yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قائداعظمؒ: جائے پیدائش سے مزارِ قائد تک

MH Kazmi December 25, 2017December 25, 2017 1 min read
QUAID E AZAM, FROM, HIS, BIRTH, PLACE, TO, THE, MAUSOLEUM, BY, MUKHTAR AHMED
Share this:

QUAID E AZAM, FROM, HIS, BIRTH, PLACE, TO, THE, MAUSOLEUM, BY, MUKHTAR AHMEDسر زمینِ کراچی کو اس بات پر فخر حاصل ہے کہ اس کی کوکھ سے کئی نامور شخصیات نے نہ صرف جنم لیا بلکہ بین الا اقوامی سطح پر شہرت بھی حاصل کی۔ انہی شخصیات میں بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کا نام سرِفہرست ہے۔ انہوں نے اپنی جرأت مندی اور قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا؛ برصغیر کا موجودہ بدلا ہوا نقشہ بھی انہی کی مرہونِ منت ہے۔ اپنی انہی قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر انہوں نے نہ صرف برِصغیر کی تاریخ کا رخ موڑ دیا بلکہ مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے کےلیے مسلمانوں کے واسطے علیحدہ وطن بھی حاصل کیا۔

قائدِاعظمؒ اس جہاں فانی سے رخصت ہو گئے، مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہم نے بہت جلد ہی اپنے اس محسن کو بھلا دیا جس نے ہمیں پاکستان جیسا خوبصورت اور انمول تحفہ دیا۔ مقامِ افسوس ہے کہ آج تک ہم اپنے قائد کی تاریخِ پیدائش تک پر متفق نہیں ہوسکے۔ بعض لوگ ان کا یومِ ولادت 20 اکتوبر قرار دیتے ہیں تو بیشتر لوگ 25 دسمبر کو ان کی سالگرہ مناتے ہیں۔ قائدِاعظمؒ کی جائے پیدائش کے حوالے سے بھی اب تک ٹھوس شواہد کے ساتھ مقام کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس سلسلے میں ان کی ابتدائی درس گاہوں کرسچن مشن اسکول اور سندھ مدر سۃ الاسلام میں بھی ان کی تاریخِ پیدائش کا اندراج ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ اب تک ہم اس بات پر بھی اتفاق نہیں کرسکے کہ وہ جھرک میں پیدا ہوئے یا کراچی میں۔ اسی طرح ہم میں سے بیشتر لوگ یہ نہیں جانتے کہ ان کی آخری آرام گاہ کب اور کیسے تعمیر ہوئی۔

QUAID E AZAM, FROM, HIS, BIRTH, PLACE, TO, THE, MAUSOLEUM, BY, MUKHTAR AHMEDہم سب مل کر ہر سال یومِ آزادی، یومِ دفاع اور دیگر قومی تہواروں پر ’’اے قائدِاعظمؒ ترا احسان ہے احسان‘‘ کے ملی نغمے گا کر ان گِنے چُنے دنوں میں قائد کا احسان چکاتے نظر آتے ہیں، مگر ہم میں سے اکثر بابائے قوم کے حیات و افکار سے نا بلد ہیں؛ حتیٰ کہ ان کے چھوڑے ہوئے مشن کو پورا کرنے سے بھی قاصر نظر آتے ہیں۔اب جہاں تک قائد اعظمؒ کی یادوں کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں کھارادر کے علاقے میں ان کی جائے پیدائش ’’وزیر مینشن،‘‘ فاطمہ جناح روڈ پر ان کا ذاتی گھر ’’قائدِاعظم ہاؤس میوزیم‘‘ اور کلفٹن کے علاقے میں ’’موہٹہ پیلس‘‘ موجود ہے، جبکہ ان کی آخری آرام گاہ نمائش چورنگی پر واقع ہے جس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ جب قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا انتقال ہوا تو اس وقت اس بات کی پریشانی ہوئی کہ قائد اعظم کو شہر کے کس مقام پر سپرد خاک کیا جائے جو ان کے شایانِ شان ہو۔ اس سلسلے میں متعلقہ کمیٹی نے 5 مقامات کا تعین کیا مگر مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کو مذکورہ جگہیں سمجھ نہ آئیں جس پر قائد کی تدفین کی ذمہ داری اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا کو سونپی گئی۔ انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کی مشاورت سے شہر کے عین وسط میں ایک بلند مقام پر، جہاں مہاجرین کی بستیاں آباد تھیں، جگہ کا انتخاب کیا۔ ہندوستان سے ہجرت کر کے آنے والوں نے اپنے محبوب قائد کےلیے فوری طور پر جگہ خالی کردی جس کے بعد قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کو اس مقام پر سپردِ خاک کر دیا گیا۔

21 جنوری 1956 کو وفاقی کابینہ نے مزارِ قائد کی تعمیر کا فیصلہ کیا۔ مزار کے ڈیزائن کےلیے ایک بین الا قوامی مقابلہ منعقد کروایا گیا جس میں یحییٰ مرچنٹ کے پیش کردہ ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔ تعمیراتی کام کا با قاعدہ آغاز 8 فروری 1960 کو کیا گیا اور 31 مئی 1966 کو مزار کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کر لیا گیا۔ 12 جون 1970 کو عمارت کو سنگ مرمر سے آراستہ کرنے کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔

پھر دسمبر 1970 میں چینی مسلمانوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے 81 فٹ لمبا خوبصورت فانوس کا خوبصورت تحفہ دیا گیا جسے مزارِ قائد کے گنبد میں نصب کر دیا گیا۔ فانوس میں 41 طاقتور برقی قمقمے نصب تھے۔

مزار کی تعمیر پر آنے والے تمام اخراجات، جو 1 کروڑ 48 لاکھ روپے تھے، عوام کے چندوں اور وفاقی و صوبائی حکومت کے عطیات سے پورے کیے گئے۔ مزارِ قائد کی اونچائی سطح سمندر سے 91 فٹ بلند رکھی گئی، اس کا کل رقبہ 131.58 ایکڑ ہے جس پر بعد میں خوبصورت باغات لگائے گئے، راہ داریاں بنائی گئیں اور فوارے و آبشاریں نصب کی گئیں۔

15 جنوری 1971 کو مزارِ قائد باضابطہ طور پر شہریوں کےلیے کھول دیا گیا جس کے بعد سے عوام کا ایک جم غفیر روزانہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کےلیے آتا ہے۔

1995 میں مزار کو مزید خوبصورت اور سرسبز بنانے کی منظوری دی گئی اور اس کا نام ’’باغِ قائد اعظم‘‘ رکھ دیا گیا۔ مزار کے احاطے میں لینڈ لائٹس، ٹاپ لائٹس اور زیرِ آب لائٹس کا جال بچھا دیا گیا جس کے بعد مزار قائد مکمل طور پر ایک جدد باغ بن گیا۔ مزار میں داخل ہونے کےلیے مختلف ناموں سے 5 دروازے بنائے گئے ہیں جنہیں بابِ جناح، بابِ قائدین، بابِ تنظیم، بابِ امام اور بابِ اتحاد کا نام دیا گیا۔

QUAID E AZAM, FROM, HIS, BIRTH, PLACE, TO, THE, MAUSOLEUM, BY, MUKHTAR AHMEDتعمیرات اور تزئین و آرائش کے پورے مرحلے میں تقریباً 4 لاکھ 28 ہزار مربع فٹ سنگِ مرمر، 4 ہزار ٹن سیمنٹ، 565 ٹن فولاد، 64 ہزار فٹ پائپ، 248 زیرِ زمین روشنیاں، 69 راستوں کی روشنیاں اور 64 چبوترے کی فلڈ لائٹس کا استعمال کیا گیا جس پر 33 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔ باغ کو مزید خوبصورت بنانے کےلیے 36 اقسام کے 5 ہزار درخت، 46749 مربع فٹ گھاس اور ڈھائی ہزار بینچیں بنوائی گئیں جس کے سبب اسے آج کراچی کے سب سے پُررونق اور حسین باغ کا درجہ دیا جاتا ہے۔

اس کا انتظام ’’مزارِقائد مینجمنٹ بورڈ‘‘ چلاتا ہے۔ اس سلسلے میں مزار مینجمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عارف حسن سے ان کے دفتر میں گفتگو  ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ باغ قائد اعظمؒ محبتوں کا امین ہے جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ نہ صرف مزار پر حاضری دیتے ہیں بلکہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزارِ قائد مختلف ممالک کے درمیان پاکستان کے تعلقات کے فروغ کےلیے بھی خدمات انجام دیتا ہے۔

چین نے پاکستان سے دوستی مضبوط کرنے کےلیے آج سے 46 سال قبل مزارِ قائد کو ایک فانوس کا تحفہ پیش کیا تھا۔ 46 سال گزر جانے کے بعد چین نے فانوس پرانا ہوجانے کے پیش نظر گزشتہ سال ایک اور فانوس کا تحفہ دیا جس کا وزن 2 من اور قطر 28 مربع میٹر ہے؛ جبکہ اس میں 48 برقی قمقمے اور 8.3 کلو گرام سونے کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس فانوس کو نصب کرنے کےلیے چین سے انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی 13 رکنی ٹیم پاکستان آئی جس نے پچھلے سال 5 نومبر کو فانوس کی تنصیب کا کام مکمل کیا۔ پرانے فانوس کو مزارِقائد کے احاطے میں ہی بطور یادگار رکھا گیا ہے۔ یہ دونوں فانوس چین اور پاکستام کی دوستی کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر چین سے فانوس نصب کرنے کےلیے آنے والے ٹیکنیکل ہیڈ، مسٹر چاؤنگ اور مسٹر ڈیوڈ سے بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ قائدِاعظمؒ ایک عالمی لیڈر تھے جن کی شخصیت کو چین میں بھی پورے عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر فانوس کی تنصیب ان کےلیے نہ صرف ایک یادگار لمحہ تھا بلکہ ایک ایسا اعزاز تھا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فانوس کی تنصیب سے دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے اور ان کے درمیان محبتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔

نوٹ: ادارے اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو ابھی قلم اٹھائیں اور اپنا بلاک لکھ کر

moarifatkazmi@gmail.com

پر بھیج دیں

مختار احمدQUAID E AZAM, FROM, HIS, BIRTH, PLACE, TO, THE, MAUSOLEUM, BY, MUKHTAR AHMED

مختار احمد کا تعلق صحافت ہے اور اِس وقت کراچی کے ایک اخبار سے وابستہ ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
BE NAZIR, BHUTTO, SHAHEED, THE, GREATEST, LEADER, WOMEN, IN, ISLAMIC , COUNTRIES, IN 20TH, CENTURY, REMEMBERING, ON, HER, 10TH, DEATH, ANNIVERSARRY
Previous Post خون آشام دسمبر 2007 جو ہمارے وطن کے گلشن کو ویران کرگیا، مگر بی بی شہید کا ناحق خون بہانے والے ابد تک ذلیل ورسوا رہینگے، سید زاہد عباس شاہ جرمنی
Next Post کلبھوشن یادیو سے والدہ اور بیوی کی ملاقات
KUBHUSHAN JADAV'S, MOTHE, AND, WIFE, AT, FOREIGN, OFFICE, TO, MEET, HIM

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.