yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فلسفہ قربانی اور اس کے تقاضے

Yes 1 Webmaster September 23, 2015 1 min read
Sacrifice Eid ul Adha
Share this:
Sacrifice Eid ul Adha
Sacrifice Eid ul Adha

تحریر: عتیق الرحمن، اسلام آباد
قربانی کرنے کی رسم زمانہ جاہلیت میں بھی مروج تھی۔من گھڑت دیوتائو ں کی خوشنودی کے لئے یا نذر و شکر کے سبب قربانی کا عمل جاری و ساری رہتاتھا۔ البتہ زمانہ جاہلیت کی قربانی یہ تھی ذبیحہ کو بت کے سامنے رکھ دیا جاتا، یا پہاڑوں پر چھوڑ دیاجاتا۔اس قربانی کا تصور جو غیر اللہ کے نام پر کی جاتی تھی مقصد صرف یہی ہوتاتھا کہ آفات و بلیات سے محفوظ رہ سکیں دیوتائوں کی خدمت میں قربانی کردی اب ہم مامون و محفوظ ہیں۔

حضرت ابراھیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کے بعد فلسفہ قربانی تبدیل کردیا گیا ۔اللہ تعالی نے حضرت ابراھیم کو بوڑھاپے میں اولا د عطاکی حضرت اسماعیل کی صورت میں ۔مختلف امتحانوں سے گزرنے کے بعد جب حضرت اسماعیل لڑکپن کو پہنچے اور حضرت ابراھیم کے قلب مبارک میں حضرت اسماعیل کی بے انتہامحبت پیدا ہوچکی تھی تو اللہ تعالی نے ان کی محبت کا امتحان لینے کے لئے انہیں حضرت اسماعیل کو قربان یعنی ذبح کرنے کا حکم دیا ۔ حضرت ابراھیم نے یہ خواب اپنے صاحبزادے کو سنایا تو انہوں نے بھی فرمانبرداری اور اطاعت کے جذبے سے کہا کہ آپ کو جو حکم دیا گیا ہے اس پر عمل کر گزریں آپ مجھے شاکر و صابر پائیں گے۔شیطان نے لاکھ جتن کئیے کہ دونوں نبیوں اور حضرت ہاجرہ کے دل میں وسوسے ڈال کر ان کو اس قربانی اور اللہ کے حکم کی تعمیل سے روک دے مگر انبیا پر شیطان کو زور چل ہی نہیں سکتاکیوں کہ وہ معصوم ہوتے ہیں۔

حضرت ابراہیم نے حضرت اسماعیل کو ذبح کرنے کے لئے لٹادیا ہاتھ پائوں باندھ کر تاکہ شدت الم و تکلیف سے مزاحمت نہ ہو(اسی لئے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرتے وقت ان کومضبوطی کے ساتھ باندھ لینے کا حکم ہے کہ جانوروں کو اذیت نہ پہنچے اور خوب اچھے طریقے سے ذبح کیے جاسکیں)لیکن اللہ تعالیٰ کو حضرت اسماعیل کی قربانی مقصود نہ تھی بلکہ یہ ایک امتحان تھا کہ حضرت ابراہیم اپنے ادھیڑ عمر کے بیٹے کے مقابل اللہ کی محبت و اطاعت کو غالب کرتے ہیں یا مغلوب۔۔۔۔جب حضرت ابراہیم اپنا ارادہ انجام دینے کے لئے چھری چلاتے تو چھری نہ چلتی اتنے میں جنت سے مینڈھا فرشتے لے کر حاضر ہوئے اور چھری چلی تو دیکھا کہ حضرت اسماعیل قریب بیٹھے ہوئے ہیں ااور مینڈھا ذبح ہواہوا ہے اور اللہ نے فرمایا کہ آپ نے خواب سچ کردیکھا یاہے اور آپ سچوں میں سے ہیں۔

اللہ رب العزت نے آخری امت پر بھی قربانی لازم قراردیا اجماع امت ہے کہ قربانی ہر صاحب ثروت پر واجب ہے جس پر مقدار زکواة مال و دولت موجود ہو۔نبی کریم ۖ نے مدینہ طیبہ قیام کی تمام مدت میں قربانی کا فریضہ اور سنت ابراہیمی اداکرتے رہے۔اصل میں جو نحر کا حکم حج کے بعد تھا اور مشرکین مسلمانوں کو مکہ نہ جانے دیتے تھے تو اللہ نے حج کی نیابت و قائمقامی کی انجام دہی کے لئے قربانی کا حکم جاری کیا۔

امت محمدیہ کا امتیاز ہے کہ اللہ رب العزت نے سورہ حج میں بیان کردیا کہ ہمیں جانوروں کے گوشت و خون سے کوئی سروکار نہیں بلکہ ہم تو پرہیزگاری چاہتے ہیں اپنے بندوں سے۔یعنی اس فرمان سے ظاہر ہوا کہ اللہ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ زمانہ جاہلیت اور قبل اسلام کی قربانی ہمیں نہیں چاہیے کہ جانور ذبح کرکے اسے پہاڑوں پر رکھ دیا جائے یا بتوں کے سامنے میں رکھ دیا جائے ،نہیں ہر گز نہیں ہمیں تو صرف تقویٰ اور پرہیزگاری مطلوب ہے ۔قربانی کے جانور کا گوشت اور اس کی کھال سے انسانوںکو استفادہ کرنے کی اجازت دی گئی بس یہ شرط عائد کردی گئی ہے کہ قربانی کرنے والے کی نیت خالص ہونی چاہیے کہ وہ اللہ کی رضا و منشا کو پورا کرنے کے لئے اور اپنی عاجزی و خود سپردگی کا عملی مظاہرہ پیش کرے۔

اگر یہ امر موجود ہے تو قربانی مقبول ہے اور یہ عمل روزمحشر میں باعث نجات ہوگا خداناخواستہ اگر اس میں کہیں ٹیڑھ پن یعنی لوگوں کی دیکھادیکھی یا گوشت کھانے کی نیت سے قربانی کی گئی تو یہ قربانی مسترد کی جائے گی ۔(خاص طور پر اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے سبھی شرکاء کی نیت کا خالص و نیک ہونا ضروری ہے کیونکہ اگر نیت میں خلل کا وبال صرف اس بدنیت پر ہی نہ پڑے گا بلکہ سب کی قربانی ضائع جائے گی اور اس کی ذمہ داری بھی اسی بدنیت پر پڑے گی) قربانی کا جو حکم دیا گیا ہے اس سے دو اہم دروس ملتے ہیں اول یہ کہ قربانی کرنے والے کو قربانی کرتے وقت یہ احساس و ادراک ہونا چاہیئے کہ صرف سال بعد قربانی کرلینا کافی نہیں ہے بلکہ سال بھر کی زندگی کو اللہ کی مرضی و منشا کے مطابق قربان کرنے کا جذبہ ہونا لازمی ہے ،مال و اولاد ،زر ،زن اور زمین کی محبت انسان کو اس کے خالق و مالک کی یاد سے غافل نہ کرنے پائے یہی اصل روح ہے قربانی کی جیسے ہم دیکھ چکے ہیں حضرت ابرہیم اور حضرت اسماعیل کے عمل کو یہ ہمارے لیے مشعل راہ ہ ہے۔

دوسرا امر یہ یقینی بنانا چاہیے قربانی کرتے وقت اپنی ناجائز خواہشات کو قربان کرنے کے ساتھ ساتھ بے سہارا ،دکھی انسانیت کی مدد کرنے کا جذبہ اس کے سینے میں موجزن ہوجانا چاہیے کہ اس کے اردگرد پڑوسی،اعزہ و اقارب کی دیکھ بھال کرنا اور ان کی ضروری حاجتوں کی تکمیل کے لئے ان کی مددومعاونت کرنا لازمی ہے کیونکہ مسلمانوں کی یہ صفت ہے کہ وہ ایک جسم کی مانند ہیں کائنات کے کسی بھی حصے میں ایک مسلمان پر مصیبت و مشکل آتی ہے تو دوسرا مسلمان اپنے بھائی کی مدد کرنے کے لئے بے چین ہوجاتاہے اگر یہ صفت قربانی کا فریضہ انجام دینے والوں کے دلوں میں پیداہوگیا تو دنیا کے سبھی مسلمان خوش وخرم اور عزت کی زندگی بسر کرنے کے ساتھ ساتھ کائنات میں اپنا قائدانہ کردار اداکرسکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اگر یہ دوصفتیں قربانی کرنے والے میں پیدا نہ ہوں تو خطرہ ہے کہ ان کی قربانی کو مسترد کرکے مردود کردی جائے۔

Atiq ur Rehman
Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمن
atiqurrehman001@gmail.com
03135265617

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Eid Sacrifice
Previous Post عید ایثار مبارک ہو
Next Post کہتی ہے تجھ کو خلقِ خدا
Allah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.