yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

روہنگیا مسلمانوں سے متعلق جھوٹی خبروں سے دہشتگردوں کو فائدہ ہوگا، آنگ سان سوکی

Web Editor September 6, 2017 1 min read
False news about Rohingya Muslims will benefit to the terrorists, Aung San Suu Kyi
Share this:

میانمار کی سربراہ آنگ سان سوکی کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں سے متعلق بحران کی حقیقت توڑ موڑ کر پیش کی گئی اور جھوٹی خبروں سے دہشت گردوں کے مفاد کو فروغ ملا ہے۔

False news about Rohingya Muslims will benefit to the terrorists, Aung San Suu Kyi
False news about Rohingya Muslims will benefit to the terrorists, Aung San Suu Kyi

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے اور عالمی دباؤ بڑھنے پر میانمار کی سربراہ آنگ سان سوکی کا بیان بھی سامنے آگیا۔ میانمار کی سربراہ کے آفس سے جاری بیان میں آنگ سان سوکی نے روہنگیا مسلمانوں کے بحران سے متعلق معلومات پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں سے متعلق پھیلائی گئی جھوٹی خبروں نے میانمار میں مختلف کمیونیٹیز کے درمیان مسائل پیدا کئے ہیں۔

آنگ سان سوکی نے اپنے بیان میں ریاست راکھنی سے بنگلادیش کی جانب ہجرت کرنے والے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کی ملک چھوڑنے کی وجہ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ آنگ سان سوکی نے کہا کہ جھوٹی خبروں سے دہشت گردوں کے مفاد کو فروغ ملا، ریاست راکھنی میں لوگوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات مختلف ممالک سے تعلقات کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے جب کہ غلط معلومات کو پھیلا کر دہشت گرد اپنے مفادات چاہتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گٹرس نے میانمار کو خبردار کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کا سلسلہ جاری رہا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔ اینٹونیو گٹرس نے کہا کہ  میانمار حکومت فوری طور پر روہنگیا مسلمانوں کو یا تو شہریت دے یا انہیں قانونی حیثیت دے تاکہ وہ آزاد زندگی گزار سکیں۔ اس سے قبل مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی ظلم و ستم کو دیکھتے ہوئے میانمار سے تجارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے۔

پاکستان نے بھی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار حکومت سے تشدد روکنے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا جن کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق خبریں دیکھتی ہیں تو ان کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے ظلم وستم کے شکار روہنگیا مسلماںوں کی امداد کے لئے ملائیشیا نے دو ہزار ٹن امدادی سامان سے بھرا جہاز بھیجا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Asia: India's first in corruption, Pakistan on fourth
Previous Post ایشیا: کرپشن میں بھارت پہلا،پاکستان کا چوتھا نمبر
Next Post پاک فوج میں اقلیتوں کا کردار
Role of minorities in the Pak army

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.