yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیر اعظم عباسی کے ملک بھرمیں دورے اور اجلاسوں میں اہم فیصلے

Web Editor May 30, 2018 1 min read
Prime Minister Abbasi's country visits and important decisions in meetings
Share this:

اسلام آباد: موجودہ  حکومت کل رات بارہ بجے اپنی آئینی مدت پوری  ہونے پر ختم ہونے جا رہی ہے اور یہ دن اس اعتبارسے بھی تاریخی دن ہوگا کہ ملک میں پہلی مرتبہ جمہوریت تسلسل کے ساتھ اپنے دس سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔

Prime Minister Abbasi's country visits and important decisions in meetingsاس سے قبل  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتہائی زیادہ متحرک و سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ایک جانب وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہاوس مصروفیات کا محور بنا دکھائی دے رہا ہے، ایک کے بعد ایک اجلاس ہورہا ہے جس میں اہم فیصلے ہورہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم ملک بھر کے طوفانی دورے کررہے ہیں اوراپنی حکومت کے پانچ سالہ دور میں شروع کئے جانیوالے اور مکمل کئے جانیوالے موٹرویز ،پاور پلانٹس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں۔ یہ وہ منصوبے ہیں جن کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف نے کرنا تھے مگر شاہد خاقان عباسی کررہے ہیںاور اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے مختصر دور میں بہت زبردست کام کیا ہے اورجس انداز سے شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر اپنی جماعت اوراپنی قیادت کا مقدمہ لڑا ہے۔

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ میاں نوازشریف کی نااہلی اور وزارت عظمٰی سے ہٹنے کے بعد شاہد خاقان عباسی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی جانب سے کیا جانے والا بہترین انتخاب تھا اورشاہد خاقان عباسی نے خود  کو ہر سیاسی محاذ پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کا فرنٹ لائن کمانڈر ثابت کیا ہے اس مشکل ترین وقت میں شاہد خاقان عباسی ثابت قدمی کے ساتھ اپنی جماعت اور قیادت کے  کندھے سے کندھا ملا ئے ڈٹ کر کھڑا ہے اور پارلیمنٹ کے اندر و پارلیمنٹ کے باہر اپنی پارٹی و قیادت کا نہ صرف بھرپور دفاع کیا ہے  بلکہ ملک بھر میں اہم دورے کرکے اپنی جماعت مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو بھی کھُل کربیان کیا ہے اور اسی تسلسل میں منگل کو بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتہائی مصروف دن گزارا اور قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ، گذشتہ ایک ماہ کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہے  جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوئے۔

اجلاس میں  ملکی داخلی، خارجی سلامتی کی صورتحال اور فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد دُرانی کی کتاب سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی ہی کی قیادت میں حکومت نے  اپوزیشن کے باہمی اتفاق سے نگران وزیراعظم  کا اہم مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے جو ہماری سیاسی و جمہوری میچیورٹی اور پُختگی کی جانب واضح اشارہ ہے سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات غیر متنازعہ نگران وزیراعظم  کی موجودگی میں ہونگے کیونکہ جسٹس(ر)ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے پچیس جولائی کی تاریخ کا اعلان بھی ہو چکا ہے اور انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں  پہنچ چکی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں پاکستان  مسلم لیگ(ن) پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت  بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ بھی کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات شیر کے نشان پر ہی لڑے گی، اسی طرح پاکستان تحریک انصاف بلے، پاکستان پیپلز پارٹی تلوار ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین تیر، ایم کیوایم پاکستان پتنگ، متحدہ مجلس عمل کتاب، اے این پی  لالٹین اور پاکستان عوام لیگ انسانی ہاتھ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی جبکہ باقی سیاسی جماعتوں  کی  انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی درخواستیں ابھی زیر غور ہیں اور اگلے چند دنوں میں  یہ عمل بھی خوش اسلوبی سے مکمل ہوجائے گا  اوراس کے ساتھ ساتھ آئندہ عام انتخابات کو صاف و شفاف بنانے اور خون خرابہ سے بچنے کی حکمت عملی پر بھی  کام جاری ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ گذشتہ چار سال کے دوران ملک میں فروغ پانے والے سیاسی انتشار وشدت پسندی کے رجحان کے نتیجے میں پیدا ہونیوالا سیاسی ماحول انتہائی خطرناک ہے اور پھر کچھ عالمی قوتیں بھی اپنے مذموم  عزائم لئے  سرگرم دکھائی دے رہی ہیں اور اس مرتبہ ان ملک دشمن قوتوں نے بلوچستان کو نشانہ بنایا ہوا ہے اور انہی مذموم عزائم کے تحت  پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے بلوچی زبان میں ریڈیو نشریات کا آغاز کیا ہے اس لئے اس نازک موڑ پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اور سیاسی و عسکری قیادت کو مل کر دانشمندانہ فیصلے کرنا ہونگے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میںملانا ہوگا۔ آئندہ عام انتخات کے موقع پر بڑے پیمانے پر سیکورٹی خطرات ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بیس ہزار پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے جبکہ کمیٹی نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔  اس کے علاوہ سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی متنازعہ کتاب کے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کیلئے فوج کے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میںفارمل کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

دوسری طرف سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیانیہ میں نرمی آنے کی بجائے سختی آتی جا رہی ہے۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ نگران حکومت کے آتے ہی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں اور شیخ رشید سمیت دیگر کیسوں میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں، یہی نہیں بلکہ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ میاں نوازشریف بھی جلد اڈیالہ یاترا کیلئے جانے والے ہیں۔ اس حوالے سے کیا ہوتا ہے اس میں اب کوئی زیادہ دیر نہیں ہے دو دن بعد موجودہ حکومت کا سورج ڈوب جائیگا اور یکم جون کا سورج نگران حکومت کی طلوع لے کر ابھرے گا مگر یہ حقیقت ہے کہ تمام تر سخت حالات کے باوجود میاں نوازشریف نہ صرف اپنے بیانیہ پر قائم دکھائی دے رہے ہیں بلکہ انکے بیانیہ میں مزید شدت آرہی ہے اور سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی متنازعہ کتاب کے معاملہ کے بعدسابق وزیراعظم نوازشریف نے منگل کو ایک بارپھرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The motorway police bullying after dolphin force in Lahore
Previous Post لاہور میں ڈولفن پولیس کے بعد موٹروے پولیس کی غنڈہ گردی
Next Post موٹروے پولیس کی راولپنڈی ٹول پلازہ کے قریب بس پر فائرنگ، 3 افراد زخمی
Motorway Police crackdown on the North 2 Sector GT Road

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.