yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مسیحا اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

F A Farooqi August 26, 2016 1 min read
Share this:
Hazrat Muhammad PBUH
Hazrat Muhammad PBUH

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
مشرکین مکہ کی شدید مخالفت ‘دشمنی ‘ظلم و جبر ‘ترغیب اور پر کشش پیشکشوں کے با وجود اسلام کا نور تیزی سے پھیلتا جا رہا تھا وہ کسی بھی صورت بت پرستی اور اپنے آبا ئو اجداد کا مذہب چھوڑنے کو تیا ر نہیں تھے خدا کا پیغام ما ننے کی بجا ئے وہ اپنے ہی ہا تھوں سے تراشے ہوئے بتوں کے سامنے ما تھا رگڑنا افضل سمجھتے تھے ۔ اسلام کے دشمنوں میں سر فہرست ابو جہل نے اسلام اور پیا رے آقا ۖ کو نقصان پہنچانے کی بہت کو شش اورسا زشیں کیں لیکن ربِ کعبہ کے فضل و کرم سے اُس کی ہر کوشش یورش ناکام ہو چکی تھی اُس کی شدید دشمنی کے با وجود سید الانبیا ء ۖ کا نا م دن بدن سورج کی طرح جزیرہ عرب میں پھیلتا جا رہا تھا اُس کی ساری کو ششیں رائیگا ں جا رہی تھیں وہ بے حد جلن شکست اور توہین کی آگ میں دن رات جل رہا تھا کیونکہ وہ بری طرح نا کام ہو رہا تھا مسلمانوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضا فہ ہو تا جا رہا تھا۔

ابو جہل کھانا پینا بھو ل چکا تھا وہ دن رات اسلام اور پیا رے آقا پاک ۖ کو ختم کر نے کے منصوبے بنا تا رہتا تھا آخر اُس نے ایک اور سازش کا منصوبہ بنا یا اُس کا ایک دوست حبیب ابن مالک تھا جو یمن کا رہنے والا تھا جو ایک پہلوان اور اپنے قبیلے کا سردار بھی تھا ابو جہل جب ہر طرف سے نا کام ہو گیا تو اُس نے ایک دن اپنے یمنی دوست کو پیغام اور مدد کے لیے پکا را کہ تم میرے کیسے دوست ہو میرے اوپر مشکل آگئی ہے میں نا کام ہو چکا ہوں اور تم میری مدد کو کیوں نہیں آئے مجھے تمہا ری مدد کی ضرورت ہے اِس لیے فوری طو ر پر آکر میری مدد کرو دوست کی پکار سن کر حبیب یمنی فوری طور پر چلا اور آکر ابو جہل سے پو چھا کہ خیر ہے بتا ئو تم پر کو نسی مشکل آن پڑی ہے جو تمہا رے جیسا سردار اور مضبوط آدمی بھی پریشان ہو گیا تو ابو جہل نے پریشان لہجے میں کہا محمد ۖ نے نبو ت کا دعوی کر دیا ہے اور کہتا ہے کہ خدا ایک ہے اِس سے بڑی مشکل اور کیا ہو گی کہ وہ ہما رے خدا ئوں کو نہیں مانتا اور ایک خدا کی با ت کر تا ہے۔

ہما رے آبا ئواجداد کے مذہب کو تر ک کر دیا ہے اور کہتا ہے یہ سارے خدا جھوٹے ہیں یہ کسی کو نہ کچھ دے سکتے ہیں اور نہ ہی کسی کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں ہم نے اُس کے پیغام کو روکنے کی بہت کو شش کی ہے لیکن وہ دن بدن طا قتور ہو تا جا رہا ہے اُس کو ماننے والوں میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے وہ غلام اور آقا کو برابری کا حق دیتا ہے اِس طرح تو ہما را مذہب اور کلچر تبا ہ ہو جا ئے گا حبیب یمنی نے ساری با ت سننے کے بعد کہا تم پریشان نہ ہو اِس کا حل یہ ہے کہ آپ لوگ تمام سردارانِ قریش کا اجلاس بلاو اور محمد ۖ کو بھی اُس جلسے میں بلا ئو پھر میں وہاں پر ان سے کچھ سوالات کروں گا اِس کے بعد نبی کریم ۖ کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی آپ سرکار ۖ اجلاس میں شرکت کے لیے تشریف لا ئے رات کا وقت تھا چودھویں کی رات کی وجہ سے آسمان پر چاند پو ری آب و تاب کے ساتھ روشن تھا۔

Madina
Madina

سرور کو نین ۖ کی آمد سے پہلے ابو جہل نے اپنے ساتھیوں سے کہا دیکھو جب محمد ۖ یہاں آئیں تو اُن کے احترام میں کو ئی بھی کھڑا نہیں ہوگا اور نہ ہی کو ئی اُن سے عزت و احترام سے پیش آئے گا تمام مشرکین نے ابو جہل سے ایسا ہی کر نے کا وعدہ کیا ۔ لیکن جس کی عزت ربِ ذوالجلال کرانا چاہے اُسے کون کم کر سکتا ہے جیسے ہی سرتاج الانبیا ء ۖ اجلاس میں تشریف لا ئے تو سب سے پہلے جس شخص نے کھڑے ہو کر آپ ۖ کا استقبال کیا وہ ابو جہل تھا ابو جہل کو احتراما ً کھڑا ہوتے دیکھ کر با قی دوسرے مہمان بھی اپنی اپنی جگہوں پر احتراماً کھڑے ہو گئے اور جب اجلاس ختم ہوا تو تمام لوگوں نے ابو جہل سے کہا تم نے ہمیں تو کھڑا ہو نے سے منع کیا تھا لیکن خو د سب سے پہلے محمد ۖ کے احترام میں کھڑے ہو گئے تو ابو جہل کہنے لگا جب محمد ۖ تشریف لا ئے تو میرا ان کے احترام میں کھڑا ہو نے کا کو ئی ارادہ نہ تھا ۔ لیکن جیسے ہی محمد ۖ اجلاس میں تشریف لا ئے تو کسی عزمہ ئی قوت نے میرے دونوں کان پکڑا کر مجھے کھڑا کر دیا میں نے کھڑا نہ ہو نے کی پو ری کو شش کی لیکن مجھے یوں محسوس ہوا اگر میں کھڑا نہ ہوا تو میرے دونوں کان جڑ سے اکھا ڑ دئیے جا ئیں گے اِس طرح مجھے زبردستی کھڑا کر دیا گیا۔

نبی رحمت ۖ جب قریش کے اجلاس میں تشریف لا ئے تو حبیب ابن ما لک کی جیسے ہی نظر محبوب خدا ۖ کے چہرہ انور پر پڑی تو دل میں پو چھا ایسا نورانی چہرہ کسی جا دوگر یا جھوٹے کا ہو ہی نہیں سکتا یہ ہستی ضرور اللہ تعالی کی جانب سے مبعوث کی گئی ہے لیکن پھر بھی رسول اقدس ۖ سے سوال کیا آپ ۖ کس با ت کی دعوت دیتے ہیں تو شافع دو جہاں نبی رحمت مجسم ۖ دلنواز تبسم سے فرمایا اِس با ت کی کہ اللہ ایک ہے وہ وحدہ لا شریک ہے اور میں محمد ۖ اللہ کا رسول ہوں ۔ پیار ے آقا پاک ۖ کے لہجے کی مٹھاس شفیق تبسم اور سچائی سے حبیب ابن مالک متا ثر ہو رہا تھا لیکن پھر بھی ہمت کر کے بو لا جس طرح ما ضی کے تمام رسولوں کو اللہ تعالی نے مختلف معجزے عطا کئے تھے اِسی طرح اگر آپ ۖ اللہ کے رسول ہیں تو آپ ۖ کے پاس کو نسا خاص معجزہ ہے تا کہ اُس معجزہ کو دیکھ کر ہم آپ ۖ کے دعوے کی سچائی کو مان سکیں تو آقا ئے دو جہاں ۖ نے پر اعتماد اور ٹھوس لہجے میں فرمایا اے حبیب تو بتا تجھے کیا چاہیے جس سے تم میری اور خدا کی سچائی کو مان جا ئو شا ہِ عرب سرتاج الانبیاء اور سرور دو جہاں ۖ کی با ت سن کر حبیب ابن مالک نے دل ہی دل میں سو چا اگر واقعی محمد ۖ اللہ کے سچے رسول ہیں تو میں ان سے دو باتوں کا مطالبہ کر تا ہوں ایک ظاہری طور پر اور دوسری با طنی طور پر کیو نکہ اللہ کے نبی دل کی بات کو بھی بو جھ لیتے ہیں۔

حبیب ابن مالک کی ایک معذور بیٹی تھی جو پیدا ئشی معذور تھی چل پھر نہیں سکتی تھی ہر وقت بے حس و حرکت لیٹی رہتی تھی اپنی بیٹی کی معذوری کی وجہ سے حبیب ابن ما لک بہت اداس اور پریشان رہتا تھا حبیب ابن مالک نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اپنی بیمار اور معذور بیٹی کی بات اپنے دل میں ہی پو شیدہ رکھوں گا اگر محمد ۖ واقعی اللہ کے سچے رسول ۖ ہو ئے تو آپ ۖ میرے دل کی با ت جان جا ئیں گے جب حبیب ابن مالک سوچنے لگا تو تمام مہمان اُس کے منہ کی طرف دیکھنے لگے کہ یہ کیا سوچ رہا ہے اور اب یہ محمد ۖ سے کیا بات یا مطا لبہ کر ے گا۔

Moon
Moon

آخر حبیب ابن ما لک نے سکوت کو توڑا اور آسمان پر چودھویں کے چاند کی طرف دیکھا اور کہا میر ا ایک مطالبہ تو یہ ہے کہ آپ ۖ چاند کے دو ٹکڑے کر دیں رسول دو جہاں ۖ نے حبیب کی بات سنی تو آپ ۖ کے چہرے کا ابدی تبسم اور بھی گہرا ہو گیا اور روشن ہو گیا آپ ۖ نے فرما یا آئو سب لو گ میرے ساتھ صفا پہا ڑ پر چلو اور پھر تما م لو گ صفا پہا ڑ پر آگئے اور پھر پہا ڑ پر کھڑے ہو کر سرور کا ئنات ۖ نے اپنی شہا دت کی انگلی سے چاند کی طرف اشارہ کیا تو مہمانوں نے حیران کن منظر دیکھا کہ آسمان کی بلندیوں پر روشن چاند نے سرور کو نین ۖ کے اشارے پر لبیک کہتے ہو ئے خو د کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا اور پھر اِن ٹکڑوں کا درمیا نی فاصلہ بڑھتا چلا گیا کہ ایک ٹکڑا پہاڑ کے ایک طرف تو دوسرہ پہاڑ کے دوسری طرف چلا گیا چاند نبی کریم ۖ کے اشارے پر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا تھا مہمانوں نے حیرت سے یہ منظر دیکھا کا فی دیر کے بعد حبیب بو لا اب چاند کو دوبارہ جو ڑ دیں تو سردار الانبیا ء ۖ نے اشارہ کیا اور چاند کے ٹکڑے آپس میں مل گئے۔

پھر سرور عالم ۖ نے فرمایا اے حبیب تمہا را دوسرا مطالبہ کیا ہے حبیب آپ ۖ کا معجزہ دیکھ کر ایمان لا نے کا فیصلہ کر چکا تھا بو لا آپ ۖ خو د ہی معلوم کرلیں میرے دل میں کیا ہے تو آقا کریم ۖ نے فرمایا تو سن تیرے دل میں کیا ہے تیری ایک بیٹی ہے جو پیدا ئشی معذور ہے اور تو چاہتا ہے کہ وہ تندرست ہو جا ئے تو جا گھر وہ تندرست ہو گئی اُس کی معذوری ختم ہو چکی ہے حبیب نے یہ سنا تو فورا کلمہ تو حید پڑھ کر اسلام کے رنگ میں رنگا گیا اور بھی بہت سارے لوگوں نے کلمہ پڑھ لیا۔

اب حبیب تیزی سے گھر کی طرف دوڑا دروازے پر دستک دی تو اُس کی بیٹی نے ہی دروازہ کھولا جس کی زبان پر کلمہ شریف کا ورد تھا حبیب پو چھا بیٹی تجھے یہ کلمہ کس نے پڑھا یا تو بیٹی بو لی ابا جان آپ جس پاک ہستی کے پاس گئے تھے وہ یہاں تشریف لا ئے تھے انہوں نے آکر میرے جسم پر اپنا دست مبا رک پھیرا تو مجھے مکمل شفاء ہو گئی اورپھر مجھے کلمہ پڑھا کر مسلمان کر دیا حبیب نے وقت پو چھا تو بیٹی نے جو وقت بتا یا اُس وقت حبیب سرور دو جہاں ۖ کے ساتھ صفا پہا ڑ پر کھڑا تھا۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Sheikh Rashid Ahmed
Previous Post ایک سیاسی عامل باوا سے ملاقات
Next Post وطن کے غداروں سے نبٹنے کا وقت آگیا
Pakistan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.