غیر شرعی قراردیا جس پر مذکورہ افسر نے حکمت عملی بدل دی اور اب ان خواتین اور ان کی حمایت کرنے والے افسر کی شامت آگئی ۔ ایک خاتون کو حیلے بہانے سے ملازمت سے ہی برطرف کردیا گیا ۔ باقی دونوں باپردہ خواتین کی ٹرانسفر ایسے مقامات پر کردی گئی جہاں انہیں پبلک ڈیلنگ کرنی تھی ۔

آفتاب اکبر کی ٹرانفسر کے بعد یہ کھیل وقتی طور پر رک گیا اس دوران کئی ایم ڈی آئے اور ٹرانسفر ہوئے ان میں بعض افسران انتہائی نیک نیت اور ایماندار بھی تھے تاہم اسی دوران شکیل نامی ڈپٹی ڈائیریکٹر کوبھی ملازمت سے برخواست کردیا۔ اگست 2016ء میں آفتاب اکبر کو ایک بار پھر ایم ڈی پراکس تعینات کیا گیا اس نے اپنا مکروہ کھیل دوبارہ شروع کردیا ہے ۔ ایک طرف تو اس منافع بخش یونٹ کی تالہ بندی کی تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں دوسری طرف راولپنڈی ریلوئے سٹیشن انکوائری اور بکنگ پرتعینات خواتین کو یونیفارم کے نام پر بے پردہ کردیا گیا ہے ۔ماضی میں صدائے احتجاج بلند کرنے والی باقی ماندہ دوخواتین کو ملازمت سے برخواست کرنے کیلئے بے جاتنگ کرنا شروع کردیا گیا ہے ۔

Women’s Rights
Women’s Rights

میں اپنی اس ساری تحقیق کے بعد انتہائی حیران اور پریشان ہوں کہ اس دیس میں مادر پدر آزاد خواتین کیلئے تو آئے روز قانون سازی ہوتی ہے ۔ہمارے حکمرانوں ان کے حقوق کیلئے مرے جارہے ہیں لیکن اسلامی شعائر کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی خواہش مند خواتین کیلئے تو ملازمت کے مواقع تک ختم کیے جارہے ہیں ۔ دیگر اداروں میں بھی یقینا باپردہ خواتین ایسے ہی مسائل کا شکار ہونگی مگر انتہائی معذرت کے ساتھ خواجہ سعد رفیق سے گزارش ہے کہ آپ کے زیر سایہ اداروں میں بھی اگر یہی سب کچھ ہونا ہے تو پھر ہم کسی اورسے کیا گلہ کریں۔

آزادی ٹرین پر دادیں سمیٹنے والے وزیر موصوف کا ش یہ جان لیتے کہ یہ آزادی اصل میں ہے کیا ؟ یہ آزادی مسلمانوں نے اس لیے حاصل کی تھی کہ وہ اسلامی اقدار کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی بسر کرسکیں گے ۔وزیر موصوف کو اپنے نام کے حصے خواجہ اور رفیق کا بھر م ضرور رکھنا چاہیے۔ میں نے گزشتہ روز ایوان بالا اور زیریں میں بیٹھے علماء اور وفاق ہائے مدارس کے احباب سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا نوٹس لیں اور دیگر علمائے کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنا فرض ادا کریں۔

Hafeez Usmani
Hafeez Usmani

تحریر: حفیظ عثمانی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Medical Facilities in Hospital
Previous Post حویلیاں ہسپتال اور ناپید سہولتیں
Next Post نوجوان نسل کی ذمہ داری
Long March

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.