yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پنجاب میں ماتحت عدالتوں کو کمپیوٹرائز کرکے آن لائن کرنے کی تیاریاں

F A Farooqi June 27, 2016 1 min read
Syed Mansoor Ali Shah
Share this:
Syed Mansoor Ali Shah
Syed Mansoor Ali Shah

تحریر: شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ
نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ جو کہ عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے خواہاں نظر آتے ہیں جو کئی سالوں سے بنچ اور بار کے تعلقات میں بہتری، ماتحت عدالتی نظام کو کمپیوٹرائز اور آن لائن، عدالتی نظام کے ساتھ مصالحتی نظام اور عدلیہ پر سائلان کے اعتماد کی فضاء بحال کرنے میں کوشاں ہیں یہ تمام ایسے کام ہیںجو اگر تکمیل تک پہنچ جائیں تو ہمارے عدالتی نظام میں نمایاں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ بہتری آسکتی ہے۔

گو یہ کام مشکل ضرور ہے مگرپنجاب میں پہلے بھی ایک مثال موجود ہے یعنی لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنا جس سے پٹواری نظام اب خاتمہ کی طرف گامزن ہے ۔ پاکستان کی تمام عدالت عالیہ اور عدالتِ عظمیٰ پہلے ہی کمپیوٹرائز ہیں مگر اب ماتحت عدالتوں کو کمپیوٹرائز کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں پنجاب نے اِس طرف پہلے توجہ کرلی ہے سب سے بڑا صوبہ ہونے کی وجہ سے ضلع کی تعداد بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے لہٰذا ریکارڈ بھی دوسرے صوبوں سے کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ماتحت عدالتوں کو آن لائن اور کمپیوٹرائزکرنے کا کام مرحلہ وار چندضلعوں میں شروع کیا گیاہے جن کو مکمل کرنے کے بعد اگلے ضلعوں تک اِس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اِس سلسلہ میںنظام کو آن لائن کرنے کی نگرانی ہائی کورٹ کے انسپکشن جج کریں گے اور کمپیوٹرائز کرنے کا عمل ایڈیشنل و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی زیرِ نگرانی ہوگا۔

Computerize
Computerize

تجرباتی طور پر اِس وقت صرف ضلع شیخوپورہ کو کمپیوٹرائز کرکے آن لائن کردیا گیا ہے جس کی مانیٹرنگ انسپکشن جج جسٹس عابد عزیز شیخ کررہے ہیں اِس سلسلہ میں عدالتوں میں کیمرے نصب کیے گئے ہیںجس کا مقصد عدالتی نظام میں بہتری لانا ہے تاکہ بنچ اور بار کے تعلقات میں بہتری میں بہتری کے ساتھ ساتھ عدلیہ پر سائلان کے اعتماد کی فضا ء بحال کی جاسکے اور ماتحت عدالتوں کے ججوں کی نگرانی اور اِن کی کارکردگی بہتر کی جاسکے تاکہ انصاف کی بآسانی اور میرٹ پر فراہمی ہوسکے۔

آج کل لاہور بھی اُن مرحلہ وارا ضلاع میں شامل ہے جن کا عدالتی ریکارڈکمپیوٹرائز کیا جارہا ہے لاہور میں یہ کام سرانجام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج میاں جاوید اکرم بیٹو کی زیر نگرانی چار سول جج صاحبان کر رہے ہیںجو اپنے روزمرہ کے عدالتی امور بھی اِس کام کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جن کی وجہ سے کم از کم سیشن عدالتوں مقدمات کی روزمرہ لسٹ پیشی کمپیوٹرائز ہوچکیںہیں جو اِس سلسلہ میں ابتدائی تبدیلی ہے جو رونما ہوچکی ہے۔

Old Record
Old Record

جہاں تک پرانے ریکارڈ کی بات ہے تو ابھی اُس کو کمپیوٹرائز کرنے کا کام نئے مقدمات کو کمپیوٹرائز کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا دراصل پرانے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کے عمل میں کافی وقت درکار ہوگاکیونکہ یہ ریکارڈ آزادیِ پاکستان سے لے کر آج تک کا ہے اِس کے علاوہ جیلوں کے نظام کوبھی آن لائن کرکے اِس کی مانیٹرنگ کا اختیار بھی متعلقہ سیشن ججز اور انسپکشن جج کو دینے کا منصوبہ بھی زیر ِغور ہے جس سے قیدیوں کی روزمرہ کی پیشیوںکے دوران عدالتی کاروائیوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔

یہ سارا عمل لاہور ہائی کورٹ کی زیرنگرانی ہورہا ہے اگر کم از کم یہ نظام لاہور ہائی کورٹ جیسا ہی ہو جائے تو سائلان اپنے مقدمات کی معلومات بذریعہ ویب سائٹ ہی حاصل کرسکیں گے اور اُن کو اپنے مقدمات کی معلومات کے لئے اپنے وکلاء کے پاس یاپیشی کے علاوہ عدالتوں کے چکر نہیںلگانے پڑیں گے ۔ ماتحت عدالتوں کو کمپیوٹرائزکرکے آن لائن کرنا ایک احسن اقدام ہے جو صرف اِس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ یہ دورِجدید کی اہم ضرورت ہے اور اِس نظام کے آنے سے سائلان کی مشکلات کو دور کیا جاسکے گا تاکہ انصاف کی بآسانی فراہمی اور انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

Shahzad Imran Rana Advocate
Shahzad Imran Rana Advocate

تحریر: شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Quran
Previous Post باپ کے لئے صرف ایک دن
Next Post چین کی این ایس جی مخالفت اور چینی چٹائیوں پر یوگ کا اہتمام
Uttar Pradesh

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.