yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سوچ کی لہروں سے متحرک ہونے والی روبوٹ ٹانگیں

Web Editor March 8, 2018 1 min read
ROBOTIC, LEGS, WHICH, GET, MOVE, BY, WAVES, OF, THOUGHTS, ANOTHER, AMAZING, RESEARCH, BY, SCIENTISTS
Share this:

ROBOTIC, LEGS, WHICH, GET, MOVE, BY, WAVES, OF, THOUGHTS, ANOTHER, AMAZING, RESEARCH, BY, SCIENTISTS

ٹرمینیٹر سیریز کی فلمیں تو آپ نے ضرور دیکھی ہوں گی۔ ان فلموں میں ولین انسان نما مشینیں یا مشینی انسان تھے۔ ایسی مخلوق جو آدھی انسان اور آدھی مشین ہو اسے اصطلاحاً ’’ سائی بورگ‘‘ کہا جاتا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ مخلوق قدرتی طور پر نہیں پائی جاتی مگر سائنس بڑی تیزی سے انسانوں کو سائی بورگ میں بدل ڈالنے کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔ جلد ہی ایسے انسان عام نظر آئیں گے، خودکار مشینیں جن کے جسم کا حصہ ہوں گی۔ وہ صرف سوچ کی لہروں یا خیالات کے ذریعے انھیں کنٹرول کررہے ہوں گے۔ایک کمپنی نے روبوٹک ٹانگیں بنالی ہیں، جنھیں صرف سوچ کی لہروں کے ذریعے حرکت میں لایا جاسکتا ہے۔ روبوٹک اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا شاہ کار یہ ٹانگیں مصنوعی اعضا تیار کرنے والی جاپانی کمپنی سائبرڈائن نے بنائی ہیں۔ یہ کمپنی ایک عشرے سے جدیدترین مصنوعی اعضا تیار کررہی ہے جنھیں  ہائبرڈ اسسٹو لمب( ہال ) کہا جاتا ہے۔سوچ کی لہروں سے حرکت میں لائی جانے والی یہ ٹانگیں ان مریضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں جو فالج، حادثے، حرام مغزکو پہنچنے والی چوٹ یا کسی بھی وجہ سے ٹانگوں کو حرکت دینے سے معذور ہوگئے ہوں۔ روبوٹ ٹانگوں پر مشتمل یہ پورا نظام پہن کر مفلوج یا متأثرہ شخص بہ آسانی کھڑا ہوجاتا ہے کیوں کہ اس میں کمر تک سپورٹ دی گئی ہے۔

یہ پورا سسٹم جدیدآلات، سینسرز اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ( آرٹیفشل انٹیلی جنس ) پر مشتمل ہے ۔ یہ مشین جسمانی اعضا، نسیجوں یا بافتوں اور خلیوں کے نظام سے خارج ہونے  بایوالیکٹرک سگنلز یا برقی کرنٹ کو محسوس کرلیتی ہے۔ ان سگنلز کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد یہ ان کے مطابق عمل کرتی ہے۔ ای ای جی بھی ایک ایسی ہی مشین ہے جو دماغ سے خارج ہونے والے اشارات کو محسوس کرلیتی ہے لیکن یہ ’ روبوٹ سوٹ ‘ دماغ میں پیدا ہونے والے خیالات کو محسوس کرکے ان کے مطابق عمل کرنے لگتا ہے۔

ان روبوٹ ٹانگوں یا سوٹ کا مقصد فالج زدہ اور معذوروں میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ وہ عام انسانوں سے کم نہیں اور اپنی مرضی کے مطابق اپنی ٹانگوں کو حرکت دے سکتے ہیں۔ حال ہی میں امریکی اداروں نے جاپانی کمپنی سے روبوٹ سوٹ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ان دنوں امریکا کے بروکس سائبرنک ٹریٹمنٹ سینٹر میں اس سوٹ کی آزمائش کی جارہی ہے۔ مذکورہ سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنیوا تونوزی کہتے ہیں کہ اس نظام کی ایک خوبی یہ ہے کہ مریض انھیں اپنی مرضی کے مطابق استعما کرسکتا ہے۔جیسے دماغ میں خیال پیدا ہوتے ہی ہمارے اعضا اس کے مطابق عمل کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اور پھر ہمارے ارادے کو عملی جامہ پہنا دیتے ہیں، بالکل اسی طرح یہ روبوٹ سوٹ عمل کرتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ روبوٹ سوٹ مریضوں کی بحالی میں مدد دیتا ہے۔ابتدا میں یہ مفلوج ٹانگوں کو پوری سپورٹ فراہم کرتا ہے، بہ الفاظ دیگر مریض مکمل طور پر ان کے سہارے چلتا ہے۔ پھر جیسے جیسے مریض کی ٹانگوں کی مُردہ رگوں اور پٹھوں میں جان پڑنے لگتی ہے تو روبوٹ سوٹ کی سپورٹ اسی مناسبت سے کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ بالآخر ایک وقت ایسا آئے گا جب مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوکر روبوٹ سوٹ سے نجات پالے گا، اور یہی اس روبوٹک نظام کا مقصد ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
ANOTHER, NOTICE, TO, NEHAL HASHMI, ON, CONTEMPT, OF, COURT
Previous Post نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس، وکالت کا لائسنس بھی معطل
Next Post رضا ربانی جمہوریت کیلئے بہتر اسلئے نام دیا، نواز شریف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
senate, elections, rigging, if, all, parties, want, a, strategy, planning, for, transparent, elections, we, are, ready, to, cooperate. said, by, ex-Prime Minister, Nawaz Sharief

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.