yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صدر پرائیویٹ اسپتال ایںڈ کلینک ایسوسی ایشن جنید شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

Web Editor April 26, 2019 1 min read
President Private Hospital And Clinic Association Junaid Shah announces resignation from post
Share this:

کراچی: کراچی میں غلط انجکشن سے ہلاک ہونے والی ننھی بچی نشوا کی موت کے بعد پہلا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے صدر پرائیویٹ اسپتال ایںڈ کلینک ایسوسی ایشن جنید شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ جنید شاہ نے پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ذمہ داران بھی اپنی غلطی تسلیم کر کے مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کل ٹی وی چینل پر ایک رپورٹ دیکھی ، اس کو سب نے سراہا لیکن میں نے کچھ زیادہ ہی سراہا ، کچھ لوگوں نے کہا کہ منفی رپورٹنگ کی گئی لیکن میں قطعی طور پر نہیں سمجھتا کہ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں منفی اور غلط رپورٹنگ کی گئی۔ رپورٹ میں ایک اچھی چیز کی نشاندہی کی گئی۔ نشاندہی کی گئی کہ جو لوگ سیٹوں پر بیٹھے ہیں وہ اہل ہی نہیں ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ جب ایسے لوگوں کا تقرر کیا جا رہا تھا تب ہیلتھ کمیشن کہاں تھا؟ اہلیت تو سیٹ پر تقرری سے قبل چیک کی جاتی ہے۔

چئیرمین ہیلتھ کئیر کمیشن سے متعلق بھی نجی ٹی وی چینل کی نشاندہی بالکل درست ہے۔ یہ لوگ غلط عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں کسی کا تجربہ مکمل نہیں ہے تو کسی کی ماسٹرز کی ڈگری مکمل نہیں ہے۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کا کام ہے کہ اسپتالوں کو دیکھے۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل نے اس معاملے کی نشاندہی کی حالانکہ یہ کام سندھ حکومت کا تھا۔ جنید شاہ نے مزید کہا کہ مجھ میں شرم ہے میں مزید اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا۔ لہٰذا میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ واضح رہے کہ کراچی میں غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی بچی نشوا 22 اپریل کو انتقال کر گئی تھی۔ نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی جس کے بعد نشوا کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا اور دماغ میں آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث بچی کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوگئے تھے۔ غفلت برتنے کے الزام میں دارالصحت اسپتال انتظامیہ کے خلاف شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط میں بتایا تھا کہ واقعہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے سبب پیش آیا تھا۔ نشوا کے والد محمد قیصر نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہہ رکھا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو لوگوں کے ساتھ مل کر احتجاج کروں گا اور دھرنا دے دوں گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The government decided to finish the Ministry of Energy
Previous Post حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
Next Post ویلکم بیک اسد عمر
Welcome back Asad Omar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.