yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے

Yes 2 Webmaster March 19, 2015 1 min read
Nawaz Sharif Security
Share this:
Nawaz Sharif Security
Nawaz Sharif Security

تحریر : ایم سرور صدیقی
کئی سال پہلے ٹی وی سکرین پر ایک منظر ابھراانسداد ِ دہشت گردی کی عدالت میں ایک شخص کو پیش کیا جانا تھااس موقعہ پر حفاظتی انتظامات اتنے سخت تھے کہ چڑیا کو بھی پر مارنے کی تاب نہ تھی ”قیدی ”کو بکتربند گاڑی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کی حفاظت میں لایا جارہاتھا بکتربند گاڑی کے نمودار ہوتے ہی نہ جانے کہاں سے کچھ سیاسی کارکن جمع ہوگئے جو نعرے بازی کرنے لگے۔۔۔پولیس لاٹھیاں پکڑے ان کی طرف لپکی وہ سب کے سب ادھر ادھر غائب ہوگئے یہ ڈرامہ کئی بار دہرایا گیا پولیس والے مطمئن اس لئے تھے کہ کارکنوںکی تعداد توقع سے بھی کم تھی۔ عدالت کے احاطہ میں بکتربند گاڑی رکتے ہی میڈیا سے وابستہ فوٹو گرافروں اور رپوٹروںمیں کھلبلی سی مچ گئی اپنے ہی پسینے میں شرابور”قیدی ”کو گاڑی سے نیجے اتاراگیا قیدی نے میڈیا کے لوگوںکو دیکھ کر بازو بلندکیا ،ہاتھ لہرایا ۔۔مسکرانے کی کوشش کی لیکن بات نہ بنی مسکراہٹ پھیکی پھیکی رہی۔۔یہ” قیدی ”میاں نواز شریف تھے جن کی انسداد ِ دہشت گردی کی عدالت میں یہ پہلی پیشی تھی ایک منتخب وزیر ِ اعظم کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی ابتداء ۔۔۔کہ انہیں جس بکتربند گاڑی میں لایا گیااس میں نارمل اندازمیں بیٹھنا بھی مشکل تھا
پھرکچھ عرصہ بعد اس قیدی کو پورے خاندان کے ساتھ جلاوطن کردیا گیا اس کے بھائی نے وطن واپس آنے کی کوشش کی تو لاہور ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا ۔۔۔

کچھ وقت گذرا جلاوطنوں پر ایک اور قیامت ٹوٹی اس خاندان کا سربراہ اپنے خالق ِ حقیقی سے جا ملا لیکن خاندان کے کسی فردکو اپنے بزرگ کی تدفین کیلئے وطن واپس آنے کی اجازت نہ ملی خود تیسری بار وزارت ِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے والا آج تک اس سوچ میں گم ہے کہ اتناتکبر۔۔۔ اتنا غرور۔۔۔اتنی فرعونیت اور اقتدار کا اتنا نشہ بھی ہو سکتاہے کہ تمام تر اخلاقی اقدار بھی فراموش کردی جائیں لوگوںکو مکے دکھا دکھا کر ڈرایا جائے اور اس کے ساتھی ہاں میں ہاں ملاتے رہیں اور اس ہاںکو مفاہمت کی سیاست کا نام دیا جائے ۔۔۔سیاستدانوںکی اس ادا نے آمریت کی دہلیزپرجمہوریت کوذبح کرکے رکھ دیاشاید اسی طرزِ عمل کے باعث پاکستان میں نصف صدی سے جمہوریت اور آمریت کے درمیان ٹوم اینڈ جیری کا کھیل کھیلا جارہا تھا کہ12 اکتوبر1999ء آن پہنچا اس روزجمہوریت پرآمریت سکالی لیپ بن کر گرا اور نہ صرف ہیوی مینڈیٹ رکھنے والی جمہوری حکومت ختم کردی گئی

بلکہ منتخب وزیر ِ اعظم کو اہل ِ خانہ اور انکے درجنوں ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیااور پرویز مشرف نے قوم اور سیاستدانوںکو مکے دکھا کراقتدارپر قبضہ کرلیا۔۔۔ماضی میں جب بھی ڈکٹیٹرو ں نے جمہوریت کو فتح کیا بدقسمتی سے سیاستدانوںنے ہی کبھی فوج کو اقتدارپر قبضہ کرنے کیلئے خط لکھے۔۔کبھی ان کا بھرپور ساتھ دینے کااعلان کیاپرویز مشرف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے سب سے خوبصورت باتیں چوہدری پرویزالہی کیا کرتے تھے انہوںنے تو متعدد بار جنرل صاحب کو دس مرتبہ باوردی صدر منتخب کروانے کااعلان کرڈالا لیکن سومیٔ قسمت سے ان کی خواہش اور پرویز مشرف کی حسرت پوری نہ ہوئی جونہی ڈکٹیٹر نے اپنی کھال نما وردی اتاری آسمان ہی ان کا دشمن ہوگیااقتدار اتنی ناپائیدار چیزہے کہ ماضی کے تمام دوست آج پرویز مشرف کا حال تک پو چھنے کے روادار نہیں یقینا اس صورت ِ حال میںسابق صدر المعروف ڈکٹیٹر یہ شعر اکثر گنگناتے ہوں گے
کچھ حال کے مخلص ساتھی ہیں کچھ ماضی کے عیار سجن
احباب کی چاہت کی کہیے ،کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے

موصوف ان دنوںجس مصیبت” تنہائی” مردم بیزاری میں مبتلاہیں اللہ معاف کرے ایسے حالات میں تو سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتاہے بندوںکا کیا بھروسہ؟۔۔۔انسان ہے کہ مکافات ِ عمل کے بارے میں کچھ نہیں سو چتا ۔صرف حال بارے فکر مند رہنااس کا وطیرہ ہے۔۔۔ کہتے ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے مشرف کے معاملہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے تاریخ دہرائی جارہی ہے میاں نواز شریف کو مرحوم والدکی تدفین کیلئے وطن واپس آنے کی اجازت نہیں دی گئی اورآج پرویزمشرف کو اپنی والدہ محترمہ اور اپنے علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت نہیں ملی ۔ایک وقت تھا سارے اختیارات پرویز مشرف کے ہاتھ میں تھے ان کا ہر فرمان قانون تھا عدالتوں کے حکم کے باوجودمیاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف کوپھر جلاوطن کردیا گیاآج تو حالات ایسے ہیں کہ سابق صدر نے عدلیہ پر اعتمادکااظہارکیاہے انہیں انصاف کی توقع ہے۔۔۔ امیدہے بلکہ یقین ہے۔۔پرویز مشرف نے شریف فیملی کے ساتھ جو کچھ کیا میاں نواز شریف نے اسے معاف کردیا ہے لیکن سابق ڈکٹیٹرکے دو گناہ ناقابل ِمعافی ہیں سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے کے باوجود پاکستان کو پرائی جنگ میں دھکیل دیا گیاجس کی وجہ سے ملک میں آگ اور خون کا نہ ختم ہونے والا لامتناہی سلسلہ اب تک جاری ہے پرائی جنگ کے اثرات سیاست، معیشت ، معاشرت پراس قدر غالب ہیں کہ سب کچھ تلپٹ ساہوگیاہے
الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا

کے مصداق سنبھلنے کی کوششوںمیں مسائل ہیں کہ الجھتے ہی جارہے ہیں۔۔۔دوسرا کارگل ایڈونچرجس کی وجہ سے اقوام ِ عالم میں پاکستان کی سبکی ہوئی اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی بہادر افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں کیا جا سکتاہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور سرحدوںکی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے افواج ِ پاکستان نے بھی ہمیشہ ہر مشکل وقت میں قوم کو کبھی ما یوس نہیں کیا سیاست میں آنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہونے کااحتمال رہتا تھا قوم کی خواہش کے پیش ِ نظرہماری عسکری قیادت نے اپنے آپ کو پیشہ وارانہ مصروفیات کو بہ احسن و خوبی پورا کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ خوش آئند بھی ہے اور تاریخ ساز بھی جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے عدالت میں انہوں نے بڑے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے ملک کی خدمت کی پھر بھی غدار کہا جارہا ہے مجھے خدمات کا کیا صلہ ملا؟۔۔۔ سابق جنرل کو کوئی صلہ ملے یا نہ ملے ایک بات سچ ہے ہماری آنکھوں کے سامنے ایک بار پھر تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے تاریخ کیا فیصلہ دیتی ہے خدا ہی بہتر جانتاہے لیکن میاں نواز شریف نے کارگل کے معاملہ پر ایک غیر جانبدار کمیشن بنانے کااعلان کیا تھا اس کا کیا بنا؟کسی کو خبر نہیں۔۔۔مگر حالات یہ خبر بتا رہے ہیں کہ آخرکار پرویز مشرف کو جلد بیرون ِ ملک جانے کی اجازت مل جائے گی ۔۔۔ شنیدہے کہ اس وقت مشرف کی روانگی کے تناظرمیں حکمران جماعت میں تقسیم در تقسیم ہے کئی وزراء کا خیال ہے کہ مشرف کے ساتھ جو کچھ ہوگیا وہی کافی ہے اب اس کیس سے جان چھڑا لینی چاہیے تاکہ کسی مشکل کے بغیر سکون سے مدت پوری کرلی جائے کچھ کا کہناہے پرویزمشرف کی عدالت ِ عظمیٰ میں پیشی نے ثابت کردیاہے کہ آئین اور قانون سے کوئی بالا تر نہیںان کے اس اقدام نے منظرنامہ واضح کردیاہے

سابق آرمی چیف پرویز مشرف پر فرد ِ جرم لگنے کے بعد ان کی دبئی جانے کے چانسز بہت زیادہ ہیں شاید وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک سر زمین کو خیر باد کہہ دیں یار دوبارہ قسمت ازمائیں۔اب لگتاہے آمریت کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیاہے افرادکی بجائے اداروںکو مضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے خداکرے ایسا ہی ہو۔ تاریخ بتاتی ہے پاکستان میں آج تلک کوئی آرمی چیف انتخابات کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے کامیاب نہیں ہوا ویسے بھی سیاست پرویز مشرف کیلئے بھاری پتھر ثابت ہورہی ہے ان کی پارٹی صحیح معانوں میں تانگے کی سواریوںپر مشتمل ہے ان کوتونعرے لگانے کیلئے کارکن تک دستیاب نہیں ۔ ووٹوں کے ذریعے وزیر ِ اعظم بننا کسی دکٹیٹر کیلئے اتنا بھی آسان نہیں البتہ سوتے جاگتے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں عین ممکن ہے پرویز مشرف کی وزیر ِ اعظم بننے کی خواہش ۔۔۔زندگی بھر کی حسرت بن جائے
حسرت ان غنچوںپر جو بن کھلے مرجھا گئے

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Lahore Church Attack
Previous Post انسانیت کا قتل
Next Post سانحہ یوحنا آباد… ..قومی یکجہتی پر بھی ضرب شدید
Protest

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.