yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

باپ کے لئے صرف ایک دن

F A Farooqi June 27, 2016 1 min read
Quran
Share this:
Quran
Quran

تحریر : فاطمہ عبدالخالق
اسلام صرف ایک مذہب کا نام نہیں ہے بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس سے زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق کامل رہنمائی ملتی ہے۔ قرآن اٹھائیے کھولیے دیکھیں ذرا اسکی ہر ہر آیت اپنے اندر پرت در پرت ایک الگ اور نیا مفہوم رکھتی ہے اور اگر ان آیات کی عملی تفسیر دیکھنی ہو تو نبی آخر الزمان جناب محمد رسولﷺکے اسوہ حسنہ پر نظر ڈالئے ۔بحثیت مسلمان ہمارا فرض تو یہ بنتا ہے ہم نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی بسر کریں مگر ہماری قوم کو مغربی ہوا نجانے کیونکر لگی اور ایک انجانی ڈگرپر لے کر چل پڑی۔

مغرب کی ظاہری روشنی نے ہماری آنکھوں کو دھندلا کر رکھا ہے اور ہم دھندلی منزلوں کی جانب رواں دواں ہیں ۔گزشتہ دنوں ہمارے ہاں’’فادر ڈے ‘‘بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ۔ باپ کی عظمت اور محبت و شفقت پر روشنی ڈالی گئی میڈیا بھی اس دن کو چار چاند لگانے کے لیے پیش پیش رہا لیکن میں یہ سوچ سوچ کر حیران و پریشان ہوں کہ کیا ہم اس باپ کو ایک دن میں خراج تحسین پیش کرکے جو اپنا نام نہاد فرض نبھا رہے ہیں کیا یہ کافی ہے۔

ایک باپ جو اپنی اولاد کی خوشی اور اچھے مستقبل کی خاطر سال کے تین سو پینسٹھ دن محنت و مشقت کی نذر کرتا ہے سارا سال آپ کے لاڈ اٹھاتا ہے آپکی فرمائشیں پوری کرتا ہے کیا ان سب کا حساب آپ ایک دن منا کر چکا سکتے ہیں؟کیا تین سو پینسٹھ دنوں کے لمحے لمحے کا قرض آپ ایک دن میں چکا سکتے ہیں؟ یقیناآپ ایسا کر ہی نہیں سکتے ۔تو پھر یہ دن مخصوص کیوں؟ ماں باپ سے محبت وشفقت کا بھی بھلا دن یا وقت مقرر کیا جا سکتا ہے؟ دراصل یہ ساری خرابی ہمارے اپنے اندر کی ہے جس نے اسلامی تہذیب و تمدن کو بھلا کر یورپی ممالک کے رنگ ڈھنگ اپنانے کو کامیابی تصور کرنا شروع کیا۔

Father
Father

گزرے وقتوں کا قصہ ہے ہم سنا کرتے تھے ۔پاکستان میں اخلاقی اقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہیں۔ ہم سنا کرتے تھے کہ یورپی ممالک میں خاندانی نظام نہیں ہوتا ۔وہاں کے بچے سال میں ایک مخصوص دن اپنے والدین کے پاس اولڈ ہوم جا کر گزارتے ہیں اور ان سے شفقت و محبت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔یہ وہ وقت تھا جب ہم یورپی ممالک پر افسوس کرتے تھے مگر دنیا کے گلوبل ویلج بنتے بنتے گھر داری کی سادہ دنیا سے نکل کر کمپیوٹر اور موبائل نامی دنیا میں گھسنے لگے۔ پھر ہم نے انہی کا لبادہ اوڑھ کر سادہ دنیا میں رنجہ قدم ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں اس سادگی میں تو کوئی رنگینی ہی نہیں ہے جبکہ اس کمپیوٹر اور موبائل نامی دنیا میں تو رنگ و بو کا سیلاب بکھرا پڑا ہے۔

رنگوں نے اپنا اثر دکھایا اور رفتہ رفتہ ہم نے سادہ زندگی سے منہ موڑ لیا اور رنگین دنیا سے ناتا جوڑ لیا۔ ہم نے اپنے اوپر ان رنگوں کا خول چڑھانا شروع کر دیا نتیجتا رنگوں نے اپنا اثر دکھایا اور آج ہم اپنے رشتوں کے لیے دن مخصوص کرتے پھر رہے ہیں ۔ جس تہذیب پر ہم افسوس کرتے تھے آج اسی کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں ۔کوتاہی ہماری اپنی ہے شکاری نے دانہ ڈال کر جال بچھا کر اپنا کام دکھایا اور ہم نے دانے کے لالچ میں خود کو پھنسا لیا۔

Parents
Parents

آج ہماری نسل ہمارے مذہب کی سادگی سے دن بدن دور ہوتی جا رہی ہے رنگوں کو اپنا گھر سمجھ رہی ہے۔اے لوگو! تم کس راہ کے مسافر بن رہے ہو ؟ کس منزل کو کھوج رہے ہو ؟پیارے لوگو! یہ والدین اور اولاد کے رشتے پیارے رشتے ہیں انہیں ایک دن کے خراج تحسین کے لیے مخصوص کرنا ٹھیک نہیں۔

ہمارا مذہب بہت سادہ اور آسان ہے اور وہ ہماری زندگی میں آسانیاں لانے والے راستوں کی جانب ہماری رہنمائی کرتا ہے پھر آپ کیوں مشکلوں کی تلاش میں بھٹک رہے ہو کیوں شکاری کا شکار بن رہے ہو۔ آؤ پیاری قوم کے پیارے لوگو جال سے باہر نکلو اور اپنے مدار میں واپس آؤکیونکہ جس طرح دنیا کی ہر چیز اپنے مدار میں ہی بھلی لگتی ہے بالکل اسی طرح ایک مسلمان بھی اپنے مدار میں ہی اچھا لگتا ہے اور مسلمانوں کا مدار صرف اور صرف اسلام ہے جس میں کسی فادر یا مدر ڈے کی گنجائش نہیں بلکہ ہر دن ہی والدین کا دن ہے۔

Fatima Abdul Khaliq
Fatima Abdul Khaliq

تحریر : فاطمہ عبدالخالق

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
David Cameron
Previous Post سیاسی حالات کا مختصر جائزہ‎
Next Post پنجاب میں ماتحت عدالتوں کو کمپیوٹرائز کرکے آن لائن کرنے کی تیاریاں
Syed Mansoor Ali Shah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.