yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دین مُلا فی سبیل اللہ فساد!

Web Editor December 7, 2017 1 min read
Religion Mulla in the way of God feud!
Share this:

گزشتہ روز معلوم ہوا کہ فیض آباد دھرنے میں ڈندہ برداروں کی طرف سے پتھر باری کی زد میں آکر ایک نوجوان سپاہی اسرار احمد تنولی اپنی  سیدھی آنکھ کھو بیٹھا۔ میں نے ان کی فون پر خیروعافیت دریافت کی۔ اس سے ابت کر کے معلوم ہوا کہ اس کا ہمت و حوصلہ اسکی جوانی سے بڑھ کر جوان تھا۔ یقیناً ایسے نواجوان ہمارے اصل ہیرو ہیں جو اپنے وطن کی خاطر اپنے جسم کا ایک ایک حصہ قربان کرنے کو تیار ہیں مگر دوسری طرف ہمارے مُلا حضرات ہیں جو دانستہ یا نادانستہ طور پر نہ صرف پاکستان بلکہ امن، محبت اور بھائی چارہ سکھانے والے خوبصورت ترین دین اسلام کو بھی بدنام کررہے ہیں۔

انتہائی افسوس اور معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ دین اسلام کو جتنا نام نہاد مُلاؤں نے بدنام کرکے نقصان پہنچایا ہے اتنا شائد ہی تاریخ میں کسی اور نے کیا ہو۔ دینِ اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے مگر ہمارے کچھ مُلا  حضرات خود کو تو بہت بڑا مسلمان گردانتے ہیں لیکن اپنے اس زعم میں وہ کسی غیرمسلمان کو تو دور اپنے دوسرے مسلمان  بھائی کو بھی اختلافِ رائے کی بنیاد پر کافر کہنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔

مسجد سے جب “اللہ اکبر” کی صدا آتی ہے تو روح سجدہ ریز ہونے کو بے چین ہوجاتی ہے مگر جب یہی نعرہ تکبیرہ کسی  گلی، کوچے یا بازار میں اٹھتا ہے تو جسم و جان خوف کے مارے کپکپانے لگتا ہے اور ہر کسی کو اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

ہماری کم عقلی کی انتہاء ہوگئی کہ مسلمانوں کے ہر نقصان اور فائدے میں ہمیں غیروں کی سازش نظر آتی ہے اور ہماری کم علمی کے باعث نام نہاد علماء ہماری اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے مذہبی جذبات سے علی الاعلان کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کریں تو پتا چلتا ہےکہ جتنا اسلام تلقین سے پھیلا اتنا تلوار سے نہیں پھیلا۔ پھر ایسا کیوں ہے کہ  ہماری اکثر مسجدوں کے منبر پر بیٹھے مُلا اپنی زبانوں کو بطور تلوار استعمال کررہے ہیں۔ تلوار کا زخم تو پھر بھی مٹ جاتا ہے مگر زبان کا زخم صدیوں نہیں مٹتا۔ ذرا سے اختلاف پر یہ لوگ کافر، مشرک اور بدعتی کے فتوے جڑ دیتے ہیں۔ بجائے اپنے آپ کو مسلمان کہنے کے بریلوی، دیوبندی، شیعہ وغیرہ وغیرہ  کہہ کر فرقہ پرست بن جاتے ہیں حالانکہ فرقہ پرستی سے قرآن کریم واضح طور پر منع کرتا ہے۔

یہ آیت پڑھیں۔

جب وه لوٹ کر جاتا ہے تو زمین میں فساد پھیلانے کی اور کھیتی اور نسل کی بربادی کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور اللہ تعالیٰ فساد کو ناپسند کرتا ہے اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناه پر آماده کر دیتا ہے، ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقیناً وه بد ترین جگہ ہے۔

قرآن ، سورت البقرۃ۔۔آیت 204.205

اختلافِ رائے امت محمدی ﷺ میں صحابہ کرام  کے دور سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ اس کے بارے میں خود جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اختلاف رائے میری امت کے لئے باعث رحمت ہے مگر افسوس صدافسوس کہ ہمارے مُلاؤں نے اس رحمت کو زحمت میں بدل ڈالا ہے۔

علماء حق جو  دین اسلام کے حقیقی وارث ہیں وہ اس چیز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں مگر بیچارے مُلا حضرات جو دینِ اسلام کے ٹھیکیدار ہیں، اور امت محمدیﷺ  کو  اپنے قول و فعل سے فرقہ پرستی میں دھکیلے ہوئے ہیں، ابھی تک نہیں سمجھ سکے۔ ان کی اسی نہ سمجھی کی وجہ سے مسلمان بجائے متحد ہونے کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ریزہ ریزہ  ہوئے اور فرقوں میں  بٹ گئے۔ اس پر علامہ محمد  اقبال  نے فارسی میں بہت ہی خوبصورت اشعار کہےتھےکہ؛

‏دینِ حق از کافری رُسوا تر است

زانکہ مُلا مؤمن کافر گر است

کم نگاہ و کور ذوق و ہرزہ گرد

ملت از قال و اقولش فرد فرد

مکتب و مُلا و اسرارِ کتاب

کورِ مادر زاد و نُورِ آفتاب

دینِ کافر فکر و تدبیر و جہاد

دینِ مُلاں فی سبیل اللہ فساد

اردو ترجمہ: آج دینِ حق یعنی اسلام کفار کے دین سے زیادہ رسوا ہے۔ اس کے ذمہ دار ہمارے مُلا ہیں۔ ہمارا مُلا مومنوں کو کافر بنانے پر لگا ہُوا ہے۔ مکتب، مُلا اور اسرار قرآن کا تعلق ایسا ہی ہےکہ جیسے کسی پیدائشی اندھے کا سُورج کی روشنی سے ہوتا ہے۔ آج کافر کا دین فکر اور تدبیرِجہاد ہے جبکہ مُلا کا دین فی سبیل اللہ فساد ہے۔

جو مُلا آج کل اپنے تقریروں میں کہتے ہیں کہ ہم قرآن کے بھی حافظ ہیں اور علامہ اقبال کے بھی حافظ ہیں، انہیں یہ بھی یاد کرلینا چاہئیےکہ اس وقت کے انہی جیسے مُلائوں نے شاعرِ مشرق پر کفر کے فتوے لگائے تھے۔ اسی طرح آج کل محب وطن پاکستانیوں کو غدار اور اسلام پسند پرامن مسلمانوں کو گستاخ کہاجاتا ہے۔

اسلام میں بالکل واضح ہے کہ اگر کسی سے گستاخی ہوجائے یا پھر وہ مرتد ہوجائے تو اسے تین دن کا وقت دیا جائے  تاکہ وہ دوبارہ سوچے کہ شائد اس سے ناسمجھی میں یہ سب کچھ ہوا ہو۔ اگرچہ تین دن بعد بھی وہ شخص اپنی بات پر قائم رہتا ہے تو پھر جاکر اسکی جزا و سزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی ریاست نے کرنا ہے، کسی ایک گروہ نے نہیں۔ ہر گروہ و مکتب  خود ہی اپنے ہاتھ سے سزا و جزا کے فیصلے کرنا شروع ہوگئے تو پھر ریاست کا کیا کردار رہ جائے گا۔

دھرنا سرکار شاید یہی کچھ چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنے اس عمل سے ثابت کیا کہ وہ عاشق رسولﷺ ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ ہمارے پیارے نبیﷺ تو پورے دنیا جہاں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے تھے۔ انہوں نے اپنی حیاتِ طیبہ میں امام بن اوبائی جیسے منافقین کی نمازِ جنازہ پڑھائی کہ شائد اس وجہ سے اس کی بخشش ہوجائے حالانکہ آپﷺ کو پتا تھا اور اللہ تعالی بھی فرما چکے تھے کہ یہ منافق ہے اور تمہارے لیے اس کے اندر بغض بھرا ہے لہذا میں اسکی بخش نہیں کرونگا۔

گالم گلوچ دینے والے شخص کے بارے میں علماء فرماتے ہیں کہ ایسا شخص ناپسندیدہ ہے۔ حتیٰ کہ خانہ کعبہ کو گرانا بڑا گناہ نہیں جتنا کسی کو ماں بہن کی گالی دینا ہے۔ عشقِ رسولﷺ کے نام نہاد دعوے کرنے والا کیسے کہتا ہے کہ وہ عاشقِ رسولﷺ ہے جبکہ اپنے قول سے تو وہ بالکل آپﷺ کی تعلیم کے برعکس نظر آتا ہے۔ اسی طرح فقہ میں آتا ہے کہ راستے میں اگر مسجد بھی رکاوٹ بننے لگے تو اسے شہید کردیا جائے مگر موصوف نے کئی روز تک ایک اہم شاہراہ کو مکمل بند کرکے رکھا۔  کیا اس کی دین اسلام میں اجازت ہے؟

‏سیاسی مخالفین پرکفر کےفتوے پہلےایک طرف سےلگائے جاتے تھے مگر اب اس میں بہت سارے لوگ شامل ہوگئے ہیں۔ اب جو روایت چل پڑی ہے کہ کسی کےایمان پرشک کیاجائے مناسب نہیں۔ کوئی بھی تین ہزار کا مجمع جمع کر کے دبائو ڈال کر زبردستی استعفی لے اکیس کروڑ عوام کو ہرگز قابل قبول نہیں اگر بہت ہی شوق ہے تو پرامن طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں، اور جیت کر دکھائیں پھر پتا چل جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Is anyone loyal to Pakistan now?
Previous Post کیا اب کسی کو وفادارانِ پاکستان کا احساس ہے؟
Next Post میرا کنٹینر تیار کردو
Prepare my container

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.