yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیاسی جنگ: نواز شریف، زرداری تعاون ممکن بن سکتا ہے؟

Web Editor November 23, 2017 1 min read
Political war: Nawaz Sharif, Zardari collaboration can be possible?
Share this:

دونوں جماعتوں ن لیگ اور پی پی میں تعاون کیلئے تحریک انصاف کا سیاسی دباؤ بھی ہے سینیٹ انتخابات کے بعد قومی انتخابات سے پہلے غیر اعلانیہ مفاہمت خارج ازامکان نہیں۔

دونوں جماعتوں ن لیگ اور پی پی میں تعاون کیلئے تحریک انصاف کا سیاسی دباؤ بھی ہے سینیٹ انتخابات کے بعد قومی انتخابات سے پہلے غیر اعلانیہ مفاہمت خارج ازامکان نہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پیپلز پارٹی سے غیر مشروط ہاتھ ملانے کی پیشکش اور آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم رہنے کا اعلان یہ ظاہر کر رہا ہے کہ نوازشریف ایک بڑی سیاسی جنگ کی تیاری میں ہیں جس میں وہ سویلین بالادستی، ووٹ کے تقدس اور آئین کی پاسداری کو بنیاد بنا کر آگے چلنا چاہتے ہیں اور یہی وہ مشترکہ نکات ہیں جو آنے والے وقت میں ایک بار پھر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشترکہ جدوجہد کا راستہ کھول سکتے ہیں کیا نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان دوبارہ تعاون ممکن ہو سکتا ہے کیا آنے والے انتخابات میں دونوں جماعتوں کے درمیان غیر اعلانیہ مفاہمت کا راستہ کھل رہا ہے اور ن لیگ کی قیادت اور حکومت کو درپیش مشکلات میں کیا پیپلز پارٹی کی نئی قیادت ان کا ساتھ دے سکتی ہے یہ وہ بنیادی نکات ہیں جن کا جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ آنے والے سیاسی حالات میں سیاسی جماعتوں کی ترجیحات اور مفادات کا پتہ چل سکے جہاں تک نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان دوبارہ تعاون کا سوال ہے تو پہلے یہ دیکھنا پڑے گا کہ تعلقات میں ڈیڈ لاک کہاں سے آیا اور اس میں قصور کس کا تھا۔

سابق صدر آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سندھ میں قانون کا شکنجہ کسا جانے لگا تو سابق صدرنے پشاور کی ایک تقریب میں اسٹیبلشمنٹ میں اپنے مخالفین کو اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو تین سال بعد چلے جانا ہے ہمیں یہیں رہنا ہے اس کے ساتھ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو للکارتے ہوئے تین مرتبہ ہوشیار ہوشیار ہوشیار کی گردان کی تھی دراصل یہ وہ نکتہ تھا جس کے بعد آصف علی زرداری کی پارٹی اور ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خراب ترین سطح پر چلے گئے اور پھر کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کا رُخ بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ کرپشن، زمینوں پر قبضے اور دیگر سیاسی نوعیت کے معاملات کی طرف ہو گیا وہ دور بھی تھا جب پیپلز پارٹی کے سیاسی گھر سندھ میں ان کے لیے زمین تنگ کی جا رہی تھی اور دوسری طرف زرداری لاکھ کوششوں کے باوجود وفاق میں برسراقتدار مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ وزیراعظم نوازشریف سے طے شدہ ملاقات نہ کر سکے ،دراصل اسٹیبلشمنٹ کے خلاف یہ دوسرا موقع تھا جب نوازشریف نے بوجوہ انہیں دھوکہ دیا اور میمو گیٹ کے بعد اینٹ سے اینٹ بجانے کے بیان کے وقت تک آصف علی زرداری کو تنہا چھوڑ کر تنہا سیاسی سفر پر نکل گئے اس وقت اسٹیبلشمنٹ کا ٹارگٹ آصف علی زرداری اور ان کی جماعت تھی اور وفاق وزارت داخلہ کے ذریعہ کراچی میں رینجرز اور نیب کو خصوصی اختیارات دیتا رہا پیپلز پارٹی چوہدری نثار کے کردار پر چیختی چلاتی رہی اندر سے وہ بھی اس کیفیت کو جانتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے اس سخت رویے میں میاں نوازشریف کی تائید بھی کسی حد تک شامل ہے۔

پاناما لیکس کے بعد ملک کے اندر جاری سیاسی بحران میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد ایک نیا موڑ مڑ چکا ہے اس موڑ میں سیاست اور طاقت کے کھلاڑی بدل چکے ہیں اب اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف کے درمیان ایک سخت تناؤ کی کیفیت ہے اور دوسری جانب پیپلز پارٹی لائن کے دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑی تماشا دیکھ رہی ہے لیکن حالات اور واقعات کا رُخ یہ بتا رہا ہے کہ احتساب کا یہ عمل نوازشریف ان کی جماعت کے دباؤ کے باعث صرف ان تک محدود نہیں رہے گا ،پیپلز پارٹی کی طویل سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو وہ اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ ن دونوں ہی سے زخم خوردہ ہے لہذا ایسی سنجیدہ سیاسی سوچ کی حامل جماعت سے یہ امید ممکن نہیں کہ وہ ووٹ کے تقدس آئین کی بالادستی اور سول ملٹری کے عدم توازن کے معرکے میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑی رہے۔

دوسری طرف ان دونوں جماعتوں کو اکھٹا کرنے کے لیے ملک میں ایک تیسری بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کا دباؤ بھی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی منظور نظر ہے اور عوام میں مقبولیت رکھتی ہے لہذا اب دونوں جماعتیں اپنے اختلافات پر ڈٹی رہیں تو یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہو گا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف انتخابی میدان میں ان دونوں جماعتوں کی لڑائی کا فائدہ اٹھا کر پارلیمانی سیاست کا نقشہ ہی بدل دے لہذا شاید ابھی فوری طور پر نوازشریف اور آصف علی زرداری ہاتھ نہ ملائیں مگر سینیٹ کے انتخابات کے بعد اور قومی انتخابات سے پہلے ان دونوں جماعتوں میں قربتیں لازمی طور پر بڑھ سکتی ہیں شاید دونوں جماعتیں آئندہ انتخابات میں اتحادی تو نہیں ہوں گی البتہ غیر اعلانیہ مفاہمت کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی سے چند سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کر لی جائے جس کے اشارے سیاسی حلقوں سے مل رہے ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑی دونوں جماعتوں اور قیادتوں میں فوری طور پر کوئی بڑی اور واضح مفاہمت نہ ہو سکے مگر ایسا وقت آ سکتا ہے کہ سیاسی چپقلش اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی درجہ حرارت کم ہو جائے اور آج ایک دوسرے کے منہ نہ دیکھنے والے کل کلاں آپس میں بغلگیر ہوتے نظر آئیں اور ملک کی سیاسی تاریخ اس طرح کے مناظرسے بھری پڑی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ کو نمائش کی اجازت مل گئی
Previous Post ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ کو نمائش کی اجازت مل گئی
Next Post شہید میجر اسحاق کی میت سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچا دی گئی
Shaheed Major Ishaq's corpse was reached from CMH to residence WAPDA Town

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.