counter easy hit

آئی پی ایل نیلامی میں پاکستان دشمنی کی نئی مثال رقم

انڈین پریمیئر لیگ میں پہلے ایڈیشن کے بعد سے پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیلنے پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے اور اس کیلئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کو وجہ قرار دیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی دشمنی کی نئی مثال رقم کردی گئی۔

INDIA, HAS, SET, ANOTHER, EXAMPLE, IN, ENMITY, WITH, PAKISTAN, BAN, ON, IMRAN , TAHIR, IN, IPL, NEXT, EDITIONانڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے پیر کو کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل ہوا جس میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں مہنگے داموں خریدا گیا اور بین اسٹوکس ساڑھے 14 کروڑ کے ساتھ لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے۔

تاہم حیران کن طور پر عالمی نمبر ایک ٹی20 اور ون ڈے باؤلر عمران طاہر پر کسی کی بھی نظر کرم نہ پڑی حالانکہ ان کی بنیاد قیمت محض 50لاکھ ہندوستانی روپے تھی۔

یہ بات اس لیے بھی حیران کن معلوم ہوتی ہے کہ انگلینڈ غیر شہرت یافتہ باؤلر تائمل ملز کی خدمات 12کروڑ روہے میں حاصل کی گئی ہیں حالانکہ وہ ون ڈے یا ٹی20 دونوں میں ابتدائی 100 بہترین باؤلرز کی فہرست میں بھی شامل نہیں اور ہندوستانی فرنچائز کا یہ عمل ممکنہ طور پر عمران طاہر کے ماضی میں پاکستان سے رشتے کی وجہ ہو سکتا ہے۔

عمران طاہر نے انڈر19 اور اے ٹیم کی سطح پر پاکستانی کی نمائندگی کی لیکن پھر وہ اپنی بیوی کی وجہ سے جنوبی افریقہ منتقل ہوئے اور وہاں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پروٹیز کی ٹیم کے مستقل رکن بن گئے۔

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر کو ڈراپ کرنے پر ماہرین کرکٹ نے بھی انتہائی تعجب کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں وہ ون ڈے اور ٹی20 میں بہترین باؤلر بنے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا آئی پی ایل کیلئے انتخاب نہ ہونا ہندوستان کی پاکستانی دشمنی کی سب سے بدترین مثال ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website