yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

انقلاب ایران کے 37 سال

Yes 2 Webmaster February 12, 2016 1 min read
Iran Army
Share this:
Iran Army
Iran Army

تحریر : مختار اجمل بھٹی
رب ذوالجلال نے نبی رحمت محمد مصطفی سرور انبیا کے طفیل انسان کو عقل و عرفان کی دولت سے نواز کراسے تمام مخلوقات میں اشرف و ممتاز کر دیاہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انسان اس نعمت الٰہی کا شکر بجا لاتا اور عقل و دانش کو مخلوقِ خدا کی فلاح وبہبودکے لیے استعمال کرتا لیکن جبر و سطوت اور طاقت و آمریت کے نشے میں بد مست ہو کراس نے دوسرے انسانوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی خودفراموشی کے زعم میں اس نے عظمتِ انسانیت اور شرفِ آدمیت کو پامال کر دیا مجبور و مقہور عوام پر ظلم و ستم اور ان کی عزت و حرمت کی پامالی اس کے مشاغل ٹھہرے حق کے لیے اُٹھنے والی آواز کو طاقت سے د با دینا،مخالفت میں لکھنے والے ہاتھوں کو قلم کر دینااور آمریت کے دیوتا کے سامنے نہ جھکنے والے سروں کو تہ تیغ کر دینااس کا جزوِایمان بن گیا روایات و اقدار کی پامالی،عوام پربے جا ظلم و ستم،بنیادی حقوق کو غصب کر لینا،مذہب کو نابود کرنے کی کوششیں، خسروانہ طور طریقے اور حد سے بڑھ کر مغرب نوازی۔

شاید یہی وہ اسباب تھے جو شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے خلاف امام خمینی کو میدان عمل میں لے آئے اور پھر دنیا نے دیکھا کہ جاہ و حشمت اور نخوت و سطوت کا مجسم شاہ ایران اپنے تمام تر جبروت کے ساتھ انقلاب کا راستہ نہ روک سکا اور ایران کے گلی کوچوں میں ” مرگ بر شاہ ” اور ” ورود بر خمینی” کے نعرے گونجنے لگے یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جب کوئی قوم اپنی حالت بدلنے کے لیے میدانِ عمل میں آجاتی ہے تو قدرت بھی اس کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہے اورپھر اس کا راستہ روکنا جبر کے بس میں نہیں رہتا۔ بقول واصف علی واصف: “طاقت خوف پیدا کرتی ہے خوف نفرت کا سبب بنتاہے نفرت بغاوت پر اُکساتی ہے اور بغاوت طاقت کو توڑ کر رکھ دیتی ہے”۔

اِنقلاب لمحوں میں وقوع پذیر نہیں ہوتے بلکہ ان کے پیچھے صدیوں کی سوچ کار فرما ہوتی ہے اِنقلاب افراد یا ان کے منصب کی تبدیلیوں سے ہرگز رونما نہیں ہوتے بلکہ یہ انسانی احسات و کمالات سے نمو پاتے ہیں۔کے ۔یو ۔خان اپنی کتاب ” صحیفہ انقلاب ” میںاس حوالے سے لکھتے ہیں: “اِنقلاب ہمیشہ عوامی ضروریات اور جدید خواہشات کی کوکھ سے جنم لیتا ہے اِنقلاب کے افکار و نظریات سے عوام کو اپنے دکھوں اور زخموں کی چارہ سازی کی جھلک نظر آجائے تو وہ اسے اپنی آرزؤں کی روح قرار دے کر اس کا ساتھ دیتے ہیں”۔

اِنقلاب دراصل ایک نظریے کا نام ہے ایک ایسا نظریہ جو اپنے اندر فکر و عمل کی ایک پوری داستان رکھتا ہے اِنقلاب اِیران کی سحر طلوع ہوئی تو اِنقلاب مخالف قوتوں نے اسے ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اِستعماریت نے سازشوں کے جال بچھائے حتیٰ کی اس پر عراق کی جانب سے جنگ مسلط کر دی گئی اس طرح ملتِ اسلامیہ کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی لیکن پھر بھی اِنقلاب کے اثرات کو زائل کیا جا سکا اور نہ ہی اسے پروان چڑھنے سے روکا جا سکا۔اِنقلاب اِیران نہ صرف نظریے کی فتح تھی بلکہ کمزوروں اور محروموں کی صدائے حق کا آہنگ تھا۔ اِنقلاب اِیران نے دنیا کو حریت پسندی اورعزم و حوصلے سے جینے کا درس دیا حالات چاہے جیسے بھی آئے استعماریت کی طرف سے لگائی گئی نام نہاد پابندیاں ہوں یا اس کے حواریوں کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ،سازشی عناصر کی ریشہ دوانیاں ہوں یا ملک میں تنگدستی،افلاس اور بد حالی کے سائے انقلاب کے علمبردار کسی بھی حالت میں مایوس نہیں ہوئے۔

انہوں نے تمام مشکلات کا پامردی سے مقابلہ کیاطاغوت کی تمام سازشیں اور اوچھے ہتھکنڈے ان کے عزم و حوصلے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور انہوں نے ایک آبرو مندانہ قوم کے طور پر اپنے تشخص کو برقرار رکھا ۔ایران کی ہر شعبے میں تیز رفتار ترقی نہ صرف اِنقلاب کی مرہونِ منت ہے بلکہ اقوام عالم کے لیے بھی قابل رشک ہے تعلیم کا شعبہ ہو یا کھیل کا میدان، سیاست ہو یا ثقافت، صحت ہو یا صنعت و حرفت ،سیاحت ہو یا معیشت، داخلہ امور ہوں یا خارجہ، دفاعی ٹیکنالوجی ہو یا سائنسی کمالات الغرض ہر شعبہ اپنی مثال آپ ہے تعلیم،دفاع اورصنعت و حرفت سمیت مختلف شعبوں میں دنیا کی بہت سی اقوام ایرانی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہیں ایرانی دانشور، انجینئر، ماہر اقتصادیات، فلاسفر اور سائنسدان دنیا کے کئی ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

حسنِ سلوک اور رواداری کے حوالے سے بھی ایرانی قوم اخلاق کی اعلیٰ بلندیوں پر دکھائی دیتی ہے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے،غربت و افلاس کا خاتمہ اور حقوقِ انسانی کے لیے ایران کی کاوشیں عالمی فورم پر اس کے کردار کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ اِنقلاب کی بدولت اِیران کو Indigenous فلاسفرمیسر آئے جو کہ بعد میں اس کی خوشحالی اور ترقی کے ضامن بنے اقوامِ مغرب کے نظریات سے متاثر ہونے کی بجائے انہوں نے ایرانی قوم کو ایک نئے جہان سے روشناس کرایا تعلیم و تربیت کی مختلف جہتیں متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ فکر و عمل کی نئی راہیں متعین کیں۔

آج ایران فکر و عمل اور علم و ہنر کے جس مقام پر ہے وہ انہی Indigenous کی کاوشوں کا ثمر ہے جو بلاشبہ اقوام عالم کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ایران کی طرف سے ایٹم اور میزائل ٹیکنالوجی پر جرأت مندانہ مؤقف اس کے غیرت مند قوم ہونے کی دلیل ہے ایک ایسی قوم جو نہ صرف حوصلہ مند ہے بلکہ اپنے قوت بازو پر بھروسہ کرتی ہے جو عالمی سامراج کی کسی بھی دھمکی ، دھونس ، لالچ اور ہتھکنڈوں کو خاطر میں نہیں لاتی اور یہی روش اسے دنیا کی باقی اقوام سے ممتاز کرتی ہے۔ اِنقلاب ایران کو وقوع پذیر ہوئے11فروری 2016 کو 37سال ہوجائیں گے۔

لیکن یہ داستان اپنے ابتدائی دنوں کی طرح آج بھی تروتازہ ہے اس کی عظمتوں کے نشان آج بھی ذہنوں میں نقش ہیںاور اِنقلاب پسندوں کے دلوں کو طمانیت بخش رہے ہیں اِنقلاب کی تابناکیاںطاغوت کی تمام تر سا زشوںکے باوجودبھی ماند نہیں پڑ سکیں اِنقلاب ایران کا آفتاب عالمی اُفق پر پوری آب و تاب سے دمک رہا ہے اور اس کی کرنیں دنیا کو بالعموم اور عالمِ اسلام کو بالخصوص منّور کر رہی ہیں۔

بلاشبہ انقلاب سے بہرہ منداِیران آزاد اور خودمختار قوموں میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ ہمہ قسمی وسائل سے مالا مال یہ خطہ اپنی مخصوص جغرافیائی پوزیشن کی بدولت دنیا کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو بے جا نہ ہو گا شاید اسی لیے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے فرمایا تھا۔
تہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا
شاید کرہ ارض کی تقدیر بدل جائے

تحریر : مختار اجمل بھٹی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post پنجاب حکومت کی رکشا چھوڑ، ٹیکسی پکڑ اسکیم
Next Post مریکا: داعش کیلئےکام کرنیوالے3افرادبلیک لسٹ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.