yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شنگھائی ٹینس میں رافیل نڈال اور فیڈرر کی سیمی فائنل میں رسائی

Web Editor October 14, 2017 1 min read
Rafael Nadal and Federer reach in Shanghai Tennis semi final
Share this:

شنگھائی: شنگھائی ماسٹرز میں رافیل نڈال، راجرفیڈرر، ڈیل پوٹرو اور مارن کلک نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ پاکستانی اسٹار اعصام الحق دوسرے راؤنڈ کے مہمان بن گئے۔

Rafael Nadal and Federer reach in Shanghai Tennis semi finalشنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں کروشیا کے مارن کلک نے اسپینش حریف راموس وینولاس کو 6-3،6-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے، جہاں پر ان کا سامنا ورلڈ نمبرون رافیل نڈال سے ہوگا، اسپینش اسٹار نڈال نے کوارٹر فائنل میں گریگور دیمیتروف کی کہانی ختم کردی، ان کی جیت کااسکور 6-4، 6-7(4/7) اور6-3 رہا۔

ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سربیئن حریف وکٹر ٹروسکی کو 4-6،6-1 اور6-4 سے پچھاڑ کر فائنل فور میں رسائی حاصل کی، تاہم  کلائی کی انجری کے سبب ان کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، سیکنڈ سیڈ راجرفیڈرر نے فرنچ حریف رچرڈ گیسکوئٹ کو 7-5 اور6-4 سے ہرادیا۔

ڈبلز میں پاکستانی اسٹاراعصام الحق دوسرے راؤنڈ کے مہمان بن گئے۔ انھیں اور ان کے پارٹنر پولش پلیئر مارسین میٹکووسکی کو ایوان ڈوڈگ اورمارسیل گرینولرز نے ہرادیا، ان کی فتح کا اسکور 4-6، 6-7 (7/5) اور10-7 رہا، بعد ازاں ڈوڈگ اور گرینولرز کو بھی کوارٹرفائنل میں شکست ہوگئی۔

دوسری جانب ہانگ کانگ ویمنز ٹینس کے کوارٹر فائنلز میں 7 سیڈ آسٹریلوی کھلاڑی ڈاریا گیوریلووا نے ہموطن لیزیٹی کیبریرا کو 6-1، 3-6  اور6-4 سے زیرکرلیا، امریکی کھلاڑی جینیفر بریڈی نے نکول گبز کو 7-5،6-4 سے مات دی، چینی اسٹار وانگ کیانگ نے سمانتھا اسٹوسر کا قصہ  7-5،6-2 سے تمام کردیا، روسی کھلاڑی 6 سیڈ اناستاسیا پاولیچنکووا نے ناؤمی اوساکا پر  6-3،6-3 سے غلبہ پالیا ، ادھر تیانجن، چین میں جاری ویمنز ٹینس میں روسی اسٹار ماریا شراپووا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تجربہ کار روسی پلیئر نے کوارٹر فائنل میں سوئس حریف اسٹیفنی ووئجل کو 64 منٹ کی جدوجہد کے بعد 6-3،6-1 سے قابو کرلیا، فائنل فور میں ان کا سامنا میزبان چینی اسٹار پینگ شوئی سے ہوگا، وہ رواں برس ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی پر 15 ماہ پابندی کا سامنا کرنے کے بعد اپریل میں کھیل میں واپس آئی تھیں تاہم اس کے بعد انھوں نے اسٹٹ گارٹ ویمنز ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد وہ کسی اور ایونٹ میں فائنل فور تک نہیں پہنچ پائی تھیں لیکن اب تیانجن میں انھوں نے یہ کردکھایا، پینگ شوئی نے دوسرے کوارٹرفائنل میں اسپین کی سارا سورابیز ٹورمو کو 6-0،6-1 سے زیرکیا۔

ادھر لنز ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ سلواکین پلیئر میگڈیلینا ریبریکووا نے کارینہ وائٹوف کو 7-6 (7/4)،6-3 سے شکست دیدی،2 سیڈ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی باربورا اسٹرائیکووا نے جینا فیٹ کو 2-6،6-3 اور6-3 سے مات دیدی، 5 سیڈ سورانا کرسٹیا نے نٹالیا کو 7-6(16/14)،6-4 سے زیر کیا، سوئیڈش پلیئر جوہانا لارسن نے وارویرا لیپچینکو کیخلاف 6-2،6-3 سے فتح سمیٹ لی، سوئس کھلاڑی وکٹوریجا گولبیک نے وکٹوریا ٹومووا کو 4-6،6-4،6-1 سے ہرادیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Activities such as "Fashion Week" are essential to highlight the soft image of Pakistan; Mehreen Syed
Previous Post ’’فیشن ویک‘‘ جیسی سرگرمیاں پاکستان کا سافٹ امیج ابھارنے کیلیے ضروری ہیں؛ مہرین سید
Next Post گلوبل ٹی 20 لیگ کی جگہ جنوبی افریقی ڈومیسٹک ایونٹ منعقد ہوگا
The South African Domestic event will be held in place of the Global T20 League

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.