yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس، وکالت کا لائسنس بھی معطل

Web Editor March 8, 2018 1 min read
ANOTHER, NOTICE, TO, NEHAL HASHMI, ON, CONTEMPT, OF, COURT
Share this:

ANOTHER, NOTICE, TO, NEHAL HASHMI, ON, CONTEMPT, OF, COURT

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے نہال ہاشمی کی وکالت کا لائسنس بھی معطل کردیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، سماعت کے دوران نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ وہ کیس سے الگ ہورہے ہیں۔ سپریم کورٹ  نے نہال ہاشمی کی وکالت کا لائسنس معطل کرتے ہوئے ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے نہال ہاشمی سے استفسار کیا کہ آپ کو خود پر رحم نہیں آتا جو اس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں؟ توہین عدالت پر سزا مکمل کرنے کے بعد پھر متنازعہ بیان دینے پر آپ کو دوبارہ توہین عدالت کا نوٹس کیوں نہ جاری کیا جائے؟ آپ نوٹس کا جواب تیار کیجیے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے حکم صادر کیا کہ ملزم نہال ہاشمی کو ان کے متنازعہ بیان کے ویڈیو اور تحریر کردہ مکمل بیان کی نقل فراہم کی جائے تاکہ وہ توہین عدالت پر اپنا جواب تیار کرسکیں۔ قبل ازیں نہال ہاشمی نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ میں کلمہ پڑھتا ہوں کہ بابا رحمتے کو نہیں جانتا، میں نے معزز عدالت کے خلاف کوئی بات نہیں کی، اگر ایسا کچھ ہے تو مجھے بیان کی وڈیو اور متن مہیا کیا جائے تاکہ اپنا جواب جمع کرا سکوں، وکالت میرا واحد پیشہ ہے، اور وکالت کا لائسنس معطل ہونے سے میرا خاندان تباہ ہوجائے گا۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کو خود اپنے آپ پر رحم نہیں آتا، آپ نے بیان میں گالیاں دیں، کیا ہم بےغیرت ہیں؟ جس پر نہال ہاشمی نے کہا کہ نہیں سر! ایسا نہیں ہے، میں اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور منتشر الخیالی کے باعث ایسی باتیں ہوگئیں جس پر میں شرمندہ ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کتنی شرمندگی ہو رہی ہے۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ سب کا وطیرہ بن گیا ہے کہ پہلے بیان دیتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں، آپ نے پہلے کہا تھا کہ آپ روزے سے تھے اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ میں ڈسٹرب تھا۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس میں ایک ماہ کی قید سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت اور عدالتی فیصلے کے خلاف مبینہ طور پر سخت زبان استعمال کی تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
FARHAT ULLAH BABAR, NO, MORE, SPOKESMAN, OF, ASIF ALI ZARDARI
Previous Post فرحت اللہ بابر کو آصف زرداری کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا گیا
Next Post سوچ کی لہروں سے متحرک ہونے والی روبوٹ ٹانگیں
ROBOTIC, LEGS, WHICH, GET, MOVE, BY, WAVES, OF, THOUGHTS, ANOTHER, AMAZING, RESEARCH, BY, SCIENTISTS

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.