yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا اب کسی کو وفادارانِ پاکستان کا احساس ہے؟

Web Editor December 7, 2017 1 min read
Is anyone loyal to Pakistan now?
Share this:

ماہِ دسمبر ہر سال پاکستان کی تاریخ پر لگے شدید ترین زخموں کو تازہ کر دیتا ہے۔ سقوطِ ڈھاکہ ایک ایسا المیہ ہے جسے کوئی بھی محبِ وطن پاکستانی چاہے بھی تو بھلا نہیں سکتا۔ کیا ہوا، کیوں ہوا، کون کتنا قصور وار تھا، کون غدار تھا اورکون اقتدار کا لالچی تھا، اس پر بہت بحث ہو چکی لیکن نہیں ہوئی تو یہ بحث کہ کون کتنا محب وطن تھا؟

یہ محبِ وطن اور وفادارانِ پاکستان وہ بنگالی اور بہاری مہاجرین تھے جو نہ صرف آخر دم تک مشرقی پاکستان کو علیحدہ ہونے سے بچانے کے لئے مکتی باہنی اور ہندوستانی فوجوں سے پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ لڑتے رہے، مرتے رہے، بلکہ سقوط ڈھاکہ کے بعد بھی آج تک بنگلہ دیش میں ہر طرح کا شدید ترین ظلم برداشت کرتے چلے آ رہے ہیں لیکن آج بھی ان کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے، “پاکستان زندہ باد”

1971 کی جنگ کے بعد مکتی باہنی نے نہ صرف ان وفادارانِ پاکستان کو بے دردی سے قتل کیا بلکہ بے شمار عورتوں کا ریپ بھی کیا۔ بہاری مسلمانوں کو جنگ کے بعد بنگلہ دیش نے انتہائی غلیظ کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا جہاں آج تک وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کچھ بہاری مہاجرین کو حکومت پاکستان نے جنگ کے بعد پاکستان منتقل کیا تھا لیکن بعد میں آنے والے حکمرانوں نے اندرونی مسائل کا رونا رو کر باقی رہ جانے والے لاکھوں کی تعداد میں، ان پاکستانیوں کو بھلا دیا۔

بہاری مہاجرین کے علاوہ جن لوگوں نے اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا وہ زیادہ تر جماعت اسلامی کے رہنما اور کارکن تھے۔ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے مطیع الرحمٰن نظامی، میر قاسم علی، علی احسن محمد مجاہد، عبدالقادرملا، محمدقمرالزماں اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے صلاح الدین قادر چوہدری یہ وہ رہنما ہیں جنہیں حالیہ برسوں میں شیخ مجیب الرحمٰن کی بیٹی، شیخ حسینہ واجد نے پاکستان سے وفاداری کی سزا، ان کے بڑھاپے میں پھانسی چڑھا کر دی۔

حکومت پاکستان نے ان پھانسیوں پر احتجاج کیا تو غیر تو غیر، ملک کے اندر موجود انسانی حقوق کے علمبرداروں نے بھی اس احتجاج کے خلاف واویلا شروع کر دیا۔ مطیع الرحمٰن کی پھانسی کے بعد تو ترکی نے بھی احتجاج کرتے ہوئے اپنا سفیر بنگلہ دیش سے واپس بلا لیا تھا۔ ان رہنمائوں کے علاوہ بے شمار جانثاران اور بھی ہیں جن کا ذکر کرنا چند سطروں میں ممکن ہی نہیں۔

محصورینِ پاکستان کی حالت زار کا ذکر کریں تو ان کی تکالیف لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ پاکستانی انتہائی تنگ و تاریک، غلیظ، پر ہجوم کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بنگلہ دیشی شہریت نہ ہونے کی وجہ سے یہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ کوئی سرکاری ملازمت حاصل نہیں کر سکتے۔ ان کے کوئی حقوق نہیں۔ یہ انتہائی کم اجرت پر سخت ترین اور خطرناک ترین کام کرنے پر مجبور ہیں۔

کچھ سال پہلے بنگلہ دیشی حکومت نے کچھ تھوڑے سے محصورینِ پاکستان کو بنگلہ دیشی شہریت دی لیکن لاکھوں محصورین اب بھی اس آس پر زندہ ہیں کہ پاکستان گزشتہ اڑتیس سالوں سے جہاں تیس سے چالیس لاکھ افغان بھائیوں کو پناہ دے سکتا ہے وہاں ان چار سے پانچ لاکھ پاکستانیوں کو بھی ایک دن وطن بلا لے گا۔ لیکن انتہائی افسوس اور دکھ کی بات یہ ہے کہ 2015 میں پاکستانی دفتر خارجہ یہ اعلان کر چکا ہے کہ باقی رہ جانے والے محصورین، حکومت پاکستان کی ذمہ داری ںہیں بلکہ بنگلہ دیش کی حکومت کی ذمہ داری ہیں۔ اب یہ محصورینِ پاکستان جائیں تو جائیں کہاں؟ کیا اب بھی کسی کو ان کی پاکستان سے وفاداری پر شک ہے؟ 1971 سے 2017 تک، چھیالیس سال بیت گئے، اب تو ان وفادارانِ پاکستان کی تیسری نسل بھی ہوش سنبھال چکی۔ جب وہ اپنے بزرگوں سے پوچھتے ہوں گے کہ وہ کیسا دیس ہے جس کے لئے کل تم اور آج ہم قربان ہو رہے ہیں تو وہ نجانے کیا سوچ کر چپ ہو جاتے ہوں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Another black chapter of the educational period
Previous Post تعلیمی ادوار کا ایک اور سیاہ باب
Next Post دین مُلا فی سبیل اللہ فساد!
Religion Mulla in the way of God feud!

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.