yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کر دیا

MH Kazmi June 25, 2019 1 min read
Prime Minister Imran Khan announced two tickets
Share this:

Prime Minister Imran Khan announced two tickets

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایمنسٹی سکیم سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کیلئے نہیں ہے ، مشکل وقت ہے ، ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے ، عمران خان کا نہ کوئی بزنس ہے اور نہ انڈسٹر ی ہے ، جوملک کے لئے بہتر ہوگا ،وہ میں کروں گا ، بے نامی جائیدادیں ضبط ہوجائیں گی اور سزا بھی ملے گی ۔جیونیوز کے پروگرام ”پاکستان کے لئے کرڈالو“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہر ملک پر ایک وقت آجاتاہے کہ یعنی آپ جس راستے پر لگے ہوئے ہیں اس پر جانہیں سکتے ، یا آپ تباہی کے راستے پر جائیں گے اور یا کھڑے ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مسئلہ ہے کہ ایک تو ہم پوری دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم جو ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، ان میں سے آدھا قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کیوں پہنچے ہیں؟ ہم یہاں کرپشن اور ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے پہنچے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹیکس کیوں دیں کیونکہ ہمارا پیسہ ہم پر خرچ نہیں ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم سے کہناچاہتا ہوں کہ ہم آپ کا پیسہ آپ پر خرچ کریں گے ، ہم اپنے خرچے کم کررہے ہیں ، وزیر نے اپنی تنخواہیں کم کی ہیں ، وزیر اعظم ہاﺅس کاخرچہ کم کیاہے ، فوج نے اپنا خرچہ کم کیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ جو کہتے وہیں کہ ٹیکس کے دائر ے میں آکر ہمیں ادارے تنگ کریں گے تو میں نے اس کے لئے کہہ دیاہے کہ اگر کوئی ادارہ تنگ کرے تو اس کیلئے وزیر اعظم شکایات سیل میں ایک الگ سیکشن بنا دیں گے کہ جس کو کوئی تنگ کرے وہ وہاں کال کرسکتاہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک ہم پیسے اکٹھے نہیں کریں گے ملک نہیں چل سکتا ، اس کے لئے ہم ہر سطح پر جائیں گے ، اس کااصل طریقہ یہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی لے آئیں، ہم کوشش کریں گے کہ ایف بی آر میں ریفارم کریں اور اگر یہ نہ ہوا تو ہم سب کچھ کریں گے ، اس کے لئے متبادل نظام بھی بنانا پڑا تو بنائیں گے کیونکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ راستہ ہی نہیں ہے ، اگر یہ نہ کیا تو قرضے بڑھتے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ جن لوگوں نے 30جون تک ایمنسٹی نہ لی تو میں اس کے لئے پاکستانیوں سے خصوصی اپیل کرتا ہوں کہ ملک اس وقت چلتاہے جب ساری قوم اکٹھی ہوجاتی ہے ، میں نے زلزلے اور سیلاب میں دیکھاہے کہ سب نے ملکر ملک کو مشکل وقت سے نکالا تھا ، اس وقت بھی حکومت اور عوام ملکر ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس وقت نہیں وہ تیس جون تک رجسٹرڈ کروالیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تیس جون کے بعد ایمنسٹی سکیم میں کوئی توسیع نہیں ہوگی ، اس وقت حکومت کے پاس جو معلومات ہیں ، وہ اس سے قبل کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں ، ہمارے پاس باہر سے بھی معلومات آرہی ہیں، اگر کسی کا پیسہ باہر پڑاہے اور وہ بتا نہیں سکتا کہ یہ کس طریقے سے کمایا ہے تووہ منی لانڈرنگ ہے ، یہ پیسہ پاکستان منگوا سکتاہے ، دو سرا بے نامی جائیداد یں جونوکروں کے نام پر بنائی گئیں ہیں ، اگر نوکر بتا نہ سکا کہ یہ جائیداد کیسے بنائی ہے تو وہ جائیداد ضبط ہوجائے گی اور سزا بھی ہوگی اور ایسے قوانین پاکستان میں پہلے نہیں تھے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا مطلب یہ ہے کہ ملک سے پیسہ چوری کرتے ہیں اور ملک سے باہر بھیجوا دیتے ہیں اور پھر ایک قانون کی مدد سے باہر سے منگوا لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سالانہ دس ارب منی لانڈرنگ ہوتی ہے اور ہم چھ ارب کا آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں، یہ ایمنسٹی سکیم سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈر ز کیلئے نہیں ہے ۔تاجروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہاہے کہ ہماری ماضی کی پالیسیوں سے درمیانے کاروباری طبقے کو نقصان پہنچاہے ، اس کے لئے ہم نے غریب طبقے کیلئے بجٹ میں نوے ارب روپیہ رکھاہے اور بزنس انڈسٹری کو بھی فائد ہ دینے کی کوشش کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا جب ملک مقروض ہوجاتاہے تو اس سے نکلنے کیلئے تھوڑا برداشت کرنا پڑتا ہے ، ترکی کے 2003میں ہمارے جیسے حالات تھے لیکن پھر ان کے حالات اوپر چلے گئے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ عرصہ مشکلات برداشت کرنا پڑیں گی لیکن پھر یہ ہمارا ملک بہت تیز ی سے اوپر جائے گا ، قوم یہ سوچے کے مشکلات کے بغیر قرضوں سے جان چھوٹ جائیگی تو یہ ناممکن ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ کچھ چیزیں کی گئی ہیں جو پہلے نہیں ہوا ، کوشش یہ ہے کہ ہم کاروباری حضرات سے ملکر یہ کریں ، ہم نے کاروباری لوگوں سے بہت زیادہ مشاورت کی ہے ، یہ لو اوردو ہورہاہے ، اس میں ہم نے پوری طرح مشاورت کی ہے ، ہم کوشش کررہے ہیں ، عمران خان کانہ کوئی کاروبار ہے اورنہ کو فیکٹری ہے ،میرا اس وقت کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے ، پہلی قیادت کااپنا کاروبار تھالیکن میں اس وقت صرف ملک کیلئے سوچ رہاہوں ، یہ ملک اس وقت کہاں کھڑا ہے ؟اس کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں کہ ان کوملک کی کتنی قدر ہے ؟ ہماری جو زمین ہے ،چائنہ اسی زمین سے تین گنا زیادہ پیداوار لے رہاہے ، ہم کواس ملک کومشکل حالات سے نکالناہے ۔وزیراعظم نے ایک تاجر کے سوال کے جواب نے کہاہے کہ اگر کسی کے پاس پیسے اس وقت موجود نہیں ہیں تو وہ بتادے وہ کس تاریخ تک پیسے دیدے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جہاں پہنچ گیاہے ، اس کے لئے عوام کواور حکومت کو اپنے آپ کو تبدیل کرناہے ، اللہ کہتاہے کہ میں اس وقت تک اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود کونہیں بدلتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کے اخراجات کم کئے جارہے ہیں، وزیر اعظم ہاﺅس کی جگہ پر چائنہ کے ساتھ ملکر ایک بڑی یونیورسٹی بنارہے ہیں ، میں اپنے گھر کے بجلی کے بل خود دیتا ہوں ،انگلینڈ میں مجھے دعوت دی گئی تھی لیکن میں نہیں گیا ، میں نے یہ سوچ نیچے تک لیکر آنی ہے ، اداروں کوٹھیک کرناہے تاکہ لوگوں کویہ احساس ہوکہ یہ ادارے ہمارےدشمن نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں امید رکھنا ہوں کہ وہ قوم جو دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے ، وہ ٹیکس دینے کوبھی فرض سمجھے گی ، اچھا ملک تو اس ملک میں آنا ہے ، یہ واحد ملک تھا جو اسلام کے نام پر بناتھا لیکن ہم اس سے دور چلے گئے ، ہم نے اس ملک کو ایک فلاحی ریاست بناناہے ۔کوئٹہ سے ایک تاجر کے سوال پر کہ وزیر اعظم اور کابینہ پہلے اپنے اثاثے خود ظاہر کرے تو وزیراعظم نے کہاہے کہ میر ے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں ، میرا ایک پیسہ پیسہ پاکستان میں ہے ، میں نے 25سال باہرکمائی کی اور سارا پیسہ ملک میں لیکر آیا ہوں ، بارڈر ایریا پر ہونیوالی سمگلنگ کے بارے میں ہم سوچ رہے ہیں اور اس حوالے سے افغان صدر سے بھی بات ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکس جمع کرتے کرتے اپنی صنعت کو تباہ کردیاہے ، اس کے لئے ہم کو سمگلنگ کوروکناہوگا ،سمگلنگ ختم ہوگی تو ہماری صنعت کھڑی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان علاقوں کوئی ایسا ذریعہ معاش بنانا چاہ رہے ہیں تاکہ لوگوں کوروزگار ملے اور سمگلنگ کا خاتمہ ہو۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"Make me Prime Minister again ..." How can Benazir Bhutto sit in the steps of "Condoliza Rice"? Years after a long time
Previous Post ’’ مجھے دوبارہ وزیر اعظم بنوا دیں ۔۔۔‘‘ بے نظیر بھٹو ’ کونڈالیزا رائس ‘ کے قدموں میں بیٹھ کر کیا کرتی رہیں؟ سالوں بعد تہلکہ خیز انکشاف
Next Post پاک فوج پر حملہ کرنے والے علی وزیر اور محسن داوڑ آج کل کہاں ہیں ؟
Where are Ali Wazir and Mohsin Wahr who attacked Pak Army today?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.