yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

انسانیت کا قتل

Yes 2 Webmaster March 19, 2015 1 min read
Lahore Church Attack
Share this:
Lahore Church Attack
Lahore Church Attack

تحریر : فضل خالق خان
صوبہ پنجاب کے علاقے یوحنا آباد میں چرچ میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کے بعد بلوائیوں کی جانب سے ہونے والے واقعات پہلے ہونے والے واقعہ سے زیادہ دل خراش اور انسانیت سوز ثابت ہورہے ہیں ۔ جس میں پے درپے معصوم انسان مذہب کے نام پر بربر یت کے بھینٹ چڑھ رہے ہیں ۔ چرچ دھماکوں میں بے گناہ 15 انسانوں کا قتل اور 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر ملک کے ہر ذی شعور شہری کا دل مغموم ہے لیکن اس کے بعد زندہ انسانوں کو جلانے کے واقعے پر اب تک حکومت سمیت ہیومن رائٹس کے نام نہاد اداروں ، این جی اوز کی خاموشی چہ معنی دارد؟ہم نے روز اول ہی رائے قائم کردی تھی کہ جلنے والے معصوم لوگ ہوں گے ۔ کیوں کہ اب تک کے ہونے والے ایسے واقعات میں دھماکے کرنے والے اتنے بے وقوف نہیں ہوتے کہ وہ نہتے موٹر سائیکلوں پر بھیڑ کے بیچ میں موجود ہونگے۔مقتولین میں سے ایک کے ورثاء کا منظر عام پر آنا اور حقائق بیان کرنے سے رونگٹھے کھڑے ہوگئے ۔دل سوچ میں ڈوب گیا کہ کوئی انسان اتنا بھی سنگدل ہوسکتا ہے کہ اپنے جیسے انسان پر پیٹرول چھڑک کر اسے کوئلہ بنادے۔

ان سے زیادہ سنگدل وہ لوگ نظر آرہے ہیں جو ان جلتے ہوئے انسانوں کے تڑپنے اور کوئلہ بننے کے مناظر کو اپنے موبائلوں میں وڈیو بنا کر محفوظ کررہے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ خودکش دھماکوں میں مذہبی عباد ت گاہوں کو نشانہ بنانا غلط ہے کہ اسلام نے اس کی اجازت نہیں دی ہے چہ جائیکہ ! ان مقامات میں انسانوں کے پرخچے اُڑائے جائیں ۔دین اسلام نے ہمیشہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا درس دیا ہے ۔ یہاں سوال یہ اُبھرتا ہے کہ اگر دہشت گردی بربریت ہے تو جن زندہ انسانوں کی سانسیں آگ لگا کر بند کردی گئیں ہیں یہ کیا ہے ؟ یقینا یہ اس سے بڑھ کر بربریت کی انتہا ہے جس پر اب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان افراد کو جو اس واقعے میں ملوث ہیں کو پکڑ کر کیفر کردار کو پہنچایا جائے۔

کیونکہ موقع پر موجود ہر کوئی جانتا ہے کہ اپنی گاڑی سے پیٹرول کس نے نکالا مقتولین کو پکڑا کس نے اور آگ کس نے لگائی ۔لیکن ان سب کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی سزا دی جائے جوان تڑپتے جسموں کے فوٹیج بنار ہے تھے لیکن کسی کوانہیں بچانے کی توفیق نصیب نہیں ہو سکی کہ سب قاتل بنے ہوئے تھے۔ یقینا مرنے والوں کے ساتھ ان بلوائیوں میں سے کسی کی ذاتی دُشمنی ہوگی جو انہوں نے اس موقع پر نکال لی ہے ۔ یہاں مجھے ایک بہت پرانا واقعہ یاد آرہا ہے کہ کسی گائوں میں ایک خان، نواب ، وڈیرے کا د ل کسی غریب کی خوبصورت بیوی پر پسیج گیا۔ اسے حاصل کرنے کے لئے اس بد بخت نے یہ طریقہ اختیار کیا کہ اس غریب کے بارے میں مشہور کرادیا کہ یہ معصوم بچوں کو ورغلاکر لے جاتا ہے اور بعد میںقتل کرکے ان کا گوشت کھاتا ہے یعنی آدم خور ہے جس پر اس بے گناہ شخص کو حقائق معلوم کئے بغیر قتل کیا گیا۔تادم تحریراس بات پر حیران ہوں کہ اس سے قبل پنجاب ہی کے ایک علاقے کوٹ رادھا کشن میں ایک مسیحی جوڑے کو بھٹی میں جلانے کے واقعے میں درجنوں مسلم افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس واقعے کو اسلام کے خلاف استعمال کرتے ہوئے خوب اُچھالا گیا تھا۔

اب اس واقعے میں مسیحیوں کے ہاتھوں بے گناہ مسلم نوجوان کی یوں ہلاکت پر وہ نام نہاد انسانیت کے علمبردار کہاں چھپے بیٹھے ہیں ۔کیا یہ اقدام ان کو بربر یت نظر نہیںآتا ۔ مرنے والے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ نعیم ایک محنت کش اور حافظ قرآن تھا جو اپنے خاندان کے لئے رزق حلال کمانے کی جستجو میں گھر سے نکلاتھا اور ظالموں نے اس کا لاشہ گھر بھیج دیا ۔ واقعے پر ایک مسیحی میڈیا سے محو گفتگو تھا کہ یسوع مسیح نے ہمیں امن کا درس دیا ہے ہم بھی سمجھتے ہیں کہ دین اسلام سمیت کسی بھی مذہب نے اپنے پیروکاروں کو تشدد کا درس نہیں دیا ہے۔ جنہوں نے یہ قبیح فعل کیا ہے ان کو اپنے عقیدے کے مطابق اس جہاں کے بنانے والے کے سامنے ایک نہ ایک دن اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا ۔لیکن یہاں مسیح یسوع کے پیروکاروں سے میرا یہی سوال ہے کہ جن زندہ انسانوں کو جلایا گیا اس کی اجازت تم کو کس نے دی تھی؟۔سول سوسائٹی ، نام نہاد سیکولر این جی اوز اور ہیومن رائٹس کے نام پر انسانیت کی توہین کرنے والے اب کیوں اس دل خراش واقعے پر خاموش ہیں؟

انسانوں کو زندہ جلانا کس مذہب کے افکار ہیں؟جو بھی جانتا ہے میری رہنمائی کی جائے ۔ چرچ پر حملہ اوراس میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کرنے والوں کی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن اس بربریت کرنے والوں کو ہم ان سے بڑھ کر ظالم سمجھتے ہیں ۔ مقتول نعیم کے قتل میں مقامی انتظامیہ بھی پوری طرح ذمہ دار ہے کیوںکہ انہوں نے او ل تو اُسے بلوائیوں کے نرغے سے اپنے قبضے میں لیا تھا او ر لواحقین کے مطابق اس نے پولیس کو اپنی شناخت بھی کرائی تھی پھر پولیس نے اُسے زیر حراست کیوں رکھا اُسے چھوڑا کیوں نہیں جس پر بلوائیوں نے ایک بار پھر حملہ کرکے نعیم کو پولیس کے قبضے سے لے کر اُسے جلایا ۔ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ یوحنا آباد کے واقعے میںایلومینیم اور شیشے کا کام کرنے اور اپنے لواحقین کے لئے رزق حلا ل کمانے والے کو زندگی سے محروم کرنے والے خود ہی فریق خود ہی منصف بننے الوں کو نشان عبرت بنائیں۔

یوحنا آباد میں پولیس کی فرض شناسی کے ڈھنڈورے پیٹنے کی بہ جائے بے گناہوں کی ہلاکت میں ان سے باز پرس کی جائے۔ اس کے علاوہ مرنے والوں کے غم کی تلافی تو نہیں ہوسکتی لیکن حکومت لواحقین کا غم ہلکا کرنے اور متوفی کی جانب سے خاندان کے معاشی ضروریات کو پورا کرنے کی ضمن میں خصوصی اقدامات کرے تاکہ ان کی کچھ نہ کچھ داد رسی ہوسکے اس کے ساتھ ساتھ دوسرے شخص کی بھی تلاش کی جائے ہمیں یقین ہے کہ وہ بھی نعیم کی طرح بے گناہ ہی ہوگا۔

Fazal Khaliq Khan
Fazal Khaliq Khan

تحریر : فضل خالق خان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Flag Meeting
Previous Post پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے پانچ ماہ بعد پہلی فلیگ میٹنگ
Next Post کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
Nawaz Sharif Security

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.