yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگین مقدمات میں ملوث حامیوں کو عام معافی کا اعلان کردیا

MH Kazmi December 24, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دور صدارت کے آخری ایام میں لوگوں کو معاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناجائز ذرائع سے فنڈز جمع کرنے کی مہم کےمرتکب اپنے سمدھی اور روسی معاملے میں ملوث اپنے دو دیگر ساتھیوں کی سزائیں معاف کی ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں جلد اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے صدر کے لیے اپنے آخری ایام میں لوگوں کی سزائیں معاف کرنا ایک عام روایت ہے۔ سابق صدر بارک اوباما نے بھی اپنے اقتدار کے آخری دن سنیکڑوں افراد کو معافی نامہ جاری کیا تھا جس میں بیشتر افراد کو منشیات کے استعمال کے لیے قصوروار قرار دیا گيا تھا۔ موجودہ صدر ٹرمپ کا اقتدار آئندہ 20 جنوری کو ختم ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ 23 دسمبر کو انہوں نے متعدد مزید افراد کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ معافی نامے کی اس نئی فہرست میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق مینیجر پال مینافورٹ، ان کے ایک ساتھی روجر اسٹون اور داماد جیراڈ کشنر کے والد چارلز کشنر کا نام شامل ہے۔ ٹرمپ کے سمدھی چارلز کشنر نے ٹیکس کے 18 معاملات میں عدالت کے سامنے ہیرا پھیری کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ انہیں ثبوتوں کو تلف کرنے اورغیر قانونی طور پر فنڈز جمع کرنے کی مہم چلانے کے لیے دو برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ٹرمپ نے ان کی بھی سزا معاف کر دی ہے۔ ان پر نیو جرسی کے گورنر کرسٹ کرسٹی نے مقدمہ چلایا تھا جو ایک وقت ٹرمپ کے مشیر بھی رہے تھے۔ مینافورٹ کو 2016ء کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے لیے خصوصی تفتیش کے بعد قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ ان پر غلط بیانی سے کام لینے اور منی لانڈرگ میں ملوث ہونے پر امریکا کے خلاف سازش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سات برس سے زیادہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ صدر کی جانب سے معافی ملنے کے بعد مینافورٹ نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “صدارتی فرمان کے ذریعے آپ نے ہمیں جو معافی عنایت کی ہم اس پر شکر گزار ہیں۔ الفاظ یہ بیان کرنے سے قاصر ہیں کہ میں آپ کا کتنا احسان مند ہوں۔” روجر اسٹون کو ارکان پارلیمان کے ساتھ حلفیہ بیان میں جھوٹ بولنے کے لیے قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ انہیں بھی اس جرم کے لیے 40 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم صدر ٹرمپ نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بھی معاف کردیا ہے۔ بدھ کے روز صدر نے 23 دیگر افراد کی بھی سزا کی معافی کا اعلان کیا اور اس طرح گزشتہ دو روز کے اندر انہوں نے 49 افراد کو معافی نامہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے عراقی شہریوں کی ہلاکت کے لیے قصوروار ٹھہرائے گئے بلیک واٹر کمپنی کے گارڈز کو بھی معاف کر دیا ہے۔

PRESIDENT, USING, SPECIAL, RIGHTS, TO, GIVE, IMMUNITY, TO, HIS, POLITICAL, ALLIES
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post یورپی یونین کی 27 ممالک کو ویکسین استعمال کی اجازت
Next Post ترکی، بھارتی ویب سائٹس بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی سفارتخانے پاکستان اور مسلم مخالف پروپیگنڈے میں مصروف، ترک حکام کا موثر جواب

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.