yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک سیاسی عامل باوا سے ملاقات

F A Farooqi August 26, 2016 1 min read
Sheikh Rashid Ahmed
Share this:
Sheikh Rashid Ahmed
Sheikh Rashid Ahmed

تحریر : مقصود انجم کمبوہ
یہ حقیقت اظہر من شمس ہے کہ وطن عزیز میں یوں تو کئی ایک سیاسی عامل باوے ہیں۔ سابق پیر پگاڑا جو اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں، ان کا تو کوئی ثانی نہ تھا،ان کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا نام آتا ہے، گو انکی بیشتر پیش گوئیاں کھوہ کھاتے چلی جاتی ہیں مگر وہ جب بھی کسی ٹی وی چینل پر تشریف لاتے ہیں تودور کی کوڑی لاتے ہیں، ہر چینل کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان کے چینل پر آکر سیاسی طنزو مزاح کر کے اینکرز کو بلکہ سامعین و ناظرین کو محفوظ کر کے اپنا سیاسی قد بڑھائیں، بھی انکے مداحوں میں سے ایک ہوں، جو انکے پروگرام کو دیکھنے کا متمنی رہتا ہو، افسوس کہ چند ایک جملے سن کر جب لطف آنے لگتا ہے تو لائٹ چلی جاتی ہے، کبھی کبھار تو ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ حکومتی مشینری کے کل پرز ے لوڈشیڈنگ کرکے شیخ رشید کی کڑوی کسیلی باتوں پر پانی پھیر کر ہمارا مزا کرکرا کر کے اپنا غصہ ٹھنڈا کرتے ہیں۔

شیخ رشید کے سیاسی عامل ہونے میں رتی بھر بھی شک نہیں،وہ جب بھی سرکار کی چھٹی ہونے کی نوید سناتے ہیں توکوئی نہ کوئی ایسا سانحہ رونما ہوجاتا ہے ،جس سے حکمرانوں کے دن بڑھ جاتے ہیں،جن دنوں تحریک انصاف کے دھرنے زوروں پر تھے تو پشاور کا سانحہ اٹپکا،اب کی بار سانحہ کوئٹہ نے آن لیا ،یہ حکمرانوں کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے حکمرانی کے دن ابھی پورے نہیں ہوئے،2018 کے بعد بھی ان کی کامیابی یقینی نظر آ رہی ہے، کچھ سیاسی عامل باووں کو کہتے سنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ان موقعوں پر دھماکے کر کے پاکستانی وزیر اعظم کے مخالفوں کی سیاسی تحریکوں اور دھرنوں کا اثر زائل کر دیتے ہیں،اس میں کتنی سچائی ہیں، یہ تو اللہ پاک ہی بہتر جانتا ہے۔

Predictions
Predictions

میرے شہر میں بھی نواب زادہ نصراللہ (مرحوم) پی ڈی پی کے چیر مین کا ایک چیلا ہے،جس نے میرے ڈیرے پر تشریف لا کر آج تک جتنی بھی پیش گوئیاں کیں وہ سب کی سب سچ ثابت ہوئیں۔میاں نواز شریف اور بینظیر کی حکومتوں کے ڈھڑن تختے کے بارے میں انہوں نے جوپیش گوئی کی ،وہ من وعن سچ ثابت ہوئی اور میرے کالموںکو جلا بخشی،روزنامہ مشرق کے ایڈیٹروں نے مجھے سکالر ہونے کا اعزاز بخشااور میرے تجزیاتی کالموں کو ہر بار پزیرائی ملی،چیف ایڈیٹر ہو یا ایڈیٹرسب نے میرے تجزیاتی کالموں کو سراہا۔سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو(مرحومہ)کی حکومت کے تحلیل ہوجانے کا کالم جب میں روزنامہ مشرق کے چیف ایڈیٹرجناب عالی رضوی (مرحوم)کے دفتر لے کر گیا تو انہوں نے کالم کا بغور مطالعہ کرنے کے کے بعدمجھے واپس کرتے ہوئے کہا سوری مقصود انجم کمبوہ جی یہ میں اپنے اخبار میں شائع نہیں کر سکتا،خدا کے لیے مجھے نمک خرامی سے بچاواور جاو کسی اور اخبار میں شائع کروا لو،لہذا ان کے دفتر سے نکلا اپنے دوست ،روزنامہ جہاں نما کے چیف ایڈیٹر طارق فاروق کے ہاں جا پہنچا،حال احوال پوچھنے کے بعد میں نے اپنا کالم انکی میز پر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کمبوہ صاحب آج کیا تحریری میزائل لائے ہو،میں نے کہا پڑھ لو۔ پڑھنے کے بعد انہوں نے بھی کالم واپس میرے ہاتھوں میں تھما دیااور کہا کہ میں پی پی کے خلاف اپنے اخبار میں کچھ شائع نہیں کرنا چاہوں گا،میں نے ان کو ان کے فرائض یاد کروائے اور کہا کہ یہ تو پھرآزادی صحافت تو نی ہوئی،یہ سن کرانہوں نے غصے میں کالم پکڑااور کاتب کو بلا کر کہا ،ابھی فوری کالم کی کتابت کرکے مجھے دو،اورمجھے کہا کہ چلو جی آج ہم اپنا ہی لہو پی لیتے ہیں،جس روزکالم شائع ہو ا،چند یوم بعد پی پی کی حکومت چل بسی،بھر میرے دوست سیاسی عامل باوا نے انکشاف کیا کہ کمبوہ جی یہ کالم بھی لکھ دو کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں،غالبا 13نومبر کی تاریخ بتائی مگر اللہ کو منظور نہ تھا۔

Political Power
Political Power

اسکے اقتدار کے دن بڑھ گئے بالاخر وہ اقتدار کھو بیٹھے۔چند ماہ بیشتر کی بات ہے کہوہ پھر دور کی کوڑی لے کر آئے مگر وہ تاریخ بھی خالی گئی۔اس کالم میں میں جو ”بچہ جہمورا کی پیش گوئیاں ”کے نام سے مختلف اخبار میں شائع ہوامیں میں نے ن لیگ کے کلیدی عہدیداروں کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ کالے بکروں کا صدقہ دے دیں تو بلا ٹل سکتی ہے لہذا ہوا وہی۔اب پھر مجھے انہوں نے ایک کالم لکھنے کو کہا ہے،جس میں انہوں نے اپوزیشن کو ہاتھ ہولا رکھنے کو کہا ہے ، انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ گو میا ں برادران کے سیاسی ستارے گردش میں ہیں لیکن وہ پیروں فقیروں کو مانتے ہیں ان کے جنتر منتر چلا کر سیاسی بلاوں،چڑیلوںاور جنوں کو کوئی کارروائی ڈالنے نہیںدے رہے۔

اس لیے بہتے ہو گاکہ وطن عزہز کی ترقی و خوشحالی کی راہیں روکنے سے باز آ جائیں،جو میگا پراجیکٹس رواں دواں ہیں ،انکو چلنے دیں،گو یہ سب پراجیکٹس کمیشن دے رہے ہیں اور روزبروزمہنگے ہوتے جا رہے ہیں،انہیں مکمل ہونے دیں۔اس سیاسی باوا کا نام میرے شہر میں عرف بی بی سی کے نام سے مشہور ہے،،انہیں اس شہر کا بچہ بچہ جانتا ہے،وہ تحصیل بناو تنظیم کے بانیوں میں ایک ہیں اور ان کی بہت سی سیاسی وسماجی خدمات ہیں،وہ غریبوں کے سرکاری مسائل حل کروانے میں گہری دلچسپی لیتے ہیں،اوراعلی انتظامی افسران سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔

Maqsood Anjum
Maqsood Anjum

تحریر : مقصود انجم کمبوہ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Manchester
Previous Post سی یو سنگل مارکیٹ برطانوی جی ڈی پی کا 4 فیصد میسر ہو گی
Next Post مسیحا اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.