yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک فوج میں اقلیتوں کا کردار

Web Editor September 6, 2017 1 min read
Role of minorities in the Pak army
Share this:

پاکستان برصغیر کی سب سے بڑی اقلیت یعنی مسلمانوں کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 1947 میں وجود میں آنے کے بعد پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ پاکستان بعدازاں اسلامی جمہوریہ بن گیا لیکن یہاں کی اقلیتی برادری ملک کے لیے مختلف شعبوں بشمول آرٹ، لٹریچر، سائنس اور دفاع میں اپنا کردار ادا کرتی رہی۔ 1965 کی پاک۔بھارت جنگ میں بھی پاکستانی اقلیتوں نے ملک کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔ یہاں ہم ان ہی میں سے کچھ بہادر پاکستانیوں کا ذکر کررہے ہیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جان کی بازی بھی لگادی۔

میجر جنرل افتخار جنجوعہ

احمدی مذہب سے تعلق رکھنے والے افتخار جنجوعہ کو ’رن کچھ کا ہیرو‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپریل 1965 میں ایک بریگیڈ کمانڈر کے طور پر رن آف کچھ کا کچھ بھارتی علاقے پر قبضہ کرلیا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد جنجوعہ کی تعیناتی شمالی افریقہ میں سسلی میں ہوئی تھی۔ انہیں دو مرتبہ ہلال جرت کے اعزاز سے نوازا گیا جو کہ پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا فوجی انعام ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ستارہ پاکستان اور ستارہ قائداعظم سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران کراچی میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی جان قربان کردی۔

لیفٹینینٹ جنرل عبدالعلی ملک

لیفٹینینٹ جنرل عبدالعلی ملک احمدی برادری سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 1965 کے چاونڈی معرکے کے دوران 24ویں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کرتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی ملک ایک انجینئر تھے۔ انہوں نے 1971 میں آٹھویں انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی سنبھالی۔

ایئر وائس مارشل ایرک گورڈن ہال

ایرک گورڈن ہال 1922 میں برما کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے جو بعد میں لاہور منتقل ہوگئے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ایک فائٹر پائلٹ کے طور پر کیا اور رائل ایئر فورس میں 1943 میں شامل ہوئے۔ تقسیم کے بعد انہوں نے پاکستانی فضائیہ کے لیے خدمات پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور پی اے ایف بیس رسالپور میں ان کی تعیناتی ہوئی۔ انہیں ہلال جرت، ہلال امتیاز اور ستارہ جرت کے انعامات سے نوازا گیا۔

ایئر کوموڈور نظیر لطیف

1927 میں پیدا ہونے والے ایئر کوموڈور نظیر لطیف کو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے دوران اپنی خدمات پیش کرنے پر دو مرتبہ ستارہ جرت کے انعامات سے نوازا گیا۔ نظیر لطیف راولپنڈی کے ایک عیسائی گھرانے میں پیش ہوئے تھے۔ وہ 2011 میں انتقال کرگئے۔

اسکواڈرن لیڈر پیٹر کرسٹی

’ماسٹر فائٹر‘ کے نام سے مشہور اسکواڈرن لیڈر پیٹر کرسٹی ساتویں بومبر اسکواڈرن میں نیویگیٹر تھے۔ انہیں 1965 کی جنگ کے دوران بی-57 اڑانے پر ستارہ جرت سے نوازا گیا۔ کرسٹی 1971 کی جنگ کے بعد گمشدہ ہوگئے اور اب مانا جاتا ہے کہ وہ انتقال کرچکے ہیں۔ ایک آزاد تجزیہ کار بی ہیری نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران کرسٹی کا طیارہ بھارتی فضائیہ نے مار گرایا اور انہوں نے اسی واقعے میں جان قربان کردی۔ تاہم ان کے انتقال کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔

ونگ کمانڈر مرون مڈل کوٹ

ونگ کمانڈر مرون لیسلی مڈل کوٹ پاک فضائیہ کے ایک فائٹر پاٹلٹ تھے جنہوں نے اپنے ملک کے لیے جان دے دی۔ جب ہندوستانی فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں کراچی پر حملہ کیا تو مرون کو کراچی کے دفاع کے لیے ایک ایف 86 سیبر طیارے کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ انہوں نے دشمن کے دو طیارے تباہ کردیے جس کی وجہ سے انہیں ’ڈیفنڈر آف کراچی‘ کے ٹائٹل سے نوازا گیا۔ 1972 میں جنگ کے موقع پر وہ اردن میں ہی موجود تھے۔ انہیں ایک خطرناک مشن پر بھی بھیجا گیا۔ اردن کے بادشاہ نے ان کے انتقال کے موقع پر ان کی بیوہ سے درخواست کی کہ کیوں کہ انہیں پاکستانی پرچم کے ساتھ سپرد خاک کیا جارہا ہے تو ان کے سر کے نیچے اردن کا جھنڈا بھی رکھ دیا جائے۔ مڈل کوٹ نے اسرائیل کے خلاف چھ روزہ جنگ میں حصہ لیا تھا۔

گروپ کیپٹن سیزل چوہدری

سیزل چوہدری پاکستان کے وار ہیرو اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔ وہ 24 اگست 1941 کو دلوال گاؤں میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1958 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اس ٹیم کا حصہ ہیں جس نے 1965 کی جنگ میں امرتسر ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنے میں حصہ لیا۔ انہیں ستارہ جرت اور تمغہ جرت سے نوازا گیا۔ وہ اپریل 2012 میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

میجر جنرل جولین پیٹر

1993 میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے جولین پیٹر پاکستانی فوج میں میجر جنرل بننے والے پہلے پاکستانی عیسائی بن گئے۔ انہیں ہلال امتیاز کے انعام سے نوازا گیا۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا اور 2004 میں ریٹائر ہوئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
False news about Rohingya Muslims will benefit to the terrorists, Aung San Suu Kyi
Previous Post روہنگیا مسلمانوں سے متعلق جھوٹی خبروں سے دہشتگردوں کو فائدہ ہوگا، آنگ سان سوکی
Next Post مقبوضہ کشمیر میں تشدد کیخلاف بھارتی پولیس کانسٹیبل احتجاجاً مستعفی
Indian police constable protest resignation against violence in occupied Kashmir

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.