yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انقلابی کردار

MH Kazmi December 11, 2016 1 min read
Revolutionary Moral Character of Hazrat Muhammad PBUH
Share this:

تحریر: جنید رضا

Revolutionary Moral Character of Hazrat Muhammad PBUH
Revolutionary Moral Character of Hazrat Muhammad PBUH

دنیا کی کوئی قوم یا جماعت اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں کر سکتی، جب تک وہ اپنے حقیقی رہبر و رہنما کی حیات سے واقفیت اور عملی مطابقت نہ رکھتی ہو، اس تناظر میں بحیثیت مسلمان ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے اس کامل و اکمل رہنما کی سیرت سے آگہی حاصل کریں کہ جس سے ہمیں زندگی کے ہر پہلو پر مکمل طور پر رہنمائی حاصل ہوتی ہو، اس حوالے سے جب ہم آپنی نظر دوڑائیں تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدساور ذات گرامی قدر ہمارے سامنے آتی ہے، قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اچھا نمونہ (عملی کردار) ہے۔

جب تک ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے مکمل واقفیت حاصل نہ کرلیں، تب تک ہم اپنے نظریے اور ایمان کو بھی مکمل طور پر واضح نہیں کرسکتے کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ ہی ہمارے نظریے اور ایمان کا عملی مظہر ہے اور حضورۖ کی سیرت مبارکہ ہی ہمارے لیے ایک ایسا نمونہ ہے کہ جس کے ذریعے ہم زمین پر بسنے والی تمام اقوام و ملل کے اقتصادی، سیاسی، اخلاقی اور معاشرتی قوانین حیات کو انسانی بنیادوں پر پرکھ سکتے ہیں کہ وہ انسانوں کے لیے کیوں کر مفید ہیں۔ خواہ وہ اقترابات( اللہ تعالی سے قرب حاصل کرنے کے طریقے) مثلا نماز، روزہ، عبادات کا مکمل نظام ہو یا ارتفاقات (دنیاوی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے طریقے) مثلا سیاسیات، اخلاقیات، معاشیات، عائلی زندگی کے قوانین، جنگ و جدل کے اصول اور انسان دوستی و دشمنی کے اصول و قوانین ہوں) الغرض حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کامل و اکمل ترین شخصیت ہیں کہ جن کی حیات مبارکہ ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

دوسرا درجہ آتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم نے کامیاب زندگی گزارنے اور دنیاوی و اخروی حوالے سے ترقی حاصل کرنے کے جن اصولوں کو دنیا میں متعارف کروایا ہے، ان کو اپنایا جائے، اور منظم و شعوری جدوجہد کے ساتھ اپنے معاشرے میں ان کو غالب کرنے کی سعی و کوشش کی جائے، اس کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کا عقل مندی اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے، ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ سے ہر پہلو پر مکمل رہنمائی حاصل کرنی چاہی ہے،خواہ وہ خدائے عز و جل سے تعلق قائم کرنے کے حوالے سے عبادات کا مکمل نظام ہویا قوموں کے نظام ہائے سیاسی و معاشی چلانے ہوں، یا اخوت، ہمدردی اور بھائی چارگی کے پھیلانے کا عمل ہو، بجائے اس کے کہ ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو محض چند عبادات تک محدود کردیں یا محض اقترابات میں مقید کردیںیا صرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریفات کو منشائے حیات بناتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہوآلہ وسلم کے عملی اور انقلابی کردار کو پس پشت ڈال کر چند میٹھی میٹھی سنتوں کو دین سمجھ بیٹھیں۔

چناں چہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس کامل و اکمل مذہب (فطری قرآنی اصول حیات)کا تعارف کراتے تھے تو محنت اور جدوجہد سے اس کو اپنے معاشرے میں غالب بھی کرتے تھے ، اور اس سے نتائج بھی اخذ کرتے تھے، مگرآج ہم سیرت کا مطالعہ تو کرتے ہیں لیکن اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش نہیں کرتے اور اگر سیرت النبی پر کسی درجے میں عمل کرتے بھی تو محض رسمی، انفرادی اور غیر شعوری بنیادوں پر، جس کے نتیجے میں ہمارے معاشرے کے اندر اجتماعی حوالے سے کوئی خاطر خواہ تبدیلی پیدا نہیں ہوتی، ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآئہ وسلم کو محض اپنی حد تک انفرادیت میں محدود کرلیتے ہیں جب کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کا ایک ایک پہلو ہمیں اجتماعیت کی دعوت دیتا ہے، کہ علم، سوچ و فکر اور عمل میں ہمیشہ اجتماعیت کو مدنظر رکھا جائے، اسی بنیاد پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کا اگر بنظر عمیق مطالعہ کیا جائے تو ہمیں معلوم ہوگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے نظریے کے مطابق اپنے معاشرے کے ہر شعبے میں بطور نظام دور رس تبدیلیاں کی تھی، اور ایک ایسا معاشرہ کہ جس کا تعلق خدا سے کٹ چکا تھا، دنیاوی معاملات میں دھوکہ دہی، چوری، زنا، ظلم و ناانصافی، حقوق کو غصب کرنا اور نسلی بنیادوں پر زبردست امتیاز پایا جاتاتھا، الغرض اقترابات و ارتفاقات کے فطری قوانین حیات زنگ آلود ہوچکے تھے، ایسے ماحول اور نظام میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر ایک انقلاب پیدا کیا، انسانیت کی دبی ہوئی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے عدل و انصاف پر مبنی ایک مثالی معاشرہ تشکیل دیا۔

چناں چہ معلوم ہوا کہ نبوّت کا مقصد محض چند عبادات یا چند اخلاقیات کا سبق دینا نہیں ہے، بلکہ معاشرے کے ہر شعبہ حیات میں مکمل طور پر ظلم کے نظام کو ختم کرکے عدل و انصاف کے نظام کا قیام ہے، جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انبیا ء کرام کی نبوت اور رسالت کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: لقد ارسلنا رسلنا بالبینات و انزلنا معہم الکتاب والمیزان لیقوم الناس بالقسط، کہ ہم نے انبیا علیہم السلام کو واضح نشانیاں (عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے اصول)دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کیا تاکہ انسانیت انصاف پر قائم رہے، اسی طرح حضرت موسی علیہ السلام کو ارشاد فرمایا: اذہب الی فرعون انہ طغی ،کہ فرعون کی طرف جا ؤکیوں کہ اس نے سرکشی اور ظلم و استبداد کا نظام قائم کر رکھا ہے، اور ہم دیکھتے ہیں کہ انبیا علیہم السلام نے اپنی اپنی قوم میں اسی مقصد اور ٹارگٹ کے لیے جدوجہد اور کوشش کرتے ہوئے ایک سماجی اور معاشرتی تبدیلی کی دعوت دی ہے، اور اسی مقصد کے حصول کے لیے نبی آخر الزمان، رسول خدا، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جدوجہد کی اور سب سے پہلے اپنی سرزمین ایک تربیت یافتہ جماعت کے ذریعے اپنی قوم کے ظالم طبقہ ابوجہل، عتبہ، شیبہ کے انسانیت کش نظام کو ختم کیا اور اس راہ میں جتنی تکلیفیں آپ کو اٹھانا پڑیں اس سے کوئی باشعور مسلم یا غیرمسلم نابلد نہیں ہے، اس کے بعد دوسرے ممالک کی طرف رخ کیا اور صحابہ کرام کی جماعت کے ذریعے مشرق و مغرب میں انسانی بنیادوں پر ایک عادلانہ نظام قائم کیا۔

آج کا المیہ یہ ہے کہ موجودہ اس دور زوال میں ہمارے ہاں مختلف مکاتب فکر اور پلیٹ فارمز پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوں پر بحث و مباحثہ اور گفت و شنید تو کی جاتی ہے، لیکن اس سے سماجی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی رہنمائی نہیں لی جاتی اور نہ اس کو بطور نظام عمل میں لانے کی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے، جب کہ محض کسی اعلی شخصیت کی زندگی پر بہترین مکالمے کرلینے سے اس کی عملی زندگی کھل کر سامنے آسکتی ہے اور نہ اس کے مطابق عمل کا کوئی طریقہ کار اپنایا جاسکتا ہے، اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہمارے ملک پاکستان کو70 سال گزر جانے کے باوجود نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماننے والی اور آپ کے نام پر جان قربان کرنے والی قوم میں سیرت نبوی کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ تبدیلی نظر نہیں آتی۔

اس تناظر میں آجکے دور زوال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ سیرت نبی ۖاور اس کے تقاضوں کا صحیح شعور حاصل کیا جائے اور اس پر عمل کی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے ملک میں قائم فرسودہ، ظالمانہ اور سیرت نبوی سے متضاد نظام کو ختم کر کے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں انسانی بنیادوں پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرنے کی جدوجہد اور کوشش کی جائے، تاکہ ہم اپنی دنیا و آخرت کو جنت بنا سکیں اور انسانیت سکون کا سانس لے سکے، یہی انسانیت کی معراج ہے اور تب ہی ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وراثت کا صحیح حق ادا کرسکتے ہیں۔

Junaid Raza
Junaid Raza
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Faham ul Quran
Previous Post اسلام میری نظر میں
Next Post شاہ بانو میر ادب اکیڈمی شکر گزار ہے فرح معین صاحبہ آپ کی میزبانی کی
Farrah Moin Meet with Shah Bano Mir

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.