yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

روس کسی سے لڑائی نہیں چاہتا، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، پوتن

MH Kazmi December 2, 2016 1 min read
Russia do not want to Putin fight anyone,ready to work with Trump administration
Share this:
Russia do not want to Putin fight anyone,ready to work with Trump administration
Russia do not want to Putin fight anyone,ready to work with Trump administration

ماسکو / روم / انقرہ: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کریملن میں ملکی پارلیمان اسٹیٹ آف دی یونین سے سالانہ خطاب میں کہا ہے کہ روس کسی کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا، روس اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، وہ کسی جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی کا حصہ بننے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم روس اپنے مفادات کو ذک پہنچانے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ غیر ملکی روس کو دشمن سمجھتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے، نہ کبھی ایسا چاہیں گے، ہمیں دوستوں کی ضرورت ہے۔

پوتن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلیے تیار ہے، اس سے پہلے بھی صدر پوتن کہہ چکے ہیں کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی امید کرتے ہیں، اپنے خطاب میں انھوں نے شام میں صدر بشار الاسد کی حمایت کرتے ہوئے باغیوں سے لڑنے والے روسی فوجیوں کی ہمت کی تعریف کی۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ یقیناً ہم حقیقی اور ان چاہے خطرہ ’’بین الاقوامی دہشت گردی‘‘ کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر لڑیں گے، انھوں نے خبردار کیا کہ ’’اسٹرٹیجک مساوات‘‘ کو توڑنے کی کوئی بھی کوشش تباہ کن ثابت ہوگی، ان کا اشارہ امریکا اور روس میں جوہری توازن کی طرف تھا، امریکا اور یورپی یونین نے روس کی جانب سے شام میں بالخصوص حلب میں بمباری پر تنقید کی ہے۔

روسی صدر کی زیادہ تر تقریر روس کے اقتصادی معاشی چیلینجز کے بارے میں تھی، چین اور روس کے مابین باہمی تعلقات سے دونوں ممالک نے بھرپور فوائد حاصل کیے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بنیاد غلبہ حاصل کرنا نہیں بلکہ ریاستوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں اطراف کیلیے فائدہ مند باہمی تعلقات کو تجارت، مالیات ، توانائی اور ہائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت امریکی انتظامیہ سے نئے تعلقات کا آغاز ہوگا جبکہ انھوں نے صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، روم میں اٹلی کے روزنامہ ’’ کیریئر ڈیلا سیرا ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ جانے والے صدر کی غلطیاں دہرانا نہیں چاہے گی جس نے دانستہ طور پر امریکا روس تعلقات کو تباہ کیا۔

دریں اثنا ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر پوتن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جبکہ ترک صدر اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں ترک فوجیں داعش کے خلاف آپریشن کیلیے بھیجی ہیں، کسی انفرادی شخص یا کسی ملک کےخلاف نہیں بھیجیں، روس کے ترکی سے وضاحت طلب کرنے کے مطالبے پر ترک صدرکا یہ بیان سامنے آیا ہے جس میںانھوں نے کہا ہے کہ فوج کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ تھا، کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی پر شکنہیں کرنا چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Amazing incident in the US, Grandma gave birth to grandson
Previous Post امریکا میں حیرت انگیزواقعہ؛ نانی نے نواسے کوجنم دے دیا
Next Post اقتدارمیں آئے تو 90 روز میں کرپشن ختم کر دیں گے، خورشید شاہ
When we will comes to power than end the corruption in 90 days,Khursheed Shah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.