yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حویلیاں ہسپتال اور ناپید سہولتیں

F A Farooqi September 1, 2016 1 min read
Medical Facilities in Hospital
Share this:
Havelian
Havelian

تحریر : محمد جواد خان
حویلیاں شہر جو کہ ضلع ہزارہ کی تاریخ میں ایک روشن ماضی کے ساتھ اپنا ثانی نہ رکھتے ہوئے ایک امتیازی حیثیت کا حامل ہے، اس شہر میں زندگی کے جن بنیادی مسائل سے عوام دوچار ہے ان میں صحت کا مسئلہ ایک سنگین نوعیت کا بنتا جا رہا ہے۔

حویلیاں شہر کئی گائوں کا بنیادی شہر ہونے کے ساتھ سینکڑوں نہیں، ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد کا واحد مقام تجارت و مقام سہولیات زندگی اسی شہر سے منسلک ہیں جن کے حصول کے لیے عوام کا رُخ اسی شہر کی طرف ہی ہوتا ہے، چاہے اس کے لیے ان کو کس قدر تکالیف برداشت کر کے ہی کیوں نہ آنا پڑے۔ اس شہر بے مثال میں 1968 کے اندر ایک RHC ہسپتال کا قیام کیا گیا تھا جو کہ اس وقت کی مناسبت سے بلکل ٹھیک اور اچھی اہمیت کا حامل ہسپتال تھا۔

رفتہ رفتہ آبادی کے اضافے نے جدھر زندگی کے دیگر مسائل میں اضافے کے ساتھ صحت کے مسائل میں بھی دُگنا اضافہ اس انداز میں کیا کہ حادثات میں زخمی یا کسی بھی ایمرجنسی مریض کو اس ہسپتال میں اکثر صرف ایک انجکشن کے علاوہ ایک ریفر سلپ کے ساتھ ابتدائی طبی امداد اور ایک ٹاسک چند مختصر الفاظ کی شکل میں دیا جاتا ہے کہ : “جلد از جلداپنے مریض کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ، ایبٹ آباد پہنچایا جائے نہیں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔۔۔” جس سلپ کو مریض کے لواحقین اپنے لیے زندگی کا انمول چیلنچ سمجھتے ہوئے جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش اس انداز میں کرتے ہیں کہ جس طرح وہ سیف یا اولمپنگ گیمزکی کسی ریس میں حصہ لے چکے ہوں۔ ان الفاط کی تلخی ، گہرائی ،درد اور بے بسی کس قدر سخت ہوتی اس سے صرف مریض کے لواحقین ہی جانتے ہیں کیونکہ نہ ایبٹ آباد کا راستہ کھلا ملے گا اور نہ کمپلیکس آئے گئی اور رفتہ رفتہ بمشکل ایبٹ آباد بڑے موڑ تک پہنچتے ہی مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

Havelian Hospital
Havelian Hospital

پچھلے دنوں میرا پائوں زخمی ہو گیا ، چھوٹے بھائی کے ساتھ ہسپتال گیا تو ہسپتال کے عملے کا ایک لڑکا جو کہ شاید 20 سے 22 سال کا تھا پہلے تو ہماری طرف متوجہ ہی نہیں ہوا پھر مجھ کو بولا کہ اوہ چھوٹے ۔۔۔!!!ادھر آئو۔۔۔!!! مجھ کو تھوڑا تعجب بھی ہوا کہ شاید چھوٹے بھائی کو اس نے بولا مگر بھائی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آپ سے مخاطب ہے ،اب ایک تو میرے پائوں میں درد تھا اور دوسرا میرا بحث کرنے کا موڈ نہ تھا۔

خیر میں گیا تو مجھ کو مزید حکم دیتے ہوئے بولا ۔۔۔کہ یہ جو پٹی پائوں پر کی ہوئی ہے اس کو کھولو ۔۔۔!!! اب یہ میرا کام ہے ۔۔۔؟؟؟یا کہ اس کا۔۔۔؟؟؟ جس کو سرکار نے ہسپتال میں رکھا ہی اسی کام کے لیے ہے ، ابھی میری حیرت ختم ہی نہ ہو پائی تھی کہ اس نے چھوٹے بھائی کو حکم دیا کہ جائو باہر میڈیکل سٹور سے انجکشن لے آئو ہسپتال میں ختم ہو چکے ہیں۔۔۔!!! تب مجھ کو معلو م ہوا کہ واقعی لوگ جو قصے بیان کرتے ہیں وہ سچ ہی ہیں۔

سٹاف کے نخرے اور ڈرامے انسان کو اس بات پر مجبور کر دیتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو کوستے ہوئے کہتا ہے کہ “بھلا میں ادھر آیا ہی کیوں تھا”۔ بے حسی کی مثال تو یہ دیکھیں کہ تمام ڈاکٹروں نے اپنے اپنے کاروبار چمکائے ہوئے ہیں کسی کو پروا ہی نہیں ہے کہ وہ سرکاری ڈیوٹی سرانجام دے ، ہر ایک کا اپنا پلازہ ہے، معمولی نوعیت کے ڈیلوری کیس کو سنجیدہ کیس بنانے میں ماہر اس قدر ہوتے ہیں کہ ایک مریض سے ہزاروں نہیں لاکھوں بٹورے جاتے ہیں، جب بات کی جائے کہ اس قدر بل کس چیز کا۔۔۔؟؟؟ تو جواب جو پہلے سے تیار ہوتا ہے کہ اتنی بڑی ہسپتال کے اخراجات بھی تو ہیں اور عوام بھی اس لیے چلی جاتی ہے کہ سرکاری ہسپتال میں سہولتیں نہ ہونے کا بہانا ڈال کر ان کو ڈرایا جو جاتا ہے، یہ واقعات آئے روز ، ہر خاص و عام اور ہر زندہ و مردہ کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں۔

Medical Facilities in Hospital
Medical Facilities in Hospital

دن بدن بڑھتی آبادی، ٹریفک کا ہجوم، حادثات کی شرع میں اضافہ، بڑھتی و رنگا رنگ بیماریاں ، سہولیات کا فقدان، ڈاکٹروں اور طبی امداد کی تعداد و معیار کی کمی ان سب کا آپس میں ایک نہ ٹوٹنے والا جوڑ ہے، جس کی طرف نہ کسی کی توجہ مرکوز ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی ضرورت محسوس کرتا ہے حالانکہ یہ وقت ان مسائل کے حل کرنے کا ہے۔ مگر افسوس تو یہ ہے کہ حویلیاں کی عوام کے ان مسائل کی طرف کوئی نہیں سوچ رہا جبکہ اس شہر میں زیادہ تر اموات مرض یا حادثات کی وجہ سے نہیں بلکہ ابتدائی طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

ہاں ادھر معذرت کے ساتھ ایک بات بیان کرتا جائوں کہ ہماری حویلیاںکی RHC ہسپتال میں ہم کو ایک سہولت ضرور میسر ہے اور وہ پوسٹ مارٹم کی سہولت ہے ،جس سے ہم انکاری نہیں کر سکتے اور اس سہولت کے ملنے پر ہم بڑے خوش بھی ہیں کہ کم از کم ہم کو اپنے مرُدے ایوب میڈیکل کمپلیکس لے کر نہیں جانے پڑتے مگر ہمیں اس سہولت کے میسر ہونے کو کافی نہ سمجھا جائے بلکہ اس مسئلہ کی طرف سنجیدہ ہو کر اگر نہ سوچا گیا تو ایک دن یہ ہسپتال صرف اور صرف مرُدوں کے پوسٹ مارٹم سے مشہور ہو جائے گی۔

اس ہسپتال کی جدید و عمدہ عمارت کے مطابق ہماری اس ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے عوام کو صحت کی ابتدائی سہولیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ ہمارے مریض ایبٹ آباد جاتے ہوئے زندگی کی کشمکش میں ہار جیت کا کھیل نہ کھیل سکیں اور نہ ہی ہمارے لواحقین سفر و ہجر کے مسائل سے دوچار ہو سکیں۔۔۔ہماری عوام کو بنیادی سہولیا ت سے آراستہ ہسپتال دینا ہمارا حق بھی ہے۔

Mohammad Jawad Khan
Mohammad Jawad Khan

تحریر : محمد جواد خان
aoaezindgi@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Corruption
Previous Post دیوالیہ پن
Next Post سعد رفیق سے معذرت کے ساتھ
Pakistan Railways

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.