yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان

MH Kazmi August 21, 2017 1 min read
Question mark on the National Twenty20 Cup
Share this:

لاہور: رواں ماہ شیڈول قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے انوکھے فیصلے ہمیشہ زیر بحث رہے ہیں اور ان فیصلوں کو گاہے بگاہے  سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور شائقین کی طرف سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑتا رہا ہے، حال ہی میں پی سی بی نے کیربیئین پریمیئر لیگ اور انگلش کاؤنٹی لیگز کھیلنے میں مصروف قومی کرکٹرزکوفوری طور پر وطن پہنچنے کا حکم صادر کر کے ایک اورنئی بحث چھیڑدی ہے، لیگز ادھوری چھوڑ کر پاکستان آنے کی وجہ سے ان کرکٹرز کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تازہ صورتحال کے پیش نظرکھلاڑی پی سی بی کی اس پالیسی سے خاصے نالاں ہیں جس کا اظہار ان کرکٹرز نے دبے دبے الفاظ میں بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز  کے22اگست سے شروع ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد غیر ملکی کوچ مکی آرتھر اپنے وطن  روانہ ہو جائیں گے اورچند دن تعطیلات گزارنے کے بعد  واپس پاکستان پہنچیں گے، قومی  ٹوئنٹی20  کپ کو ملتوی کرنے کا ڈرامہ بھی پی سی بی نے  مکی آرتھر کو سیرسپاٹے فراہم کرنے کے لیے رچایا، ایونٹ کا پہلا مرحلہ 25 اگست سے ملتان میں شروع ہونا تھا، تاہم اب ملتان میں ایونٹ کی تیاریاں روک دی گئی ہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے انعقاد کے حوالے سے دو تین آپشنز زیر غور ہیں اور ایونٹ نومبر تک ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی20 سے متعلق اعلان ایک، دو روز تک کیے جانے کا امکان ہے،  جب کہ فیصل آباد میں انتظامیہ کو 4 ستمبر سے 19 ستمبر کی تاریخیں دی گئی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی نے 10 اگست کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ٹیموں کا بھی اعلان کیا تھا جس کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز 25 سے 31 اگست تک ملتان اور 4 سے 10 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلے جانا تھے۔

ایونٹ میں کراچی وائٹس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ لاہور وائٹس کی کپتانی سلمان بٹ، لاہور بلوز کی قیادت محمد حفیظ، فیصل آباد ریجن کی قیادت مصباح الحق، راولپنڈی کی کپتانی عمرامین، پشاور کی قیادت محمد رضوان اور فاٹا ٹیم کی قیادت عثمان شنواری کریں گے۔ لاہور بلوز کے نمایاں کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، کامران اکمل اور عمر اکمل شامل ہیں جب کہ کراچی وائٹس میں اسد شفیق، انور علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔

فاٹا کی ٹیم میں ریحان آفریدی اور خوشدل شاہ شامل ہیں جب کہ پشاور کی ٹیم میں عمران خان جونیئر، زوہیب خان اور اسرار اللہ شامل ہیں۔فیصل آباد ریجن کی ٹیم میں سعید اجمل، فہیم اشرف اور آصف علی جب کہ سہیل تنویر، شاداب خان اور محمد نواز راولپنڈی کی نمائندگی کریں گے۔ ادھر فٹنس ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹرز نے پاکستان  کا رخت سفر باندھ لیا ہے، کیریبین لیگ کھیل کر واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، وہاب ریاض ، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان، عمادوسیم اور محمد حفیظ شامل ہیں۔اسی طرح انگلش کاؤنٹی میں سرفراز احمد یارکشائر، محمد عامر ایسیکس، جنید خان لنکا شائر اورفخر زمان سمرسٹ کی نمائندگی کے بعد فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
19 killed in traffic accident in South Africa
Previous Post جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک
Next Post کیمپ سے برطرف ہاکی پلیئرز واجبات سے محروم
Hockey players dismissed from camps deprived of debt

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.