yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ، متعدد افراد گرفتار

MH Kazmi May 26, 2017May 26, 2017 1 min read
Police shelling farmers protest in Islamabad, arrested several people
Share this:
 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی شیلنگ کے بعد ڈی چوک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔
Police shelling farmers protest in Islamabad, arrested several people
Police shelling farmers protest in Islamabad, arrested several people

اسلام آباد میں ڈی چوک پرکسانوں کی جانب سے بجٹ میں مراعات کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا جارہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ باردانے کے معاملے پرہمیں پٹواریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جنہیں کاشتکاری کے بارے میں کچھ علم نہیں وہ کسانوں کے لیے پالیسیاں بنارہے ہیں، بجٹ میں کسانوں کے لیے تجاویزتو پیش کردی جاتی ہیں مگران پرعمل نہیں ہوتا، ، ہم محنت کرکے فصلیں تیار کرتے ہیں لیکن اس کا کوئی منافع نہیں ملتا۔ اسحاق ڈارہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ماردیں لیکن کسان دشمن بجٹ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

کسان اتحاد کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام اقسام کی کھادوں کی ان پٹ اورآؤٹ پٹ سے جی ایس ٹی ختم، زرعی بجلی کا دن رات کے لئے بجلی کا ٹیرف چارروپے فی یونٹ مقرر، زرعی بجلی کے بقایاجات معاف اورزرعی مشینری سے تمام ٹیکس ختم کئے جائیں۔  ایک موقع پر کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خورشید شاہ بھی مظاہرے میں شریک ہوئے لیکن وہ اپنی حمایت کی یقین دہانی کے بعد واپس چلے گئے۔

احتجاج کے دوران صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب پولیس نے کسانوں پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اورپانی کی توپ کا استعمال کیا، جس پرکسانوں نے بھی ہتھراؤ شروع کردیا ، مظاہرین کے بھرپورجواب پر پولیس اہلکار اپنی گاڑیاں چھوڑ کرپیچھے ہٹ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرکی ہدایات کے باوجود پولیس اہلکارآگے بڑھنے سے گریزاں دیکھے گئے۔ پولیس نے کئی کسانوں کوگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا ہے جب کہ ٹریفک بھی بحال ہوگیا ہے۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کے بعد ریڈ زون کے گرد پولیس اورایف سی کا گشت بڑھا دیا گیا جب کہ ریڈ زون اورشہر کی اہم چوراہوں پر پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کسانوں پرحکومتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نظرمیں کسانوں، مزدوروں اورمحنت کشوں کی کوئی اہمیت نہیں، اپنے حقوق کیلیے سڑکوں پرنکلنے والے کسانوں پرتشدد آمرانہ سوچ کا مظہرہے، حکومت طاقت آزمانے کے بجائے کسانوں کو ان کے حقوق دے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان اپنا حق مانگ رہے ہیں، رعایت نہیں، انہیں انتہائی قدم اٹھانے پرمجبورنہ کیا جائے، سبسڈی دینے سے ملک خوراک میں خود کفیل ہوگا، انہوں نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں پرتشدد کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Peshawar: Pti workers attack on hazar khawani gird station
Previous Post پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں کا ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا
Next Post شادی میں بے سرا گانے سے روکنے پر باراتی قتل
Guests killed on stop Cacophonist songs

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.