yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

روس بھارت کو 200 فوجی ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
RUSSIA, WILL SALE, 200, ARMED, HELICOPTER, TO, INDIA
Share this:

روس کے ہیلی کاپٹر تیار کرنے والے سرکاری ادارے کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) نے 2018 تک بھارت کو فوجی ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کے آغاز کا اعلان کردیا، جن کی اسمبلنگ اور تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور روس کے درمیان گذشتہ سال اکتوبر میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ہندوستان میں بھارتی فوج کے لیے 200 کے اے-226 ٹی ہیلی کاپٹرز تیار کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک توانائی اور دفاع کے میدان میں باہمی تعاون کے لیے رضامند ہیں، خیال رہے کہ بھارت اپنی فورسز کی جدت اور ایٹمی صنعت کی تعمیر جبکہ پابندیوں کا شکار روس نئی سرمایہ کاری اور نئی مارکیٹ کی تلاش میں ہے۔

جنوری میں عہدہ سنبھالنے والے روسی کمپنی کے سی ای او اینڈرے بوگنسکی کے مطابق ‘یہ مشترکہ منصوبہ اس وقت تکمیل کے مراحل میں ہے اور ترسیل کا باقاعدہ آغاز 2018 سے شروع ہوگا، جبکہ ہیلی کاپٹرز کو فروخت کے بعد درکار سروس بھی بھارت ہی میں فراہم کی جائے گی’۔

ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او کا کہنا تھا کہ ‘200 میں سے 60 ہیلی کاپٹرز بھارت پہنچائے جائیں گے جبکہ بقیہ 140 کو بھارت میں ہی تیار یا یکجا کیا جائے گا’۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بھارت ہتھیار خریدنے والا دوسرا بڑا ملک’

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی جدید میڈیم ملٹی رول Mi-171A2 کی پیداوار شروع کرچکی ہے جس کی 4 اقساط رواں سال روس پہنچ جائیں گی۔

اینڈرے ہوگنسکی کے مطابق چین نے بھی Mi-171A2 ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جبکہ 2017 کے دوران ہیلی کاپٹرز کی کل فروخت 15 فیصد بڑھ سکتی ہے جس کی وجہ سول ہیلی کاپٹرز کی مانگ میں ہونے والا اضافہ ہے۔

سی ای او کے مطابق ‘وہ رواں سال 220 ہیلی کاپٹرز کی فروخت کی امید رکھتے ہیں’، 2016 میں فروخت ہونے والے ہیلی کاپٹرز کی تعداد 190 تھی جن میں دو تہائی فوجی ہیلی کاپٹرز شامل تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘سول ہیلی کاپٹرز کی مانگ میں مسلسل اضافہ سامنے آرہا ہے اور ہم اس کی تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں، ایران ہماری ایک اہم مارکیٹ ہے جہاں تیل اور گیس کے شعبے سے واضح ڈیمانڈ سامنے آتی ہے’۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
INDIA, HAS, SET, ANOTHER, EXAMPLE, IN, ENMITY, WITH, PAKISTAN, BAN, ON, IMRAN , TAHIR, IN, IPL, NEXT, EDITION
Previous Post آئی پی ایل نیلامی میں پاکستان دشمنی کی نئی مثال رقم
Next Post بین اسٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی
BEN, STOKES, IS, COSTLY, PLAYER, OF, IPL, TENTH, EDITION

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.