yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکہ ، کرونا کیخلاف جنگ انتخابی مہم کا اہم ترین ایجنڈا، صدر ٹرمپ نے بھی اہم ترین وعدہ کرلیا

MH Kazmi May 4, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) کرونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی ترجیحات کو متاثر کیا ہے وہیں دنیا کی سپرپاور امریکہ میں صدارتی انتخابات میں اہم ترین ایجنڈے کے طور پر بھی سامنے آیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے آغاز پر انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ رواں برس کے اختتام تک کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کر لی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کا آغاز اتوار کو ‘نجی ٹی وی’ کو دیے گئے ایک انٹرویو سے کیا۔ انٹرویو کے لیے انہوں نے لنکن میموریل کے اندرونی احاطے کا انتخاب کیا۔ صدر ٹرمپ نے عوام سے وعدہ کیا کہ رواں برس کے اختتام تک کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ عالمی وبا سے پھیلنے والی مایوسی کو ترک کریں اور شاندار مستقبل کی طرف دیکھیں۔ طویل اس انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے زیادہ وقت کرونا وائرس اور اس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر صرف کیا۔ انٹرویو کے دوران عام شہریوں نے بھی صدر سے بذریعہ ویڈیو لنک سوالات کیے۔ انٹرویو کے دوران ایک خاتون نے اپنے سوال میں کہا کہ وہ معاشی طور پر تباہ ہو چکی ہیں جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کی ملازمت واپس آ جائے گی اور آپ پہلے سے زیادہ پیسے کما سکیں گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ہم ملک کو زیادہ وقت تک بند نہیں رکھ سکتے اور ملک کو تنہا بھی نہیں کر سکتے۔ امریکہ کے لیے اگلا سال شاندار ہو گا۔” صدر ٹرمپ اس بات پر بھی زور دیتے رہے کہ ان کی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے شاندار کام کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس سے ہونے والے جانی نقصان پر صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔غب

صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اقدامات نہیں کیے۔ تاہم صدر ٹرمپ اس الزام کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ خود کو ‘حالتِ جنگ کا صدر’ بھی قرار دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ نومبر میں ہونے والا صدارتی انتخاب اُن کے لیے ریفرنڈم ہو گا۔یاد رہے کہ رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن جماعت کی جانب سے صدر ٹرمپ دوسری مدتِ صدارت کے لیے امیدوار ہیں جن کا مقابلہ ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔
انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو اس تنقید کا بھی سامنا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات سے قبل ہی اپنی کامیابی کا اعلان کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے اعلانات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب امریکہ میں ایک ہفتے کے دوران ہزاروں افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں۔رائے عامہ کے ابتدائی جائزوں میں صدر ٹرمپ پر ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو سبقت حاصل ہے۔خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حال ہی میں کیے گئے 538 پولز میں 43 فی صد عوام نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ 50 فی صد سے زائد افراد نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش دکھائی دیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں 33افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو قرار ۔۔
Next Post اسرائیل لیکوڈ پارٹی طویل ترین اقتدار کا سورغ غروب ہونے والا؟

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.