yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کے ساتھ ہی ن لیگ کے رہنمائوں کا تحفظات کا اظہار

Web Editor June 7, 2018 1 min read
PML-N leadership expressed reservations over appointment of Hassan Askari as caretaker CM Punjab
Share this:

لاہور: حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کے ساتھ ہی ن لیگ کے رہنماو¿ں نے اپنے تحفظات کا اظہار کر نا شروع کردیا ہے۔

PML-N leadership expressed reservations over appointment of Hassan Askari as caretaker CM Punjabسابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حسن عسکری سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی جبکہ حنیف عباسی بولے حسن عسکری ٹاک شوز میں ہمارے خلاف بولتے ہیں وہ ایک غیر جانبدار شخص نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا ہے ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیںاور ان کی تقرری پر تحریری طورپر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں،بدقسمتی ہے جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ حسن عسکری سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی،انھوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی قیادت کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کےخلاف باتیں کرتے رہے ہیں۔دوسری طرف کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے آئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری پر

تحفظات ہیں وہ ایک غیر جانبدار شخص نہیں ہیں،ٹاک شوز میں ہمارے خلاف بولتے ہیں۔ریحام خان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی ن لیگ درمیان میں کہاں سے آ گئی؟ ریحام کی کتاب میں جولکھا گیاپی ٹی آئی اسے جھوٹ ثابت کرے، اب نکاح اورطلاق کاالزام بھی (ن)لیگ پرلگایاجائےگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی ساری ذمہ داری نگران حکومت پر ہے،ہماری حکومت نے 11 ہزارمیگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام زیر غور آیا۔ الیکشن کمیشن ممبرز نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ اور جسٹس (ر) سائر علی کے ناموں پر غور کیا ۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے ناموں ایاز امیر اور پروفیسر حسن عسکری رضوی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن ممبرز نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔ پروفیسر حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پروفیسر حسن عسکری رضوی کا شمار پاکستان کی نامور علمی شخصیات میں ہوتا ہے وہ مختلف اخبارات، جرائد میں مایہ ناز مبصر کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں جبکہ قومی و بین الاقوامی جامعات میں تدریسی فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan defeated Malaysia by 147 runs, the Vietnam Twenty20 Asia Cup
Previous Post ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے ہرا دیا
Next Post عوام پر پٹرول بم گرنے کو تیار
Ready to fall petrol bombs on public

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.