yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سکم کو بغاوت سے متاثر کہنے پر پریانکا چوپڑا پر تنقید

Web Editor September 15, 2017September 15, 2017 1 min read
Priyanka Chopra, criticized, widely, on, saying, Sikkim, a, Indian, state, a,
Share this:

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کو بھارتی ریاست سکم کو بغاوت اور شورش سے متاثرہ ریاست قرار دینے پر ہندوستانی آگ بگولہ ہوگئے، اور اداکارہ کو انٹرنیٹ پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔لوگوں کی جانب سے سخت رد عمل آنے اور ریاست سکم کے صوبائی وزراء کی جانب سے بھی مذمتی بیان سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے عوام اور ریاستی حکومت سے معافی تو مانگ لی، تاہم معاملہ اب بھی کشیدہ ہے۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2 دن قبل ہی کینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں اپنی فلم ’پہنا‘ کے پریمیئر کے بعد انٹرٹینمینٹ ویب سائٹ ’ای نیوز‘ سے خصوصی بات چیت کی تھی۔

Priyanka Chopra, criticized, widely, on, saying, Sikkim, a, Indian, state, a, پگی چوپس کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ’پہنا‘ پہلی سکم فلم ہے، جسے ایک عورت نے بنایا۔انہوں نے وضاحت کی کہ سکم میں ابھی تک کوئی بھی فلم انڈسٹری موجود نہیں، اور وہ ریاست، بغاوت، شورش اور تشدد سے متاثر ہے، وہاں اور بھی دیگر مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے پہلی بار کسی خاتون کی فلم میں ایسی ریاست کی فلم میں کام کیا، جہاں آج سے پہلے کوئی فلم نہیں بنی۔’پہنا‘ میں ریاست سکم میں مہاجرین کے مسائل سمیت دیگر مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے،

جس میں پریانکا چوپڑا بھی ایک کم عمر مہاجر لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی۔پریانکا چوپڑا کی اس بات پر نہ صرف بھارتی عوام آگ بگولہ ہوگئے، بلکہ ریاست سکم کے وزیر سیاحت اگن گیاتسو سمیت دیگر حکومتی ارکان بھی ناراض ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے پہلی بار کسی خاتون کی فلم میں ایسی ریاست کی فلم میں کام کیا، جہاں آج سے پہلے کوئی فلم نہیں بنی۔’پہنا‘ میں ریاست سکم میں مہاجرین کے مسائل سمیت دیگر مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں پریانکا چوپڑا بھی ایک کم عمر مہاجر لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی۔پریانکا چوپڑا کی اس بات پر نہ صرف بھارتی عوام آگ بگولہ ہوگئے، بلکہ ریاست سکم کے وزیر سیاحت اگن گیاتسو سمیت دیگر حکومتی ارکان بھی ناراض ہوگئے

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اگن گیاتسو نے پریانکا چوپڑا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ’ایک عالمی شخصیت کی جانب سے ایسے بیان کی امید نہیں تھی، اداکارہ کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے سکم کو بغاوت اور شورش سے متاثرہ ریاست قرار دیے جانے پر انہیں ٹوئٹر پر بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد بلآخر اداکارہ نے عوام اور ریاست سکم کی حکومت سے معافی مانگی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پریانکا چوپڑا نے سکم کی حکومت کو کی گئی ایمیل کے ذریعے معافی مانگی، جس کی تصدیق حکومتی ارکان نے کی، جب کہ اداکارہ کی والدہ نے بھی فون کرکے حکومتی عہدیداروں سے بیٹی کے بیان پر معذرت کی۔ریاست سکم کے وزیر سیاحت نے بتایا کہ انہیں فلم کی ڈائریکٹر پاکھی اے تریوالا کی جانب سے بھی معذرتی پیغام موصول ہوا ہے۔تاہم دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے پریانکا چوپڑا کی جانب سے لکھے گئے خط کو شائع کیا، جس میں اداکارہ کی جانب سے اپنے بیان کی وضاحت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست سکم کی سرحدیں بیک وقت چین، بھوٹان اور نیپال سے ملتی ہیں، چین کا علاقہ تبت اس ریاست سے چند کلو میٹر کی دوری پر ہے۔چین اور بھارت کی سرحدوں کو ملانے والی اس ریاست میں ہمیشہ ہی امن امان کے مسائل رہے ہیں، مگر بھارت کا ہمیشہ یہ اصرار رہتا ہے کہ سکم ان کی سب سے پر امن ریاست ہے۔چین کا الزام ہے کہ اسی علاقے سے ہندوستان چین میں فوجی مداخلت کرتا ہے، جب کہ بھارت کہتی ہے کہ چین تبت کے راستے سکم میں مداخلت کرتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
salman, and,depika, will, work, together
Previous Post دپیکا پڈوکون اور سلمان خان ایک ساتھ کام کریں گے؟
Next Post دیسی یا فارمی، صحت کے لیے کونسے انڈے فائدہ مند؟
Desi or Pharmacy, which eggs are beneficial for health?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.