yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تہلکہ خیز انکشاف : پاکستان کے اہم ترین اور بڑے شہر کے بازار وں میں سور کتے اور گدھے کا گوشت بک رہا ہے ۔۔۔۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے تازہ ترین خبر

Web Editor September 4, 2018 1 min read
Successful development: Pigs and donkeys are hungry in Pakistan's most important and big city markets
Share this:
اسلام آباد (ویب ڈیسک )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وزیراعظم کوانتخابات کے دوران آر ٹی ایس سسٹم میں خرابی کی فرانزک انکوائری کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی کو پی ٹی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ پتہ چل سکتا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم کو

کس طرح سے ہیک کیا گیا،کمیٹی میں سینیٹر اسد جونیجو کے آئی ٹی کے حوالے سے ٹیکنیکل سوالات پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے آئی ٹی حکام آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم میں خرابی پر جواب دینے سے قاصر رہے ،کمیٹی نے چولستان میں تین بچیوں کی ہلاکت پر تین دن میں جے آئی ٹی بنانے اور تین ہفتوں میں اس کی رپورٹ طلب کرلی اور ڈی سی بہاولنگر کو تین دن کے اندر ہٹانے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے وفاق میں فوڈ اتھارٹی ایکٹ بنانے کے حوالے سے وزارت قانون وانصاف سے تین ہفتوں میں قانونی رائے طلب کرلی ہے ،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عبدالرحمن ملک کی سربراہی میں ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیئرمین نادرا، ڈی پی او بہاولنگر و دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی، عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر غور کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے چیف الیکشن کمشنر کے اجلاس میں نہ آنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر یہ کارروائی نہ کی جائے ،ان کے اصرار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فون کر کے کمیٹی میں آدھے گھنٹے میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی جس پر وہ پہنچ گئے ، الیکشن میں دھاندلی پر کمیٹی میں موجود تمام جماعتوں کے سینیٹرز کو بولنے کا موقع دیا گیا،
ہر ایک نے اپنی شکایات کمیٹی کے سامنے رکھیں،آر ٹی ایس کے حوالے سے سینیٹر اسد علی جونیجو نے نادرا اور ای سی پی حکام سے سخت سوالات کئے ، کمیٹی میں عثمان کاکڑ نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کی اور ان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے جس پر چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے ان کے کارروائی سے حذف کر دیئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن پر ابھی کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اس لئے ہم ان کو مجرم نہیں کہہ سکتے ، کمیٹی میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتوں کو کمیٹی میں بلایا جائے گا اور کہا جائے گا کہ وہ اپنے ثبوت کمیٹی کے سامنے پیش کریں اس کے لئے ایک پرفارما بھی تیار کر لیا گیا ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کو بھیجا جائے گا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی الیکشن 2018 کے دوران بے ضابطگیوں و آرٹی ایس کی ناکامی پر اہم سفارشات پیش کریگی، اراکین کو الیکشن نتائج میں تاخیر، پولنگ ایجنٹس کو نکالنے ، فارم 45 کی کمی سمیت مختلف بے ضابطگیوں پر تشویش ہے ،آر ٹی ایس کو کیا بند کیا گیا یا نادرا کی طرف سرور ڈاؤن ہوا جو ہیوی ٹریفک کو کنٹرول نہ کر سکا، آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا نہایت ضروری ہے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ،قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکومت سے پوری طور پر مشترکہ پارلیمانی کمیشن بنانے کی سفارش کر دی ہے ،
کمیٹی نے چولستان میں قتل ہونے والی تین بچیوں کے فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے نمونوں میں ٹمپرنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چولستان واقعہ کی اوکے کی رپورٹ دینے والے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا جبکہ کمیٹی نے فرانزک لیبارٹری کے سربراہ کے اجلاس میں نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی فرانزک کو بات کرنے سے روک دیا اور اگلے اجلاس میں ڈی جی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،کمیٹی میں سینیٹر اعظم سواتی کی طرف سے وفاقی علاقے میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل بھی زیرغور آیا مگر تمام ارکان کمیٹی کی متفقہ رائے پر بل کو وزارت قانون کو بھیج دیا گیا، شہریار آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد میں سور، کتوں اور گدھوں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے ۔ اس حوالے سے سخت سے سخت سزائیں تجویز کی جائیں۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ان کا مجوزہ بل صرف وفاق میں لاگو ہو گا۔ اسلام آباد میں سولہ پانی کی کمپنیاں ہیں جن میں سے 9 غیرمعیاری پانی فروخت کر رہی ہیں۔ سینیٹر مشتاق خان نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی خوراک کی اشیاء کے بارے میں کوئی اتھارٹی قائم نہیں ہے جو اس کو چیک کرے ، حرام اور مضر صحت چیزیں لوگوں کو کھلائی جا رہی ہیں، چیئرمین کمیٹی نے بل کو وزارت قانون کو بھیجتے ہوئے تین ہفتوں کے اندر بل پر رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Incredible news of returning from Sindh's airports
Previous Post سب دھندا ہے پرگندہ ہے ۔۔ سابق آئی جی سندھ کی انوکھی کرپشن کہانی سامنے آگئی ، سندھ کی فضاؤں سے لوٹ مار کی ناقابل یقین خبر
Next Post 1979ء میں مسجد الحرام پر حملہ آور ہونے والے دہشت گرد وں کے سربراہ کا بیٹا مسجد الحرام میں کس اہم ترین عہدے پر فائز ہو چکا ہے؟ ناقابل یقین انکشاف
Incredible Disclosure

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.