yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بارش سے تیاریاں متاثر، ٹیم مینجمنٹ کے ماتھے پر فکر کی لکیریں نمودار

MH Kazmi November 13, 2016 1 min read
Preparations for the rain, the team of worry appeared on the forehead of Management
Share this:
Preparations for the rain, the team of worry appeared on the forehead of Management
Preparations for the rain, the team of worry appeared on the forehead of Management

کراچی: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں بارش سے متاثر ہونے سے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے ماتھے پر فکرکی لکیریں نمودار ہو گئیں۔

منیجر وسیم باری کا کہنا ہے کہ موسم سے کوئی لڑ نہیں سکتا،واحد وارم اپ میچ کے ابتدائی دونوں دن کھیل نہ ہو سکا، پلیئرز کو انڈور ٹریننگ پر اکتفا کرنا پڑا،اس سے قبل بھی بارش نے خاصا پریشان کیا، ایسے میں ہم امید ہی کر سکتے ہیں کہ اتوار کو موسم اچھا رہے اور پریکٹس کا موقع مل سکے، ان کے مطابق پلیئرز نے وقت ضائع نہیں کیا اور انڈور نیٹ سیشنز و ٹریننگ سے خود کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی فٹ اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، شارجہ ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ سے کئی روز قبل ہی نیوزی لینڈ پہنچی تاکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو کر میزبان سے مقابلہ کیا جا سکے، مگر اب تک بارش کے سبب اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا،کھلاڑیوں کو بہت کم ہی نیٹ پریکٹس کا موقع ملا ہے، زیادہ تر انڈور سیشنز ہی ہوئے، پہلے ٹیسٹ سے قبل میزبان اے سے واحد وارم اپ میچ کے ابتدائی 2 روز بھی بارش نے کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے نہیں دیا ، یہ صورتحال ٹیم مینجمنٹ کیلیے بھی تشویش کا باعث ہے۔

منیجر وسیم باری نے فون پر نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب سے یہاں آئے متواتر بارش ہو رہی ہے، ان دنوں پورے نیوزی لینڈ کا یہی حال ہے،گوکہ سردی تو نہیں مگر موسم آبرآلود ہے، اب اتوار کو بھی بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے، ایسے میں ہم امید ہی کر سکتے ہیں کہ ایسا نہ ہو اور پریکٹس کا موقع مل سکے، انھوں نے کہا کہ موسم سے کوئی لڑ نہیں سکتا، پلیئرز نے وقت ضائع نہیں کیا اور انڈور نیٹ سیشنز اور فزیکل ٹریننگ کر کے خود کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک دن ہمیں گراؤنڈ میں بھی سیشن کا موقع ملا جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا تھا، پہلے ٹیسٹ سے قبل یہ واحد وارم اپ میچ ہے، اگر تیسرے دن کا بھی کھیل نہ ہوا تو ٹیم کو بغیر میچ پریکٹس میدان میں اترنا ہو گا، گوکہ یہ سخت سیریز ہے البتہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند اور وہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں۔

اضافی وارم اپ میچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سیریز کے شیڈول کافی پہلے تیار کر لیے جاتے ہیں لہٰذا اب ایسا ممکن نہ ہوگا، اتنے کم وقت میں انتظامات کرنا آسان نہیں ہوتا۔ وسیم باری نے کہا کہ اس وقت ٹیم میں کسی کھلاڑی کو فٹنس مسائل کا سامنا نہیں، سب مکمل فٹ اورعمدہ پرفارمنس کیلیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ17 نومبر سے پہلا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں شروع ہو رہا ہے، وہاں آخری پانچ روزہ میچ ہائی اسکورنگ ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی، پہلی اننگز میں مہمان ٹیم نے505 کا بڑا مجموعہ بھی حاصل کیا تھا، اس حوالے سے سوال پر وسیم باری نے کہا کہ ہماری ٹیم یو اے ای سے سیریز کھیل کر آئی ہے، وہاں اور یہاں کی کنڈیشنز میں بہت زیادہ فرق ہے، ہمیں کیسی وکٹ ملتی ہے اس کا اندازہ تو دیکھنے کے بعد ہی ہو سکے گا، البتہ پاکستانی کھلاڑی پروفیشنل اور ہر طرز کی پچزسے خود کو ہم آہنگ کرنے کے اہل ہیں۔

ویسٹ انڈیز سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس حوالے سے سوال پر ٹیم منیجر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھنے کا اچھا موقع مل گیا، مجھے یقین ہے کہ نیوزی لینڈ سے میچز میں وہ بہترینکھیل پیش کریں گے،اس کیلیے ٹیم کو جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Protest against the United States, Trump, arrest 200
Previous Post امریکا، ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری، 200 گرفتار
Next Post ورلڈ کپ میں پاکستان کی براہ راست شرکت پر خطرات بڑھ گئے
Increased risks to Pakistan's participation in the World Cup

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.